طه ۲۰:۵۸
فَلَنَأۡتِيَنَّكَ بِسِحۡرٖ مِّثۡلِهِۦ فَٱجۡعَلۡ بَيۡنَنَا وَبَيۡنَكَ مَوۡعِدٗا لَّا نُخۡلِفُهُۥ نَحۡنُ وَلَآ أَنتَ مَكَانٗا سُوٗى
Falana/tiyannaka bisihrin mithlihi fajAAalbaynana wabaynaka mawAAidan la nukhlifuhu nahnuwala anta makanan suwa
تراجم
اچھا ہم بھی تیرے مقابلے میں اسی جیسا جادو ضرور ﻻئیں گے پس تو ہمارے اور اپنے درمیان ایک وعدے کا وقت مقرر کر لے[1] ، کہ نہ ہم اس کا خلاف کریں اور نہ تو، صاف میدان میں مقابلہ ہو.[2]
اچھا تو ہم بھی تمہارے سامنے ایسا ہی جادو لا کر رہیں گے۔ اب تم کسی کھلے میدان میں ہمارے اور اپنے درمیان مقابلے کا ایسا وقت طے کرلو جس کی خلاف ورزی نہ ہم کریں، نہ تم کرو۔
لفظ بہ لفظ
- فَلَنَأْتِيَنَّكَfalanatiyannakaپس البتہ ہم بھی ضرور آئیں گے تیرے پاس
- مادہ
- اتي
- اصل لفظ
- أَتَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · لامِ تاکید · فعل · لامِ تاکید · ضمیرِ شخصی
- بِسِحْرٍbisiḥ'rinجادو کے ساتھ
- مادہ
- سحر
- اصل لفظ
- سِحْر
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم
- مِّثْلِهِۦmith'lihiاسی جیسے
- مادہ
- مثل
- اصل لفظ
- مِثْل
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- فَٱجْعَلْfa-ij'ʿalتو بنا۔ مقرر کر
- مادہ
- جعل
- اصل لفظ
- جَعَلَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · فعل
- بَيْنَنَاbaynanāہمارے درمیان
- مادہ
- بين
- اصل لفظ
- بَيْن
- قسمِ کلمہ
- ظرفِ مکان · ضمیرِ شخصی
- وَبَيْنَكَwabaynakaاور اپنے درمیان
- مادہ
- بين
- اصل لفظ
- بَيْن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · ظرفِ مکان · ضمیرِ شخصی
- مَوْعِدًاmawʿidanایک وعدے کا وقت۔ جگہ
- مادہ
- وعد
- اصل لفظ
- مَوْعِد
- قسمِ کلمہ
- اسم
- لَّاlāنہیں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- لا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نفی
- نُخْلِفُهُۥnukh'lifuhuہم خلاف کریں گے اس سے
- مادہ
- خلف
- اصل لفظ
- أَخْلَفُ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- نَحْنُnaḥnuہم
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- ضمیرِ شخصی
- وَلَآwalāاور نہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- لا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ نفی
- أَنتَantaتم (کرنا)
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- ضمیرِ شخصی
- مَكَانًاmakānanایک جگہ
- مادہ
- كون
- اصل لفظ
- مَكان
- قسمِ کلمہ
- اسم
- سُوًىsuwanہموار۔ برابر۔ سیدھی
- مادہ
- سوي
- اصل لفظ
- سُوًى
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
اچھا ہم بھی تیرے مقابلے میں اسی جیسا جادو ضرور لائیں گے، پس تو ہمارے اور اپنے درمیان ایک وعدے کا وقت مقرر کر لے (١) کہ نہ ہم اس کا خلاف کریں اور نہ تو، صاف میدان میں مقابلہ ہو۔ (٢) ٥٨۔١ موعد مصدر ہے یا اگر ظرف ہے تو زمان اور مکان دونوں مراد ہو سکتے ہیں کوئی جگہ اور دن مقرر کر لے۔ ٥٨۔٢ مکان سوی ۔ صاف ہموار جگہ، جہاں ہونے والے مقابلے کو ہر شخص آسانی سے دیکھ سکے یا ایسی برابر کی جگہ، جہاں فریقین سہولت سے پہنچ سکیں۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan