محمد ⁦۴۷:۲۲⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۰۹ · پارہ ۲۶

فَهَلۡ عَسَيۡتُمۡ إِن تَوَلَّيۡتُمۡ أَن تُفۡسِدُواْ فِي ٱلۡأَرۡضِ وَتُقَطِّعُوٓاْ أَرۡحَامَكُمۡ

Fahal AAasaytum in tawallaytum an tufsidoofee al-ardi watuqattiAAoo arhamakum

تراجم

اور تم سے یہ بھی بعید نہیں کہ اگر تم کو حکومت مل جائے تو تم زمین میں فساد برپا کر دو[1] اور رشتے ناتے توڑ ڈالو.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. ایک دوسرے کو قتل کرکے۔ یعنی اختیار واقتدار کا غلط استعمال کرو۔ امام ابن کثیر نے تَوَلَّيْتُمْ کا ترجمہ کیا ہے (تم جہاد سےپھر جاؤ اور اس سےاعراض کرو) یعنی تم پھر زمانۂ جاہلیت کی طرف لوٹ جاؤ اور باہم خون ریزی اور قطع رحمی کرو۔ اس میں فساد فی الارض کی عموماً اور قطع رحمی کی خصوصاً ممانعت اور اصلاح فی الارض اور صلۂ رحمی کی تاکید ہے، جس کا مطلب ہے کہ رشتے داروں کے ساتھ زبان سے، عمل سے اور بذل اموال کے ذریعے سے اچھا سلوک کرو۔ احادیث میں بھی اس کی بڑی تاکید اور فضیلت آئی ہے۔ (ابن کثیر)۔

پھر اگر تم نے (جہاد سے) منہ موڑا تو تم سے کیا توقع رکھی جائے ؟ یہی کہ تم زمین میں فساد مچاؤ، اور اپنے خونی رشتے کاٹ ڈالو۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : جہاد کا ایک مقصد یہ ہے کہ اس کے ذریعے دنیا میں انصاف قائم ہو، اور غیر اسلامی حکومتوں کے ذریعے جو ظلم اور فساد پھیلا ہوا ہے، اس کا خاتمہ ہو۔ اللہ تعالیٰ فرما رہے ہیں کہ اگر تم جہاد سے منہ موڑ لو گے تو دنیا میں فساد پھیلے گا اور اللہ تعالیٰ کے احکام سے روگردانی کے نتیجے میں ظلم اور ناانصافی کا دور دورہ ہوگا جس کی ایک شکل یہ ہے کہ رشتہ داریوں کے حقوق پامال ہوں۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. فَهَلْfahalتو کیا
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    هَل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · حرفِ استفہام
  2. عَسَيْتُمْʿasaytumامید ہے تم سے
    مادہ
    عسي
    اصل لفظ
    عَسَى
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. إِنinاگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ شرط
  4. تَوَلَّيْتُمْtawallaytumوالی ۔حاکم ہوجاؤ تم
    مادہ
    ولي
    اصل لفظ
    تَوَلَّى
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  5. أَنanیہ کہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ مصدری
  6. تُفْسِدُوا۟tuf'sidūتم فساد کرو گے
    مادہ
    فسد
    اصل لفظ
    أَفْسَدُ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  7. فِىfīمیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  8. ٱلْأَرْضِl-arḍiزمین (میں)
    مادہ
    ارض
    اصل لفظ
    أَرْض
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  9. وَتُقَطِّعُوٓا۟watuqaṭṭiʿūاور تم کاٹو گے
    مادہ
    قطع
    اصل لفظ
    قَطَّعَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  10. أَرْحَامَكُمْarḥāmakumاپنے رشتوں کو
    مادہ
    رحم
    اصل لفظ
    أَرْحام
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی

تفسیر

اور تم سے یہ بھی بعید نہیں کہ اگر تم کو حکومت مل جائے تو تم زمین میں فساد برپا کردو (۱) اور رشتے ناتے توڑ ڈالو۔ ۲۲۔۱ ایک دوسرے کو قتل کر کے یعنی اختیار واقتدار کا غلط استعمال کرو امام ابن کثیر نے تولیتم کا ترجمہ کیا ہے تم جہاد سے پھر جاؤ اور اس سے اعراض کرو یعنی تم پھر زمانہ جاہلیت کی طرف لوٹ جاؤ اور باہم خون ریزی اور قطع رحمی کرو اس میں فساد فی الارض کی عموما اور قطع رحمی کی خصوصا ممانعت اور اصلاح فی الارض اور صلہ رحمی کی تاکید ہے جس کا مطلب ہے کہ رشتے داروں کے ساتھ زبان سے عمل سے اور بذل اموال کے ذریعے سے اچھا سلوک کرو احادیث میں بھی اس کی بڑی تاکید اور فضلیت آئی ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan