النور ۲۴:۴۳
أَلَمۡ تَرَ أَنَّ ٱللَّهَ يُزۡجِي سَحَابٗا ثُمَّ يُؤَلِّفُ بَيۡنَهُۥ ثُمَّ يَجۡعَلُهُۥ رُكَامٗا فَتَرَى ٱلۡوَدۡقَ يَخۡرُجُ مِنۡ خِلَٰلِهِۦ وَيُنَزِّلُ مِنَ ٱلسَّمَآءِ مِن جِبَالٖ فِيهَا مِنۢ بَرَدٖ فَيُصِيبُ بِهِۦ مَن يَشَآءُ وَيَصۡرِفُهُۥ عَن مَّن يَشَآءُۖ يَكَادُ سَنَا بَرۡقِهِۦ يَذۡهَبُ بِٱلۡأَبۡصَٰرِ
Alam tara anna Allaha yuzjee sahabanthumma yu-allifu baynahu thumma yajAAaluhu rukaman fataraalwadqa yakhruju min khilalihi wayunazzilu mina assama-imin jibalin feeha min baradin fayuseebu bihiman yashao wayasrifuhu AAan man yashao yakadusana barqihi yathhabu bil-absar
تراجم
کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ اللہ تعالیٰ بادلوں کو چلاتا ہے، پھر انہیں ملاتا ہے پھر انہیں تہہ بہ تہہ کر دیتا ہے، پھر آپ دیکھتے ہیں کہ ان کے درمیان میں سے مینہ برستا ہے۔ وہی آسمان کی جانب سے اولوں کے پہاڑ میں سے اولے برساتا ہے[1] ، پھر جنہیں چاہے ان کے پاس انہیں برسائے اور جن سے چاہے ان سے انہیں ہٹا دے[2]۔ بادل ہی سے نکلنے والی بجلی کی چمک ایسی ہوتی ہے کہ گویا اب آنکھوں کی روشنی لے چلی.[3]
- اس کا ایک مطلب تو یہی ہے جو ترجمے میں اختیار کیا گیا ہے کہ آسمان میں اولوں کے پہاڑ ہیں جن سے وہ اولے برساتا ہے۔ (ابن کثیر) دوسرا مطلب یہ بیان کیا گیا ہے کہ سماء بلندی کےمعنی میں ہے اور جبال کے معنی ہیں بڑے بڑے ٹکڑے، پہاڑوں جیسے، یعنی اللہ تعالیٰ آسمانوں سے بارش ہی نہیں برساتا بلکہ بلندیوں سے جب چاہتا ہے برف کے بڑے بڑے ٹکڑے بھی نازل فرماتا ہے، (فتح القدیر) یا پہاڑ جیسے بڑے بڑے بادلوں سے اولے برساتا ہے۔
- یعنی وہ اولے اور بارش بطور رحمت جنہیں چاہتا ہے، پہنچاتا ہے اور جنہیں چاہتا ہے ان سے محروم رکھتا ہے۔ یا یہ مطلب ہے کہ ژالہ باری (اولے) کے عذاب سے جسے چاہتا ہے دوچار کر دیتا ہے۔ جس سے ان کی فصلیں تباہ اور کھیتیاں برباد ہو جاتی ہیں اور جن پر اپنی رحمت کرنا چاہتا ہے ان کو اس سے بچا لیتا ہے۔
- یعنی بادلوں میں چمکنے والی بجلی، جو عام طور پر بارش کی نوید جاں فزاں ہوتی ہے اس میں اتنی شدت کی چمک ہوتی ہے کہ وہ آنکھوں کی بصارت لے جانے کے قریب ہو جاتی ہے۔ یہ بھی اس کی صناعی کاایک نمونہ ہے۔
کیا تم نے دیکھا نہیں کہ اللہ بادلوں کو ہنکاتا ہے، پھر ان کو ایک دوسرے سے جوڑ دیتا ہے، پھر انہیں تہہ بر تہہ گھٹا میں تبدیل کردیتا ہے، پھر تم دیکھتے ہو کہ بارش اس کے درمیان سے برس رہی ہے۔ اور آسمان میں (بادلوں کی شکل میں) جو پہاڑ کے پہاڑ ہوتے ہیں، اللہ ان سے اولے برساتا ہے، پھر جس کے لیے چاہتا ہے ان کو مصیبت بنا دیتا ہے، اور جس سے چاہتا ہے ان کا رخ پھیر دیتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ اس کی بجلی کی چمک آنکھوں کی بینائی اچک لے جائے گی۔
لفظ بہ لفظ
- أَلَمْalamکیا نہیں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- لَم
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استفہام · حرفِ نفی
- تَرَtaraتم نے دیکھا
- مادہ
- راي
- اصل لفظ
- رَأَى
- قسمِ کلمہ
- فعل
- أَنَّannaکہ بیشک
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- أَنّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نصب
- ٱللَّهَl-lahaاللہ تعالیٰ
- مادہ
- اله
- اصل لفظ
- اللَّه
- قسمِ کلمہ
- اسمِ علم
- يُزْجِىyuz'jīچلاتا ہے
- مادہ
- زجو
- اصل لفظ
- يُزْجِي
- قسمِ کلمہ
- فعل
- سَحَابًاsaḥābanبادل
- مادہ
- سحب
- اصل لفظ
- سَحاب
- قسمِ کلمہ
- اسم
- ثُمَّthummaپھر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ثُمّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف
- يُؤَلِّفُyu-allifuملاپ ڈالتا ہے
- مادہ
- الف
- اصل لفظ
- أَلَّفَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- بَيْنَهُۥbaynahuاس کے درمیان
- مادہ
- بين
- اصل لفظ
- بَيْن
- قسمِ کلمہ
- ظرفِ مکان · ضمیرِ شخصی
- ثُمَّthummaپھر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ثُمّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف
- يَجْعَلُهُۥyajʿaluhuکردیتا ہے اس کو
- مادہ
- جعل
- اصل لفظ
- جَعَلَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- رُكَامًاrukāmanتہ بہ تہ
- مادہ
- ركم
- اصل لفظ
- رُكام
- قسمِ کلمہ
- اسم
- فَتَرَىfatarāتو تم دیکھتے ہو
- مادہ
- راي
- اصل لفظ
- رَأَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · فعل
- ٱلْوَدْقَl-wadqaبارش کے قطرے کو
- مادہ
- ودق
- اصل لفظ
- وَدْق
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- يَخْرُجُyakhrujuنکلتا ہے
- مادہ
- خرج
- اصل لفظ
- خَرَجَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- مِنْminسے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- خِلَٰلِهِۦkhilālihiاس کے اندر سے
- مادہ
- خلل
- اصل لفظ
- خِلال
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- وَيُنَزِّلُwayunazziluاور وہ اتارتا ہے
- مادہ
- نزل
- اصل لفظ
- نَزَّلَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل
- مِنَminaسے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- ٱلسَّمَآءِl-samāiآسمان سے
- مادہ
- سمو
- اصل لفظ
- سَماء
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- مِنminبوجہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- جِبَالٍjibālinپہاڑوں کے۔ بڑے بڑے پہاڑوں (جیسے بادلوں سے)
- مادہ
- جبل
- اصل لفظ
- جَبَل
- قسمِ کلمہ
- اسم
- فِيهَاfīhāاس میں (آسمان میں)
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- فِي
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- مِنۢminکے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- بَرَدٍbaradinکچھ اولے ہوتے ہیں
- مادہ
- برد
- اصل لفظ
- بَرَد
- قسمِ کلمہ
- اسم
- فَيُصِيبُfayuṣībuپھر پہنچاتا ہے
- مادہ
- صوب
- اصل لفظ
- أَصابَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل
- بِهِۦbihiاس کو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- مَنmanجس کو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مَن
- قسمِ کلمہ
- اسمِ موصول
- يَشَآءُyashāuچاہتا ہے
- مادہ
- شيا
- اصل لفظ
- شاءَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- وَيَصْرِفُهُۥwayaṣrifuhuاور پھیر دیتا ہے اس کو
- مادہ
- صرف
- اصل لفظ
- صَرَفَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
- عَنʿanسے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- عَن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- مَّنmanجس سے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مَن
- قسمِ کلمہ
- اسمِ موصول
- يَشَآءُyashāuوہ چاہتا ہے
- مادہ
- شيا
- اصل لفظ
- شاءَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- يَكَادُyakāduقریب ہے
- مادہ
- كود
- اصل لفظ
- كادَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- سَنَاsanāچمک
- مادہ
- سنو
- اصل لفظ
- سَنا
- قسمِ کلمہ
- اسم
- بَرْقِهِۦbarqihiاس کی بجلی کی
- مادہ
- برق
- اصل لفظ
- بَرْق
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- يَذْهَبُyadhhabuلے جائے
- مادہ
- ذهب
- اصل لفظ
- ذَهَبَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- بِٱلْأَبْصَٰرِbil-abṣāriنگاہوں کو
- مادہ
- بصر
- اصل لفظ
- بَصَر
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
تفسیر
بادل مرحلہ وار پتلے دھوئیں جیسے بادل اول اول تو قدرت الہٰی سے اٹھتے ہیں پھر مل جل کر وہ جسیم ہوجاتے ہیں اور ایک دوسرے کے اوپر جم جاتے ہیں پھر ان میں سے بارش برستی ہے۔ ہوائیں چلتی ہیں، زمین کو قابل بناتی ہیں، پھر ابر کو اٹھاتی ہیں، پھر انہیں ملاتی ہیں، پھر وہ پانی سے بھر جاتے ہیں، پھر برس پڑتے ہیں۔ پھر آسمان سے اولوں کو برسانے کا ذکر ہے اس جملے میں پہلا من ابتداء غایت کا ہے۔ دوسرا تبعیض کا ہے۔ تیسرا بیان جنس کا ہے۔ یہ اس تفسیر کی بنا پر ہے کہ آیت کے معنی یہ کئے جائیں کہ اولوں کے پہاڑ آسمان پر ہیں۔ اور جن کے نزدیک یہاں پہاڑ کا لفظ ابر کے لئے بطور کنایہ ہے ان کے نزدیک من ثانیہ بھی ابتدا غایت کے لئے ہے لیکن وہ پہلے کا بدل ہے واللہ اعلم۔ اس کے بعد کے جملے کا یہ مطلب ہے کہ بارش اور اولے جہاں اللہ برسانا چاہے، وہاں اس کی رحمت سے برستے ہیں اور جہاں نہ چاہے نہیں برستے۔ یا یہ مطلب ہے کہ اولوں سے جن کی چاہے، کھیتیاں اور باغات خراب کردیتا ہے اور جن پر مہربانی فرمائے انہیں بچالیتا ہے۔ پھر بجلی کی چمک کی قوت بیان ہو رہی ہے کہ قریب ہے وہ آنکھوں کی روشنی کھودے۔ دن رات کا تصرف بھی اسی کے قبضے میں ہے، جب چاہتا ہے دن کو چھوٹا اور رات کو بڑی کردیتا ہے اور جب چاہتا ہے رات کو بڑی کر کے دن کو چھوٹا کردیتا ہے۔ یہ تمام نشانیاں ہیں جو قدرت قادر کو ظاہر کرتی ہیں، اللہ کی عظمت کو آشکارا کرتی ہیں۔ جیسے فرمان ہے کہ آسمان و زمین کی پیدائش، رات دن کے اختلاف میں عقلمندوں کے لئے بہت سی نشانیاں ہیں۔
Urdu - Tafsir Ibn Kathir