النور ⁦۲۴:۳۷⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۵۵ · پارہ ۱۸

رِجَالٞ لَّا تُلۡهِيهِمۡ تِجَٰرَةٞ وَلَا بَيۡعٌ عَن ذِكۡرِ ٱللَّهِ وَإِقَامِ ٱلصَّلَوٰةِ وَإِيتَآءِ ٱلزَّكَوٰةِ يَخَافُونَ يَوۡمٗا تَتَقَلَّبُ فِيهِ ٱلۡقُلُوبُ وَٱلۡأَبۡصَٰرُ

Rijalun la tulheehim tijaratunwala bayAAun AAan thikri Allahi wa-iqamiassalati wa-eeta-i azzakatiyakhafoona yawman tataqallabu feehi alquloobu wal-absar

تراجم

ایسے لوگ[1] جنہیں تجارت اور خرید وفروخت اللہ کے ذکر سے اور نماز کے قائم کرنے اور زکوٰة ادا کرنے سے غافل نہیں کرتی اس دن سے ڈرتے ہیں جس دن بہت سے دل اور بہت سی آنکھیں الٹ پلٹ ہوجائیں گی.[2]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. اس سے استدلال کیا گیا ہے کہ اگرچہ عورتوں کا مسجدوں میں جا کر نماز پڑھنا جائز ہے بشرطیکہ وہ نہایت سادہ لباس میں، بغیر خوشبو لگائے اور باپردہ جائیں، جس طرح کہ عہد رسالت مآب (صلى الله عليه وسلم) میں عورتیں مسجد نبوی میں نماز کے لئے حاضر ہوتی تھیں۔ تاہم ان کے لئے گھر میں نماز پڑھنا زیادہ بہتر اور افضل ہے۔ حدیث میں بھی اس چیز کو بیان کیا گیا ہے۔ (أبو داود، كتاب الصلاة، باب التشديد في ذلك، مسند أحمد، 6 / 297 ، 301)۔
  2. یعنی شدت فزع اور ہولناکی کی وجہ سے۔ جس طرح دوسرے مقام پر ہے۔ «وَأَنْذِرْهُمْ يَوْمَ الآزِفَةِ إِذِ الْقُلُوبُ لَدَى الْحَنَاجِرِ كَاظِمِينَ» (سورة المؤمن: 18) ”ان کو قیامت والے دن سے ڈراؤ ، جس دن دل، گلوں کے پاس آجائیں گے، غم سے بھرے ہوئے“۔ ابتداءً دلوں کی یہ کیفیت سب کی ہی ہوگی، مومن کی بھی اور کافر کی بھی۔

جنہیں کوئی تجارت یا کوئی خریدو فروخت نہ اللہ کی یاد سے غافل کرتی ہے نہ نماز قائم کرنے سے اور نہ زکوٰۃ دینے سے [1] وہ اس دن سے ڈرتے رہتے ہیں جس میں دل اور نگاہیں الٹ پلٹ کر رہ جائیں گی۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : پچھلی آیت میں یہ بیان تھا کہ اللہ تعالیٰ جس کو چاہتا ہے، نور ہدایت تک پہنچا دیتا ہے۔ اب ان لوگوں کی خصوصیات بیان فرمائی جا رہی ہیں۔ جنہیں اللہ تعالیٰ نے نور ہدایت تک پہنچایا ہے۔ چنانچہ اس آیت میں فرمایا گیا ہے کہ یہ لوگ مسجدوں اور عبادت گاہوں میں اللہ تعالیٰ کی تسبیح کرتے ہیں۔ یہ مسجدیں اور عبادت گا ہیں ایسے گھر ہیں جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ کا حکم یہ ہے کہ ان کو بلند مرتبہ دے کر ان کی تعظیم کی جائے۔ پھر یہ بیان فرمایا گیا ہے کہ ان عبادت گاہوں میں عبادت کرنے والے دنیا کو بالکل چھوڑ کر نہیں بیٹھتے۔ بلکہ اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق معاشی کاروبار میں حصہ لے کر تجارت اور خریدو فروخت بھی کرتے ہیں، لیکن یہ تجارتی سرگرمیاں ان کو اللہ تعالیٰ کی یاد اور اس کے احکام کی اطاعت سے غافل نہیں کرتیں۔ چنانچہ وہ اپنے وقت پر نماز بھی قائم کرتے ہیں، زکوٰۃ بھی دیتے ہیں، اور کسی وقت اس حقیقت سے بےپرواہ نہیں ہوتے کہ ایک ایسا دن آنے والا ہے جس میں سارے اعمال کا حساب دینا ہوگا اور وہ دن اتنا ہولناک ہوگا کہ اس میں لوگوں اور خاص طور پر نافرمانوں کے دل الٹ جائیں گے، اور آنکھیں پلٹ کر رہ جائیں گی۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. رِجَالٌrijālunکچھ لوگ۔ مرد ہیں
    مادہ
    رجل
    اصل لفظ
    رِجال
    قسمِ کلمہ
    اسم
  2. لَّاlāنہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نفی
  3. تُلْهِيهِمْtul'hīhimغافل کرتی ان کو
    مادہ
    لهو
    اصل لفظ
    أَلْهَى
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  4. تِجَٰرَةٌtijāratunکوئی تجارت
    مادہ
    تجر
    اصل لفظ
    تِجارَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. وَلَاwalāاور نہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نفی
  6. بَيْعٌbayʿunخریدوفروخت
    مادہ
    بيع
    اصل لفظ
    بَيْع
    قسمِ کلمہ
    اسم
  7. عَنʿanسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  8. ذِكْرِdhik'riذکر سے
    مادہ
    ذكر
    اصل لفظ
    ذِكْر
    قسمِ کلمہ
    اسم
  9. ٱللَّهِl-lahiاللہ کے
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  10. وَإِقَامِwa-iqāmiاور قائم کرنے سے
    مادہ
    قوم
    اصل لفظ
    إِقام
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم
  11. ٱلصَّلَوٰةِl-ṣalatiنماز
    مادہ
    صلو
    اصل لفظ
    صَلاة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  12. وَإِيتَآءِwaītāiاور ادا کرنے سے
    مادہ
    اتي
    اصل لفظ
    إِيتاء
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم
  13. ٱلزَّكَوٰةِl-zakatiزکوۃ
    مادہ
    زكو
    اصل لفظ
    زَكاة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  14. يَخَافُونَyakhāfūnaوہ ڈرتے ہیں
    مادہ
    خوف
    اصل لفظ
    خافَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  15. يَوْمًاyawmanاس دن سے
    مادہ
    يوم
    اصل لفظ
    يَوْم
    قسمِ کلمہ
    اسم
  16. تَتَقَلَّبُtataqallabuالٹ پلٹ ہوجائیں گے
    مادہ
    قلب
    اصل لفظ
    تَتَقَلَّبُ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  17. فِيهِfīhiاس میں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  18. ٱلْقُلُوبُl-qulūbuدل
    مادہ
    قلب
    اصل لفظ
    قَلْب
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  19. وَٱلْأَبْصَٰرُwal-abṣāruاور نگاہیں
    مادہ
    بصر
    اصل لفظ
    بَصَر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

ایسے لوگ جنہیں تجارت اور خریدو فروخت اللہ کے ذکر سے اور نماز قائم کرنے اور زکوۃ ادا کرنے سے غافل نہیں کرتی اس دن سے ڈرتے ہیں جس دن بہت سے دل اور بہت سی آنکھیں الٹ پلٹ ہوجائیں گی (١) ٣٧۔١ یعنی شدت خوف اور ہولناکی کی وجہ سے جس طرح دوسرے مقام پر ہے ' ان کو قیامت والے دن سے ڈراؤ، جس دن دل، گلوں کے پاس آجائیں گے، غم بھرے ہوئے '۔ ابتداً دلوں کی یہ کیفیت سب کی ہی ہوگی، مومن کی بھی اور کافر کی بھی۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan