الشعراء ⁦۲۶:۲۲۳⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۷۶ · پارہ ۱۹

يُلۡقُونَ ٱلسَّمۡعَ وَأَكۡثَرُهُمۡ كَٰذِبُونَ

Yulqoona assamAAa waaktharuhum kathiboon

تراجم

(اچٹتی) ہوئی سنی سنائی پہنچا دیتے ہیں اور ان میں سے اکثر جھوٹے ہیں.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی ایک آدھ بات، جو کسی طرح وہ سننے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، ان کاہنوں کو آکر بتلادیتے ہیں، جن کے ساتھ وہ جھوٹی باتیں اور ملالیتے ہیں (جیسا کہ صحیح حدیث میں ہے۔) ملاحظہ ہو (صحيح بخاري، كتاب التوحيد ، باب قراءة الفاجر والمنافق وبدء الخلق ، باب صفة إبليس وجنوده، صحيح مسلم، كتاب السلام باب تحريم الكهانة وإتيان الكهان)، «يُلْقُونَ السَّمْعَ» شیاطین آسمان سے سنی ہوئی بعض باتیں کاﮨنوں کو پہنچا دیتے ہیں، اس صورت میں سمع کے معنی مسموع کے ہوں گے۔ لیکن اگر اس کا مطلب حاسۂ سماعت (کان) ہے، تو مطلب ہوگا کہ شیاطین آسمانوں پر جاکر کان لگاکر چوری چھپے بعض باتیں سن آتےہیں اور پھر انہیں کاہنوں تک پہنچادیتے ہیں۔

وہ سنی سنائی بات لا ڈالتے ہیں، [1] اور ان میں سے اکثر جھوٹے ہوتے ہیں۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : یعنی شیاطین کی باتوں پر بھروسہ کرنے والے کوئی نیک لوگ نہیں، گنہگار لوگ ہوتے ہیں اور ان شیاطین کا یہ دعوی بھی بالکل لغو ہے کہ انہیں غیب کی خبریں معلوم ہیں، ہوتا یہ ہے کہ کبھی فرشتوں کی کوئی بات ان کے کانوں میں پڑجاتی ہے تو وہ اس میں بہت سے جھوٹ شامل کرکے اپنے معتقدین کو آکر بتا دیتے ہیں۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. يُلْقُونَyul'qūnaوہ ڈالتے ہیں
    مادہ
    لقي
    اصل لفظ
    أَلْقَى
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  2. ٱلسَّمْعَl-samʿaسماعت۔ سنی سنائی باتیں
    مادہ
    سمع
    اصل لفظ
    سَمْع
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  3. وَأَكْثَرُهُمْwa-aktharuhumاور اکثر ان میں سے
    مادہ
    كثر
    اصل لفظ
    أَكْثَر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم · ضمیرِ شخصی
  4. كَٰذِبُونَkādhibūnaجھوٹے ہیں
    مادہ
    كذب
    اصل لفظ
    كاذِب
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

(اچٹتی) ہوئی سنی سنائی پہنچا دیتے ہیں اور ان میں سے اکثر جھوٹے ہیں (١) ٢٢٣۔١ یعنی ایک آدھ بات، جو کسی طرح وہ سننے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، ان کاہنوں کو آکر بتلا دیتے ہیں، جن کے ساتھ وہ جھوٹی باتیں اور بھی ملا لیتے ہیں۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan