غافر ⁦۴۰:۴۴⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۷۲ · پارہ ۲۴

فَسَتَذۡكُرُونَ مَآ أَقُولُ لَكُمۡۚ وَأُفَوِّضُ أَمۡرِيٓ إِلَى ٱللَّهِۚ إِنَّ ٱللَّهَ بَصِيرُۢ بِٱلۡعِبَادِ

Fasatathkuroona ma aqoolulakum waofawwidu amree ila Allahi inna Allahabaseerun bilAAibad

تراجم

پس آگے چل کر تم میری باتوں کو یاد کرو گے[1] میں اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں[2]، یقیناً اللہ تعالیٰ بندوں کا نگراں ہے.[3]

Urdu - Muhammad Junagarhi

غرض تم عنقریب میری یہ باتیں یاد کرو گے جو میں تم سے کہہ رہا ہوں، اور میں اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں۔ یقینا اللہ سارے بندوں کو خوب دیکھنے والا ہے

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. فَسَتَذْكُرُونَfasatadhkurūnaپس عنقریب تم یاد کرو گے
    مادہ
    ذكر
    اصل لفظ
    ذَكَرَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ استقبال · فعل · ضمیرِ شخصی
  2. مَآmāجو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  3. أَقُولُaqūluمیں کہہ رہا ہوں
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  4. لَكُمْlakumتم کو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  5. وَأُفَوِّضُwa-ufawwiḍuاور میں سپرد کرتا ہوں
    مادہ
    فوض
    اصل لفظ
    أُفَوِّضُ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  6. أَمْرِىٓamrīاپنا معاملہ
    مادہ
    امر
    اصل لفظ
    أَمْر
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  7. إِلَىilāطرف
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  8. ٱللَّهِl-lahiاللہ کی
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  9. إِنَّinnaبیشک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب
  10. ٱللَّهَl-lahaاللہ تعالیٰ
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  11. بَصِيرٌۢbaṣīrunدیکھنے والا ہے
    مادہ
    بصر
    اصل لفظ
    بَصِير
    قسمِ کلمہ
    اسم
  12. بِٱلْعِبَادِbil-ʿibādiبندوں کو
    مادہ
    عبد
    اصل لفظ
    عَبْد
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

پس آگے چل کر تم میری باتوں کو یاد کرو گے (۱) میں اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں (۲) یقیناً اللہ تعالٰی بندوں کا نگران ہے۔ (۳) ٤٤۔١ عنقریب وہ وقت آئے گا جب میری باتوں کی صداقت اور جن باتوں سے روکتا تھا ان کی شناعت تم پر واضح ہو جائے گی پھر تم ندامت کا اظہار کرو گے مگر وہ وقت ایسا ہوگا کہ ندامت بھی کوئی فائدہ نہیں دے گی۔ ٤٤۔۲ یعنی اسی پر بھروسہ کرتا اور اسی سے ہر وقت استعانت کرتا ہوں اور تم سے بیزاری اور قطع تعلق کا اعلان کرتا ہوں۔ ٤٤۔۳ وہ انہیں دیکھ رہا ہے پس وہ مستحق ہدایت کو ہدایت سے نوازتا اور ضلالت کا استحقاق رکھنے والے کو ضلالت سے ہمکتار کتا ہے ان امور میں جو حکمتیں ہیں ان کو وہی خوب جانتا ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan