القصص ⁦۲۸:۷۴⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۹۴ · پارہ ۲۰

وَيَوۡمَ يُنَادِيهِمۡ فَيَقُولُ أَيۡنَ شُرَكَآءِيَ ٱلَّذِينَ كُنتُمۡ تَزۡعُمُونَ

Wayawma yunadeehim fayaqoolu aynashuraka-iya allatheena kuntum tazAAumoon

تراجم

اور جس دن انہیں پکار کر اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ جنہیں تم میرے شریک خیال کرتے تھے وه کہاں ہیں؟

Urdu - Muhammad Junagarhi

اور وہ دن (نہ بھولو) جب وہ ان (مشرکوں) کو پکارے گا، اور کہے گا کہ : کہاں ہیں (خدائی میں) میرے وہ شریک جن کا تم دعوی کیا کرتے تھے ؟

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَيَوْمَwayawmaاور جس دن
    مادہ
    يوم
    اصل لفظ
    يَوْم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم
  2. يُنَادِيهِمْyunādīhimوہ پکارے گا ان کو
    مادہ
    ندي
    اصل لفظ
    نادَى
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. فَيَقُولُfayaqūluتو کہے گا
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  4. أَيْنَaynaکہاں ہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَيْن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استفہام
  5. شُرَكَآءِىَshurakāiyaمیرے شریک
    مادہ
    شرك
    اصل لفظ
    شَرِيك
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  6. ٱلَّذِينَalladhīnaوہ جو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    الَّذِي
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  7. كُنتُمْkuntumتھے تم
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  8. تَزْعُمُونَtazʿumūnaگمان رکھتے
    مادہ
    زعم
    اصل لفظ
    زَعَمَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی

تفسیر

افترا بندی چھوڑ دو مشرکوں کو دوسری دفعہ ڈانٹ دکھائی جائے گی اور فرمایا جائے گا کہ دنیا میں جنہیں میرا شریک ٹھہرا رہے تھے وہ آج کہاں ہیں ؟ ہر امت میں سے ایک گواہ یعنی اس امت کا پیغمبر ممتاز کرلیا جائے گا۔ مشرکوں سے کہا جائے گا اپنے شرک کی کوئی دلیل پیش کرو۔ اس وقت یہ یقین کرلیں گے کہ فی الواقع عبادتوں کے لائق اللہ کے سوا اور کوئی نہیں۔ کوئی جواب نہ دے سکیں گے حیران رہ جائیں گے اور تمام افترا بھول جائیں گے۔

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir