النساء ⁦۴:۲۰⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۸۱ · پارہ ۴

وَإِنۡ أَرَدتُّمُ ٱسۡتِبۡدَالَ زَوۡجٖ مَّكَانَ زَوۡجٖ وَءَاتَيۡتُمۡ إِحۡدَىٰهُنَّ قِنطَارٗا فَلَا تَأۡخُذُواْ مِنۡهُ شَيۡـًٔاۚ أَتَأۡخُذُونَهُۥ بُهۡتَٰنٗا وَإِثۡمٗا مُّبِينٗا 

Wa-in aradtumu istibdala zawjin makanazawjin waataytum ihdahunna qintaranfala ta/khuthoo minhu shay-an ata/khuthoonahubuhtanan wa-ithman mubeena

تراجم

اور اگر تم ایک بیوی کی جگہ دوسری بیوی کرنا ہی چاہو اور ان میں سے کسی کو تم نے خزانہ کا خزانہ دے رکھا ہو، تو بھی اس میں سے کچھ نہ لو[1] کیا تم اسے ناحق اور کھلا گناه ہوتے ہوئے بھی لے لو گے ۔

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. خود طلاق دینے کی صورت میں حق مہر واپس لینے سے نہایت سختی کے ساتھ روک دیا گیا ہے۔ قنطار خزانے اور مال کثیر کو کہتے ہیں یعنی کتنابھی حق مہر دیا ہو واپس نہیں لے سکتے۔ اگر ایسا کرو گے تو یہ ظلم (بہتان) اور کھلا گناہ ہوگا۔

اور اگر تم ایک بیوی کے بدلے دوسری بیوی سے نکاح کرنا چاہتے ہو اور ان میں سے ایک کو ڈھیر سارا مہر دے چکے ہو، تو اس میں سے کچھ واپس نہ لو۔ کیا تم بہتان لگا کر اور کھلا گناہ کر کے (مہر) والس لو گے ؟ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : اوپر یہ بتایا جاچکا ہے کہ عورتوں کو گلوخلاصی کے لئے مہر واپس کرنے پر مجبور کرنا صرف اس صورت میں جائز ہے جب انہوں نے کھلی بےحیائی کا ارتکاب کیا ہو، اب یہ فرمایا جارہا ہے کہ اگر تم ان سے مہر واپس کرنے کا مطالبہ کروگے تو یہ تمہاری طرف سے ان پر بہتان باندھنے کے مرادف ہوگا کہ انہوں نے کھلی بےحیائی کا ارتکاب کیا ہے، کیونکہ ان کو مہر کی واپسی پر مجبور کرنا اس صورت کے سوا کسی حالت میں جائز نہیں ہے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِنْwa-inاور اگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ شرط
  2. أَرَدتُّمُaradttumuارادہ کرو تم
    مادہ
    رود
    اصل لفظ
    أَرادَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. ٱسْتِبْدَالَis'tib'dālaبدلنے کا
    مادہ
    بدل
    اصل لفظ
    اسْتِبْدال
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. زَوْجٍzawjinبیوی کو
    مادہ
    زوج
    اصل لفظ
    زَوْج
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. مَّكَانَmakānaجگہ
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    مَكان
    قسمِ کلمہ
    اسم
  6. زَوْجٍzawjinبیوی کے
    مادہ
    زوج
    اصل لفظ
    زَوْج
    قسمِ کلمہ
    اسم
  7. وَءَاتَيْتُمْwaātaytumاور دے دیا تم نے
    مادہ
    اتي
    اصل لفظ
    آتَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  8. إِحْدَىٰهُنَّiḥ'dāhunnaان میں سے کسی ایک کو
    مادہ
    احد
    اصل لفظ
    إِحْدَى
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  9. قِنطَارًاqinṭāranڈھیروں مال
    مادہ
    قنطر
    اصل لفظ
    قِنطار
    قسمِ کلمہ
    اسم
  10. فَلَاfalāتو نہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نتیجہ · حرفِ نہی
  11. تَأْخُذُوا۟takhudhūتم لو
    مادہ
    اخذ
    اصل لفظ
    أَخَذَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  12. مِنْهُmin'huاس میں سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  13. شَيْـًٔاshayanکچھ بھی
    مادہ
    شيا
    اصل لفظ
    شَىْء
    قسمِ کلمہ
    اسم
  14. أَتَأْخُذُونَهُۥatakhudhūnahuکیا تم لو گے اس کو
    مادہ
    اخذ
    اصل لفظ
    أَخَذَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استفہام · فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  15. بُهْتَٰنًاbuh'tānanالزام لگا کر۔ بہتان لگا کر
    مادہ
    بهت
    اصل لفظ
    بُهْتان
    قسمِ کلمہ
    اسم
  16. وَإِثْمًاwa-ith'manاور گناہ کے ساتھ
    مادہ
    اثم
    اصل لفظ
    إِثْم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم
  17. مُّبِينًاmubīnanکھلے
    مادہ
    بين
    اصل لفظ
    مُبِين
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

اور اگر تم ایک بیوی کی جگہ دوسری بیوی کرنا ہی چاہو اور ان میں کسی کو تم نے خزانے کا خزانہ دے رکھا ہو تو بھی اس میں سے کچھ نہ لو (١) کیا تم اسے ناحق اور کھلا گناہ ہوتے ہوئے بھی لے لو گے تم اسے کیسے لے لو گے۔ ٢٠۔١ خود طلاق دینے کی صورت میں حق مہر واپس لینے سے نہایت سختی سے روک دیا گیا ہے، یعنی کتنا بھی حق مہر دیا ہو واپس نہیں لے سکتے۔ اگر ایسا کرو گے تو یہ ظلم (بہتان) اور کھلا گناہ ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan