السجدة ⁦۳۲:۷⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۱۵ · پارہ ۲۱

ٱلَّذِيٓ أَحۡسَنَ كُلَّ شَيۡءٍ خَلَقَهُۥۖ وَبَدَأَ خَلۡقَ ٱلۡإِنسَٰنِ مِن طِينٖ

Allathee ahsana kulla shay-inkhalaqahu wabadaa khalqa al-insani min teen

تراجم

جس نے نہایت خوب بنائی جو چیز بھی بنائی[1] اور انسان کی بناوٹ مٹی سے شروع کی.[2]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی جو چیز بھی اللہ نے بنائی ہے، وہ چوں کہ اس کی حکمت ومصلحت کا اقتضا ہے، اس لئے اس میں اپنا ایک حسن اور انفرادیت ہے۔ یوں اس کی بنائی ہوئی ہر چیز حسین ہے اور بعض نے أَحْسَنَ کے معنی أَتْقَنَ وَأَحْكَمَ کے کیے ہیں، یعنی ہر چیز مضبوط اور پختہ بنائی۔ بعض نے اسے الھم کے مفہوم میں لیا ہے، یعنی ہر مخلوق کو ان چیزوں کا الہام کر دیا جس کی وہ محتاج ہے۔
  2. یعنی انسان اول (آدم عليه السلام) کو مٹی سے بنایا، جن سے انسانوں کا آغاز ہوا۔ اور اس کی زوجہ حضرت حوا کو آدم (عليه السلام) کی بائیں پسلی سے پیدا کر دیا جیسا کہ احادیث سے معلوم ہوتا ہے۔

اس نے جو چیز بھی پیدا کی، اسے خوب بنایا، اور انسان کی تخلیق کی ابتدا گارے سے کی۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. ٱلَّذِىٓalladhīجس نے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    الَّذِي
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  2. أَحْسَنَaḥsanaاچھا بنایا
    مادہ
    حسن
    اصل لفظ
    أَحْسَنَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  3. كُلَّkullaہر
    مادہ
    كلل
    اصل لفظ
    كُلّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. شَىْءٍshayinچیز کو
    مادہ
    شيا
    اصل لفظ
    شَىْء
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. خَلَقَهُۥkhalaqahuپیدا کیا اس کو
    مادہ
    خلق
    اصل لفظ
    خَلَقَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  6. وَبَدَأَwabada-aاور ابتدا کی
    مادہ
    بدا
    اصل لفظ
    بَدَأَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  7. خَلْقَkhalqaتخلیق کی
    مادہ
    خلق
    اصل لفظ
    خَلْق
    قسمِ کلمہ
    اسم
  8. ٱلْإِنسَٰنِl-insāniانسان کی
    مادہ
    انس
    اصل لفظ
    إِنسان
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  9. مِنminسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  10. طِينٍṭīninمٹی
    مادہ
    طين
    اصل لفظ
    طِين
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

بہترین خالق بہترین مصور ومدور فرماتا ہے اللہ تبارک وتعالیٰ نے ہر چیز کو قرینے سے بہترین طور سے ترکیب پر خوبصورت بنائی ہے۔ ہر چیز کی پیدائش کتنی عمدہ کیسی مستحکم اور مضبوط ہے۔ آسمان و زمین کی پیدائش کیساتھ ہی خود انسان کی پیدائش پر غور کرو۔ اس کا شروع دیکھو کہ مٹی سے پیدا ہوا ہے۔ ابو البشر حضرت آدم (علیہ السلام) مٹی سے پیدائے ہوئے۔ پر ان کی نسل نطفے سے جاری رکھی جو مرد کی پیٹھ اور عورت کے سینے سے نکلتا ہے۔ پھر اسے یعنی آدم کو مٹی سے پیدا کرنے کے بعد ٹھیک ٹھاک اور درست کیا اور اس میں اپنے پاس کی روح پھونکی۔ تمہیں کان آنکھ سمجھ عطا فرمائی۔ افسوس کہ پھر بھی تم شکر گذاری میں کثرت نہیں کرتے۔ نیک انجام اور خوش نصیب وہ شخص ہے جو اللہ کی دی ہوئی طاقتوں کو اسی کی راہ میں خرچ کرتا ہے۔ جل شانہ وعزاسمہ

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir