الأحزاب ۳۳:۶۷
وَقَالُواْ رَبَّنَآ إِنَّآ أَطَعۡنَا سَادَتَنَا وَكُبَرَآءَنَا فَأَضَلُّونَا ٱلسَّبِيلَا۠
Waqaloo rabbana inna ataAAnasadatana wakubaraana faadalloonaassabeela
تراجم
اور کہیں گے اے ہمارے رب! ہم نے اپنے سرداروں اور اپنے بڑوں کی مانی جنہوں نے ہمیں راه راست سے بھٹکا دیا.[1]
- یعنی ہم نے تیرے پیغمبروں اور داعیان دین کے بجائے اپنے ان بڑوں اور بزرگوں کی پیروی کی، لیکن آج ہمیں معلوم ہوا کہ انہوں نے ہمیں تیرے پیغمبروں سے دور رکھ کر راہ راست سے بھٹکائے رکھا۔ آباپرستی اور تقلید اکابر آج بھی لوگوں کی گمراہی کا باعث ہے۔ کاش مسلمان آیات الٰہی پر غور کرکے ان پگڈنڈیوں سے نکلیں اور قرآن وحدیث کی صراط مستقیم کو اختیار کرلیں کہ نجات صرف اور صرف اللہ اور رسول کی پیروی میں ہی ہے۔ نہ کہ مشائخ واکابر کی تقلید میں یا آباواجداد کے فرسودہ طریقوں کے اختیار کرنے میں۔
اور کہیں گے کہ : اے ہمارے پروردگار ! حقیقت یہ ہے کہ ہم نے اپنے سرداروں اور اپنے بڑوں کا کہنا مانا، اور انہوں نے ہمیں راستے سے بھٹکا دیا۔
لفظ بہ لفظ
- وَقَالُوا۟waqālūاور وہ کہیں گے
- مادہ
- قول
- اصل لفظ
- قالَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
- رَبَّنَآrabbanāاے ہمارے رب
- مادہ
- ربب
- اصل لفظ
- رَبّ
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- إِنَّآinnāبیشک ہم نے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِنّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
- أَطَعْنَاaṭaʿnāاطاعت کی ہم نے
- مادہ
- طوع
- اصل لفظ
- أَطاعَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- سَادَتَنَاsādatanāاپنے سرداروں کی
- مادہ
- سود
- اصل لفظ
- سَيِّد
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- وَكُبَرَآءَنَاwakubarāanāاور اپنے بڑوں کی
- مادہ
- كبر
- اصل لفظ
- كُبَراء
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · اسم · ضمیرِ شخصی
- فَأَضَلُّونَاfa-aḍallūnāتو انہوں نے بھٹکا دیا ہم کو
- مادہ
- ضلل
- اصل لفظ
- أَضَلَّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
- ٱلسَّبِيلَا۠l-sabīlāاصل راستے سے
- مادہ
- سبل
- اصل لفظ
- سَبِيل
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
تفسیر
اور کہیں گے کہ اے ہمارے رب! ہم نے اپنے سرداروں اور اپنے بڑوں کی مانی جنہوں نے ہمیں راہ راست سے بھٹکا دیا (١)۔ ٦٧۔١ یعنی ہم نے تیرے پیغمبروں اور داعیان دین کی بجائے اپنے ان بڑے اور برزگوں کی پیروی کی، لیکن آج ہمیں معلوم ہوا کہ انہوں نے ہمیں تیرے پیغمبروں سے دور رکھ کر راہ راست سے بھٹکائے رکھا۔ آبا پرستی اور تقلید فرنگ آج بھی لوگوں کی گمراہی کا باعث ہے کاش مسلمان آیات الٰہی پر غور کر کے ان پگڈنڈیوں سے نکلیں اور قرآن وحدیث کی صراط مستقیم کو اختیار کرلیں کہ نجات صرف اور صرف اللہ اور رسول کی پیروی میں ہی ہے نہ کہ مشائخ واکابر کی تقلید میں یا آبا واجداد کے فرسودہ طریقوں کے اختیار کرنے میں ۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan