آل عمران ۳:۴۰
قَالَ رَبِّ أَنَّىٰ يَكُونُ لِي غُلَٰمٞ وَقَدۡ بَلَغَنِيَ ٱلۡكِبَرُ وَٱمۡرَأَتِي عَاقِرٞۖ قَالَ كَذَٰلِكَ ٱللَّهُ يَفۡعَلُ مَا يَشَآءُ
Qala rabbi anna yakoonu leeghulamun waqad balaghaniya alkibaru wamraatee AAaqirunqala kathalika Allahu yafAAalu mayasha/
تراجم
کہنے لگے اے میرے رب! میرے ہاں بچہ کیسے ہوگا؟ میں بالکل بوڑھا ہو گیا ہوں اور میری بیوی بانجھ ہے، فرمایا، اسی طرح اللہ تعالیٰ جو چاہے کرتا ہے۔
زکریا نے کہا : یا رب ! میرے یہاں لڑکا کس طرح پیدا ہوگا جبکہ مجھے بڑھاپا آپہنچا ہے اور میری بیوی بانجھ ہے ؟ [1] اللہ نے کہا : اسی طرح اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔
- : دعا حضرت زکریا ؑ نے خود مانگی تھی، اس لئے یہ سوال خدانخواستہ کسی بےیقینی کی وجہ سے نہیں تھا، بلکہ ایک غیر معمولی نعمت کی خبر سن کر تعجب کا اظہار تھا جو درحقیقت شکر کا ایک انداز ہے، نیز سوال کا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کیا بچہ اسی بڑھاپے کی حالت میں پیدا ہوجائے گا یا ہماری جوانی لوٹادی جائے گی، اللہ تعالیٰ نے جواب میں فرمایا " اسی طرح " یعنی لڑکا اسی بڑھاپے کی حالت میں پیدا ہوگا۔
لفظ بہ لفظ
- قَالَqālaکہا
- مادہ
- قول
- اصل لفظ
- قالَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- رَبِّrabbiاے میرے رب
- مادہ
- ربب
- اصل لفظ
- رَبّ
- قسمِ کلمہ
- اسم
- أَنَّىٰannāکیسے۔ کیونکر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- أَنَّى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استفہام
- يَكُونُyakūnuہوسکتا ہے
- مادہ
- كون
- اصل لفظ
- كانَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- لِىlīمیرے لیے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- غُلَٰمٌghulāmunکوئی لڑکا
- مادہ
- غلم
- اصل لفظ
- غُلام
- قسمِ کلمہ
- اسم
- وَقَدْwaqadحالانکہ تحقیق
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- قَد
- قسمِ کلمہ
- حرفِ حال · حرفِ تحقیق
- بَلَغَنِىَbalaghaniyaپہنچا مجھ کو
- مادہ
- بلغ
- اصل لفظ
- بَلَغَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- ٱلْكِبَرُl-kibaruبڑھاپا
- مادہ
- كبر
- اصل لفظ
- كِبَر
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- وَٱمْرَأَتِىwa-im'ra-atīاور میری بیوی
- مادہ
- مرا
- اصل لفظ
- امْرَأَت
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · اسم · ضمیرِ شخصی
- عَاقِرٌʿāqirunبانجھ ہے
- مادہ
- عقر
- اصل لفظ
- عاقِر
- قسمِ کلمہ
- اسم
- قَالَqālaکہا
- مادہ
- قول
- اصل لفظ
- قالَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- كَذَٰلِكَkadhālikaاس طرح
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ذا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسمِ اشارہ · بُعد · خطاب
- ٱللَّهُl-lahuاللہ تعالیٰ
- مادہ
- اله
- اصل لفظ
- اللَّه
- قسمِ کلمہ
- اسمِ علم
- يَفْعَلُyafʿaluکرتا ہے
- مادہ
- فعل
- اصل لفظ
- فَعَلَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- مَاmāجو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ما
- قسمِ کلمہ
- اسمِ موصول
- يَشَآءُyashāuوہ چاہتا ہے
- مادہ
- شيا
- اصل لفظ
- شاءَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
تفسیر
کہنے لگے اے میرے رب! میرے بال بچہ کیسے ہوگا؟ میں بالکل بوڑھا ہوں اور میری بیوی بانجھ ہے۔ فرمایا، اسی طرح اللہ تعالٰی جو چاہے کرتا ہے۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan