القصص ۲۸:۷۵
وَنَزَعۡنَا مِن كُلِّ أُمَّةٖ شَهِيدٗا فَقُلۡنَا هَاتُواْ بُرۡهَٰنَكُمۡ فَعَلِمُوٓاْ أَنَّ ٱلۡحَقَّ لِلَّهِ وَضَلَّ عَنۡهُم مَّا كَانُواْ يَفۡتَرُونَ
WanazaAAna min kulli ommatinshaheedan faqulna hatoo burhanakumfaAAalimoo anna alhaqqa lillahi wadallaAAanhum ma kanoo yaftaroon
تراجم
اور ہم ہر امت میں سے ایک گواه الگ کرلیں[1] گے کہ اپنی دلیلیں پیش کرو[2] پس اس وقت جان لیں گے کہ حق اللہ تعالیٰ کی طرف ہے[3]، اور جو کچھ افترا وه جوڑتے تھے سب ان کے پاس سے کھو جائے گا.[4]
- اس گواہ سے مراد پیغمبر ہے۔ یعنی ہر امت کے پیغمبر کو اس امت سے الگ کھڑا کر دیں گے۔
- یعنی دنیا میں میرے پیغمبروں کی دعوت توحید کے باوجود تم جو میرے شریک ٹھہراتے تھے اور میرے ساتھ ان کی بھی عبادت کرتے تھے، اس کی دلیل پیش کرو۔
- یعنی وہ حیران اور ساکت کھڑے ہوں گے، کوئی جواب اور دلیل انہیں نہیں سوجھے گی۔
- یعنی ان کے کام نہیں آئے گا۔
اور ہم ہر امت میں سے ایک گواہی دینے والا نکال لائیں گے، پھر کہیں گے کہ : لاؤ اپنی دلیل ! اس وقت ان کو پتہ چل جائے گا کہ سچی بات اللہ ہی کی تھی اور وہ ساری باتیں جو انہوں نے گھڑ رکھی تھیں، سب گم ہو کر رہ جائیں گی۔
لفظ بہ لفظ
- وَنَزَعْنَاwanazaʿnāاور ہم نکال لائیں گے
- مادہ
- نزع
- اصل لفظ
- نَزَعَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
- مِنminسے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- كُلِّkulliہر
- مادہ
- كلل
- اصل لفظ
- كُلّ
- قسمِ کلمہ
- اسم
- أُمَّةٍummatinامت میں (سے)
- مادہ
- امم
- اصل لفظ
- أُمَّة
- قسمِ کلمہ
- اسم
- شَهِيدًاshahīdanایک گواہ
- مادہ
- شهد
- اصل لفظ
- شَهِيد
- قسمِ کلمہ
- اسم
- فَقُلْنَاfaqul'nāتو ہم کہیں گے
- مادہ
- قول
- اصل لفظ
- قالَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
- هَاتُوا۟hātūلاؤ
- مادہ
- هات
- اصل لفظ
- هاتُ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- بُرْهَٰنَكُمْbur'hānakumاپنی دلیل
- مادہ
- برهن
- اصل لفظ
- بُرْهان
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- فَعَلِمُوٓا۟faʿalimūتو وہ جان لیں گے
- مادہ
- علم
- اصل لفظ
- عَلِمَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
- أَنَّannaبیشک
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- أَنّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نصب
- ٱلْحَقَّl-ḥaqaحق
- مادہ
- حقق
- اصل لفظ
- حَقّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- لِلَّهِlillahiاللہ ہی کے لئے ہے
- مادہ
- اله
- اصل لفظ
- اللَّه
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسمِ علم
- وَضَلَّwaḍallaاور گم ہوجائیں گے
- مادہ
- ضلل
- اصل لفظ
- ضَلَّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل
- عَنْهُمʿanhumان سے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- عَن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- مَّاmāجو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ما
- قسمِ کلمہ
- اسمِ موصول
- كَانُوا۟kānūتھے وہ
- مادہ
- كون
- اصل لفظ
- كانَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- يَفْتَرُونَyaftarūnaوہ گھڑا کرتے
- مادہ
- فري
- اصل لفظ
- افْتَرَى
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
تفسیر
اور ہم ہر امت میں سے ایک گواہ الگ کرلیں گے (١) کہ اپنی دلیلیں پیش کرو (٢) پس اس وقت جان لیں گے کہ حق اللہ تعالٰی کی طرف سے (٣) اور جو کچھ بہتان وہ جوڑتے تھے سب ان کے پاس سے کھو جائے گا۔ ٧٥۔١ اس گواہ سے مراد پیغمبر ہے۔ یعنی ہر امت کے پیغمبر کو اس امت سے الگ کھڑا کر دیں گے۔ ٧٥۔٢ یعنی دنیا میں میرے پیغمبروں کی دعوت توحید کے باوجود میرے شریک ٹھہراتے تھے اور میرے ساتھ ان کی بھی عبادت کرتے تھے، اس کی دلیل پیش کرو۔ ٧٥۔٣ یعنی وہ حیران اور ساکت کھڑے ہونگے، کوئی جواب اور دلیل انہیں نہیں سوجھے گی۔ ۷۵۔٤ یعنی ان کے کام نہیں آئے گا۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan