الشعراء ۲۶:۴۶
فَأُلۡقِيَ ٱلسَّحَرَةُ سَٰجِدِينَ
Faolqiya assaharatu sajideen
تراجم
یہ دیکھتے ہی دیکھتے جادوگر بے اختیار سجدے میں گر گئے.
بس پھر وہ جادوگر سجدے میں گرا دیئے گئے۔ [1]
- : یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ قرآن کریم نے ان کے لیے ”سجدے میں گرگئے“ کے بجائے ”سجدے میں گرا دئیے گئے“ فرمایا ہے۔ اس میں اشارہ یہ ہے کہ حضرت موسیٰ ؑ نے جو معجزہ دکھلایا، وہ اس درجہ موثر تھا کہ اس نے انہیں بےساختہ سجدے میں گرا دیا۔
لفظ بہ لفظ
تفسیر
یہ دیکھتے ہی جادوگر بے اختیار سجدے میں گر گئے۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan