محمد ۴۷:۲۱
طَاعَةٞ وَقَوۡلٞ مَّعۡرُوفٞۚ فَإِذَا عَزَمَ ٱلۡأَمۡرُ فَلَوۡ صَدَقُواْ ٱللَّهَ لَكَانَ خَيۡرٗا لَّهُمۡ
TaAAatun waqawlun maAAroofun fa-ithaAAazama al-amru falaw sadaqoo Allaha lakanakhayran lahum
تراجم
فرمان کا بجا ﻻنا اور اچھی بات کا کہنا[1] ۔ پھر جب کام مقرر ہو جائے[2]، تو اللہ کے ساتھ سچے رہیں[3] تو ان کے لئے بہتری ہے.[4]
- یعنی حکم جہاد سے گھبرانے کے بجائے ان کے لئے بہتر تھا کہ وہ سمع وطاعت کا مظاہرہ کرتے اور نبی (صلى الله عليه وسلم)کی بابت، گستاخی کے بجائے، اچھی بات کہتے۔ یہ أَوْلَى بمعنی أَجْدَرُ (بہتر) ہے، جسے ابن کثیرنے اختیار کیا ہے۔ بعض نے اولیٰ کو تہدید ووعید کا کلمہ یعنی بددعا قرار دیا ہے۔ مَعْنَاهُ قَارَبَهُ مَا يُهْلِكُهُ (ان کی ہلاکت قریب ہے) مطلب ہے، ان کی بزدلی اور نفاق ان کی ہلاکت کا سبب بنے گا۔ اس اعتبار سے طَاعَةٌ وَقَوْلٌ مَعْرُوفٌ جملہ مستانفہ ہوگا اور اس کی خبر محذوف ہوگی خَيْرٌ لَّكُمْ (فتح القدیر، ایسر التفاسیر)۔
- یعنی جہاد کی تیاری مکمل ہو جائے اور وقت جہاد آجائے۔
- یعنی اگر اب بھی نفاق چھوڑ کر، اپنی نیت اللہ کے لئے خالص کر لیں، یا رسول کے سامنے رسول (صلى الله عليه وسلم)کے ساتھ لڑنے کا جو عہد کرتے ہیں، اس میں اللہ سے سچے رہیں۔
- یعنی نفاق اور مخالفت کے مقابلے میں توبہ واخلاص کا مظاہرہ بہتر ہے۔
یہ فرمانبرداری کا اظہار اور اچھی اچھی باتیں کرتے ہیں، لیکن جب (جہاد کا) حکم پکا ہوجائے اس وقت اگر یہ اللہ کے ساتھ سچے نکلیں تو ان کے حق میں اچھا ہو۔
لفظ بہ لفظ
- طَاعَةٌṭāʿatunاطاعت
- مادہ
- طوع
- اصل لفظ
- طاعَة
- قسمِ کلمہ
- اسم
- وَقَوْلٌwaqawlunاور بات
- مادہ
- قول
- اصل لفظ
- قَوْل
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · اسم
- مَّعْرُوفٌmaʿrūfunاچھی۔ بھلی
- مادہ
- عرف
- اصل لفظ
- مَعْرُوف
- قسمِ کلمہ
- اسم
- فَإِذَاfa-idhāپھر جب
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِذا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · ظرفِ زمان
- عَزَمَʿazamaمقرر ہوا
- مادہ
- عزم
- اصل لفظ
- عَزَمَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- ٱلْأَمْرُl-amruفیصلہ۔ حکم
- مادہ
- امر
- اصل لفظ
- أَمْر
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- فَلَوْfalawپھر اگر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- لَو
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · حرفِ شرط
- صَدَقُوا۟ṣadaqūوہ سچ کہیں
- مادہ
- صدق
- اصل لفظ
- صَدَقَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- ٱللَّهَl-lahaاللہ تعالیٰ سے
- مادہ
- اله
- اصل لفظ
- اللَّه
- قسمِ کلمہ
- اسمِ علم
- لَكَانَlakānaالبتہ ہوتا
- مادہ
- كون
- اصل لفظ
- كانَ
- قسمِ کلمہ
- لامِ تاکید · فعل
- خَيْرًاkhayranبہتر
- مادہ
- خير
- اصل لفظ
- خَيْر
- قسمِ کلمہ
- اسم
- لَّهُمْlahumان کے لیے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
تفسیر
فرمان کا بجا لانا اور اچھی بات کا کہنا پھر جب کام مقرر ہو جائے (١) تو اگر اللہ کے ساتھ سچے رہیں (٢) تو ان کے لئے بہتری ہے (٣)۔ ٢١۔١ یعنی جہاد کی تیاری مکمل ہو جائے اور وقت جہاد آ جائے۔ ٢١۔٢ یعنی اگر اب بھی نفاق چھوڑ کر، اپنی نیت اللہ کے لئے خالص کرلیں، یا رسول کے سامنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ لڑنے کا عہد کرتے ہیں، اس میں اللہ سے سچے رہیں۔ ٢١۔٣ یعنی نفاق اور مخالفت کے مقابلے میں توبہ و اخلاص کا مظاہرہ بہتر ہے۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan