الشعراء ۲۶:۴۴
فَأَلۡقَوۡاْ حِبَالَهُمۡ وَعِصِيَّهُمۡ وَقَالُواْ بِعِزَّةِ فِرۡعَوۡنَ إِنَّا لَنَحۡنُ ٱلۡغَٰلِبُونَ
Faalqaw hibalahum waAAisiyyahumwaqaloo biAAizzati firAAawna inna lanahnualghaliboon
تراجم
انہوں نے اپنی رسیاں اور ﻻٹھیاں ڈال دیں اور کہنے لگے عزت فرعون کی قسم! ہم یقیناً غالب ہی رہیں گے.[1]
- جیسا کہ سورۂ اعراف اور طٰہ میں گزرا کہ ان جادوگروں نے اپنے خیال میں بہت بڑا جادو پیش کیا «سَحَرُوا أَعْيُنَ النَّاسِ وَاسْتَرْهَبُوهُمْ وَجَاءُوا بِسِحْرٍ عَظِيمٍ» (سورة الأعراف۔:116) حتیٰ کہ حضرت موسیٰ (عليه السلام) نے بھی اپنے دل میں خوف محسوس کیا، «فَأَوْجَسَ فِي نَفْسِهِ خِيفَةً مُوسَى» (طه۔ 67) چنانچہ ان جادوگروں کو اپنی کامیابی اور برتری کابڑا یقین تھا، جیسا کہ یہاں ان الفاظ سے ظاہر ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ (عليه السلام) کو تسلی دی، کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ذرا اپنی لاٹھی زمین پر پھینکو اور پھر دیکھو۔ چنانچہ لاٹھی کا زمین پر پھینکنا تھا کہ اس نے ایک خوفناک اژدھے کی شکل اختیار کرلی اور ایک ایک کرکے ان کے سارے کرتبوں کو وہ نگل گیا۔ جیسا کہ اگلی آیت میں ہے۔
اس پر ان جادوگروں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں زمین پر ڈال دیں [1] اور کہا کہ : فرعون کی عزت کی قسم ! ہم ہی غالب آئیں گے۔
- : سورة طٰہٰ : 66 میں گذر چکا ہے کہ اچانک ان کی ڈالی ہوئی رسیاں اور لاٹھیاں ان کے جادو کے نتیجے میں ایسی محسوس ہونے لگیں جیسے دوڑ رہی ہی۔
لفظ بہ لفظ
- فَأَلْقَوْا۟fa-alqawتو انہوں نے ڈالیں
- مادہ
- لقي
- اصل لفظ
- أَلْقَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
- حِبَالَهُمْḥibālahumاپنی رسیاں
- مادہ
- حبل
- اصل لفظ
- حَبْل
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- وَعِصِيَّهُمْwaʿiṣiyyahumاور اپنی لاٹھیاں
- مادہ
- عصو
- اصل لفظ
- عِصِيّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · اسم · ضمیرِ شخصی
- وَقَالُوا۟waqālūاور انہوں نے کہا
- مادہ
- قول
- اصل لفظ
- قالَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
- بِعِزَّةِbiʿizzatiاقبال سے۔ عزت سے
- مادہ
- عزز
- اصل لفظ
- عِزَّة
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم
- فِرْعَوْنَfir'ʿawnaفرعون کے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- فِرْعَوْن
- قسمِ کلمہ
- اسمِ علم
- إِنَّاinnāبیشک ہم
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِنّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
- لَنَحْنُlanaḥnuالبتہ ہم
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- لامِ تاکید · ضمیرِ شخصی
- ٱلْغَٰلِبُونَl-ghālibūnaغالب آنے والے ہیں
- مادہ
- غلب
- اصل لفظ
- غالِب
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
تفسیر
انہوں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں ڈال دیں اور کہنے لگے عزت فرعون کی قسم! ہم یقیناً غالب ہی رہیں گے (١) ٤٤۔١ جیسا کہ سورہ اعراف اور طٰہٰ میں گزرا کہ ان جادوگروں نے اپنے خیال میں بہت بڑا جادو پیش کیا،۔ سحروا أعین الناس واسترھبوھم وجاؤا بسحر عظیم۔ سورہ الاعراف۔ حتٰی کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے بھی اپنے دل میں خوف محسوس کیا،۔ فاوجس فی نفسہ خیفۃ موسی۔ طہ۔ چنانچہ ان جادوگروں کو اپنی کامیابی اور برتری کا بڑا یقین تھا، جیسا کہ یہاں ان الفاظ سے ظاہر ہے لیکن اللہ تعالٰی نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو تسلی دی کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ذرا اپنی لاٹھی زمین پر پھینکو اور پھر دیکھو۔ چنانچہ لاٹھی کا زمین پر پھینکنا تھا کہ اس نے ایک خوفناک اژدھا کی شکل اختیار کر لی اور ایک ایک کر کے ان سارے کرتبوں کو نگل گیا۔ جیسا کہ اگلی آیت میں ہے۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan