النساء ⁦۴:۲۱⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۸۱ · پارہ ۴

وَكَيۡفَ تَأۡخُذُونَهُۥ وَقَدۡ أَفۡضَىٰ بَعۡضُكُمۡ إِلَىٰ بَعۡضٖ وَأَخَذۡنَ مِنكُم مِّيثَٰقًا غَلِيظٗا

Wakayfa ta/khuthoonahu waqad afdabaAAdukum ila baAAdin waakhathnaminkum meethaqan ghaleetha

تراجم

تم اسے کیسے لے لو گے حاﻻنکہ تم ایک دوسرے سے مل چکے ہو اور ان عورتوں نے تم سے مضبوط عہد وپیمان لے رکھا ہے۔[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. ”مضبوط عہد وپیمان“ سے وہ عہد مراد ہے جو نکاح کے وقت مرد سے لیا جاتا ہے کہ تم ”اسے اچھے طریقے سے آباد کرنا یا احسان کے ساتھ چھوڑ دینا“۔

اور آخر تم کیسے (وہ مہر) واپس لے سکتے ہو جبکہ تم ایک دوسرے کے اتنے قریب ہوچکے تھے اور انہوں نے تم سے بڑا بھاری عہد لیا تھا ؟

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَكَيْفَwakayfaاور کس طرح
    مادہ
    كيف
    اصل لفظ
    كَيْف
    قسمِ کلمہ
    حرفِ حال · حرفِ استفہام
  2. تَأْخُذُونَهُۥtakhudhūnahuتم لوگے اس کو
    مادہ
    اخذ
    اصل لفظ
    أَخَذَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  3. وَقَدْwaqadحالانکہ تحقیق
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    قَد
    قسمِ کلمہ
    حرفِ حال · حرفِ تحقیق
  4. أَفْضَىٰafḍāپہنچ چکا
    مادہ
    فضو
    اصل لفظ
    أَفْضَى
    قسمِ کلمہ
    فعل
  5. بَعْضُكُمْbaʿḍukumتم میں سے بعض
    مادہ
    بعض
    اصل لفظ
    بَعْض
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  6. إِلَىٰilāطرف
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  7. بَعْضٍbaʿḍinبعض کے
    مادہ
    بعض
    اصل لفظ
    بَعْض
    قسمِ کلمہ
    اسم
  8. وَأَخَذْنَwa-akhadhnaاور وہ لے چکیں
    مادہ
    اخذ
    اصل لفظ
    أَخَذَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  9. مِنكُمminkumتم سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  10. مِّيثَٰقًاmīthāqanعہد
    مادہ
    وثق
    اصل لفظ
    مِيثاق
    قسمِ کلمہ
    اسم
  11. غَلِيظًاghalīẓanپختہ۔ گاڑھا
    مادہ
    غلظ
    اصل لفظ
    غَلِيظ
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

حالانکہ تم ایک دوسرے کو مل چکے ہو (١) اور ان عورتوں نے تم سے مضبوط عہد و پیمان لے رکھا ہے (٢)۔ ٢١۔١ ' ایک دوسرے سے مل چکے ہو ' کا مطلب ہم بستری ہے۔ جسے اللہ تعالٰی نے کنایۃً بیان فرمایا ہے ٢١۔٢ مضبوط عہد پیماں سے مراد وہ عہد مراد ہے جو نکاح کے وقت مرد سے لیا جاتا ہے کہ تم اسے اچھے طریقے سے آباد کرنا یا احسان کے ساتھ چھوڑ دینا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan