آل عمران ⁦۳:۳۹⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۵ · پارہ ۳

فَنَادَتۡهُ ٱلۡمَلَٰٓئِكَةُ وَهُوَ قَآئِمٞ يُصَلِّي فِي ٱلۡمِحۡرَابِ أَنَّ ٱللَّهَ يُبَشِّرُكَ بِيَحۡيَىٰ مُصَدِّقَۢا بِكَلِمَةٖ مِّنَ ٱللَّهِ وَسَيِّدٗا وَحَصُورٗا وَنَبِيّٗا مِّنَ ٱلصَّٰلِحِينَ

Fanadat-hu almala-ikatu wahuwaqa-imun yusallee fee almihrabi annaAllaha yubashshiruka biyahya musaddiqanbikalimatin mina Allahi wasayyidan wahasooranwanabiyyan mina assaliheen

تراجم

پس فرشتوں نے انہیں آواز دی، جب کہ وه حجرے میں کھڑے نماز پڑھ رہے تھے، کہ اللہ تعالیٰ تجھے یحيٰ کی یقینی خوشخبری دیتا ہے جو[1] اللہ تعالیٰ کے کلمہ کی تصدیق کرنے واﻻ[2]، سردار، ضابط نفس اور نبی ہے نیک لوگوں میں سے۔

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. بے موسمی پھل دیکھ کر حضرت زکریا (عليه السلام) کے دل میں بھی (بڑھاپے اور بیوی کے بانجھ ہونے کے باوجود) یہ آرزو پیدا ہوئی کہ کاش اللہ تعالیٰ انہیں بھی اسی طرح اولاد سے نواز دے۔ چنانچہ بے اختیار دعا کے لئےہاتھ بارگاہ الٰہی میں اٹھ گئے،جسے اللہ تعالیٰ نے شرف قبولیت سے نوازا۔
  2. اللہ کے کلمے کی تصدیق سے مراد حضرت عیسیٰ (عليه السلام) کی تصدیق ہے۔ گویا حضرت یحییٰ، حضرت عیسی علیہما السلام سے بڑے ہوئے۔ دونوں آپس میں خالہ زاد تھے۔ دونوں نے ایک دوسرے کی تائید کی۔ سیداً کے معنی ہیں سردار حصوراً کے معنی ہیں، گناہوں سے پاک یعنی گناہوں کے قریب نہیں پھٹکتے گویا کہ ان کو ان سے روک دیا گیا ہے۔ یعنی حَصُورٌبمعنی مَحْصُورٌ، بعض نے اس کے معنی نامرد کے کئے ہیں۔ لیکن یہ صحیح نہیں، کیونکہ یہ ایک عیب ہے جب کہ یہاں ان کا ذکر مدح اور فضیلت کے طور پر کیا گیا ہے۔

چنانچہ (ایک دن) جب زکریا عبادت گاہ میں کھڑے نماز پڑھ رہے تھے، فرشتوں نے انہیں آواز دی کہ : اللہ آپ کو یحی کی (پیدائش) کی خوشخبری دیتا ہے جو اس شان سے پیدا ہوں گے کہ اللہ کے ایک کلمے کی تصدیق کریں گے، [1] لوگوں کے پیشوا ہوں گے، اپنے آپ کو نفسانی خواہشات سے مکمل طور پر روکے ہوئے ہوں گے، [2] اور نبی ہوں گے اور ان کا شمار راست بازوں میں ہوگا۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : اللہ کے کلمے سے مراد حضرت عیسیٰ ؑ ہیں جیسا کہ اس سورت کے شروع میں اوپر واضح کیا گیا ہے انہیں کلمۃ اللہ اس لئے کہا جاتا ہے کہ وہ باپ کے بغیر اللہ کے کلمہ کن سے پیدا ہوئے تھے، حضرت یحییٰ ؑ ان سے پہلے پیدا ہوئے اور انہوں نے حضرت عیسیٰ ؑ کی آمد کی تصدیق فرمائی۔ 14: یہاں حضرت یحییٰ ؑ کی ایک خاص صفت بیان کی گئی ہے کہ وہ اپنی نفسانی خواہشات پر قابو رکھنے والے ہوں گے، یہ صفت اگرچہ تمام انبیاء (علیہم السلام) میں پائی جاتی ہے ؛ لیکن ان کا خاص طور سے اس لئے ذکر کیا گیا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی عبادت میں اس درجہ مشغول رہتے تھے کہ ان کو نکاح کرنے کی طرف رغبت نہیں ہوئی، اگرچہ عام حالات میں نکاح سنت ہے اور اس کی ترغیب دی گئی ہے ؛ لیکن اگر کوئی شخص اپنے نفس پر اتنا قابو یافتہ ہو جیسے حضرت یحییٰ ؑ تھے تو اس کے لئے کنوارا رہنا بلا کراہت جائز ہے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. فَنَادَتْهُfanādathuپس پکارا اس کو
    مادہ
    ندي
    اصل لفظ
    نادَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
  2. ٱلْمَلَٰٓئِكَةُl-malāikatuفرشتوں نے
    مادہ
    ملك
    اصل لفظ
    مَلَك
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  3. وَهُوَwahuwaاور وہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ حال · ضمیرِ شخصی
  4. قَآئِمٌqāimunکھڑے تھے
    مادہ
    قوم
    اصل لفظ
    قائِم
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. يُصَلِّىyuṣallīنماز پڑھ رہے تھے
    مادہ
    صلو
    اصل لفظ
    صَلَّى
    قسمِ کلمہ
    فعل
  6. فِىfīمیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  7. ٱلْمِحْرَابِl-miḥ'rābiمحراب
    مادہ
    حرب
    اصل لفظ
    مِحْراب
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  8. أَنَّannaبیشک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب
  9. ٱللَّهَl-lahaاللہ تعالیٰ
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  10. يُبَشِّرُكَyubashirukaبشارت دیتا ہے تجھ کو
    مادہ
    بشر
    اصل لفظ
    بُشِّرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  11. بِيَحْيَىٰbiyaḥyāیحییٰ کی
    مادہ
    حيي
    اصل لفظ
    يَحْيَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ علم
  12. مُصَدِّقًۢاmuṣaddiqanجو تصدیق کرنے والا ہے
    مادہ
    صدق
    اصل لفظ
    مُصَدِّق
    قسمِ کلمہ
    اسم
  13. بِكَلِمَةٍbikalimatinایک کلمے کی
    مادہ
    كلم
    اصل لفظ
    كَلِمَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم
  14. مِّنَminaطرف سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  15. ٱللَّهِl-lahiاللہ کی
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  16. وَسَيِّدًاwasayyidanاور سردار
    مادہ
    سود
    اصل لفظ
    سَيِّد
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم
  17. وَحَصُورًاwaḥaṣūranاور پاکباز
    مادہ
    حصر
    اصل لفظ
    حَصُور
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم
  18. وَنَبِيًّاwanabiyyanاورنبی
    مادہ
    نبا
    اصل لفظ
    نَبِيّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم
  19. مِّنَminaمیں سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  20. ٱلصَّٰلِحِينَl-ṣāliḥīnaنیک لوگوں
    مادہ
    صلح
    اصل لفظ
    صالِح
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

پس فرشتوں نے انہیں آواز دی، جب وہ حجرے میں کھڑے نماز پڑھ رہے تھے، کہ اللہ تعالٰی تجھے یحییٰ کی یقینی خوشخبری دیتا ہے جو (١) اللہ تعالٰی کے کلمہ کی تصدیق کرنے والا (٢) سردار، ضابطہ نفس اور نبی ہے نیک لوگوں میں سے۔ ٣٩۔١ بےموسمی پھل دیکھ کر حضرت زکریا علیہ السلام کے دل میں بھی (بڑھاپے اور بیوی کے بانجھ ہونے کے باوجود) یہ آرزو پیدا ہوئی کہ کاش اللہ تعالٰی انہیں بھی اسی طرح اولاد سے نواز دے۔ چنانچہ بے اختیار دعا کے لئے ہاتھ بارگاہ الٰہی میں اُٹھ گئے جسے اللہ تعالٰی نے شرف قبولیت سے نوازا۔ ٣٩۔٢ اللہ کے کلمے کی تصدیق سے مراد حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تصدیق ہے گویا حضرت یحییٰ علیہ السلام حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے بڑے ہوئے دونوں آپس میں خالہ زاد تھے دونوں نے ایک دوسرے کی تائید کی۔ حصوراً کے معنی ہیں گناہوں سے پاک یعنی گناہوں کے قریب نہیں پھٹکے بعض نے اس کے معنی نامرد کے کئے ہیں لیکن یہ صحیح نہیں کیونکہ یہ ایک عیب ہے جب کہ یہاں ان کا ذکر مدح اور فضیلت کے طور پر کیا گیا ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan