الزخرف ⁦۴۳:۱۹⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۹۰ · پارہ ۲۵

وَجَعَلُواْ ٱلۡمَلَٰٓئِكَةَ ٱلَّذِينَ هُمۡ عِبَٰدُ ٱلرَّحۡمَٰنِ إِنَٰثًاۚ أَشَهِدُواْ خَلۡقَهُمۡۚ سَتُكۡتَبُ شَهَٰدَتُهُمۡ وَيُسۡـَٔلُونَ

WajaAAaloo almala-ikata allatheenahum AAibadu arrahmani inathanashahidoo khalqahum satuktabu shahadatuhum wayus-aloon

تراجم

اور انہوں نے فرشتوں کو جو رحمٰن کے عبادت گزار ہیں عورتیں قرار دے لیا۔ کیا ان کی پیدائش کے موقع پر یہ موجود تھے؟ ان کی یہ گواہی لکھ لی جائے گی اور ان سے (اس چیز کی) باز پرس کی جائے گی.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی جزا کے لیے۔ کیونکہ فرشتوں کے بنات اللہ ہونے کی کوئی دلیل ان کے پاس نہیں ہوگی۔

اس کے علاوہ انہوں نے فرشتوں کو جو خدائے رحمن کے بندے ہیں، مؤنث بنادیا ہے۔ کیا یہ لوگ ان کی تخلیق کے وقت موجود تھے ؟ ان کا یہ دعوی لکھ لیا جائے گا اور ان سے باز پرس ہوگی۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَجَعَلُوا۟wajaʿalūاور انہوں نے بنا لیے
    مادہ
    جعل
    اصل لفظ
    جَعَلَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  2. ٱلْمَلَٰٓئِكَةَl-malāikataفرشتوں کو
    مادہ
    ملك
    اصل لفظ
    مَلَك
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  3. ٱلَّذِينَalladhīnaان کو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    الَّذِي
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  4. هُمْhumوہ جو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    ضمیرِ شخصی
  5. عِبَٰدُʿibāduبندے ہیں
    مادہ
    عبد
    اصل لفظ
    عَبْد
    قسمِ کلمہ
    اسم
  6. ٱلرَّحْمَٰنِl-raḥmāniرحمن کے
    مادہ
    رحم
    اصل لفظ
    رَحْمٰن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  7. إِنَٰثًاināthanعورتیں۔ بیٹیاں
    مادہ
    انث
    اصل لفظ
    أُنثَى
    قسمِ کلمہ
    اسم
  8. أَشَهِدُوا۟ashahidūکیا وہ گواہ تھے۔ کیا وہ حاضر تھے
    مادہ
    شهد
    اصل لفظ
    شَهِدَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استفہام · فعل · ضمیرِ شخصی
  9. خَلْقَهُمْkhalqahumان کی ساخت۔ ان کی تخلیق کے وقت
    مادہ
    خلق
    اصل لفظ
    خَلْق
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  10. سَتُكْتَبُsatuk'tabuضرور لکھی جائے گی
    مادہ
    كتب
    اصل لفظ
    كَتَبَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استقبال · فعل
  11. شَهَٰدَتُهُمْshahādatuhumان کی گواہی
    مادہ
    شهد
    اصل لفظ
    شَهادَة
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  12. وَيُسْـَٔلُونَwayus'alūnaاور وہ پوچھے جائیں گے
    مادہ
    سال
    اصل لفظ
    سَأَلَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی

تفسیر

اور انہوں نے فرشتوں کو جو رحمٰن کے عبادت گزار ہیں عورتیں قرار دے لیا۔ کیا ان کی پیدائش کے موقع پر یہ موجود تھے؟ ان کی یہ گواہی لکھ لی جائے گی اور ان سے (اس چیز کی) باز پرس کی جائے گی (١)۔ ١٩۔١ یعنی جزا کے لئے۔ کیونکہ فرشتوں کے اللہ کی بیٹیاں ہونے کی کوئی دلیل ان کے پاس نہیں ہوگی۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan