البقرة ⁦۲:۵۳⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۸ · پارہ ۱

وَإِذۡ ءَاتَيۡنَا مُوسَى ٱلۡكِتَٰبَ وَٱلۡفُرۡقَانَ لَعَلَّكُمۡ تَهۡتَدُونَ

Wa-ith atayna moosaalkitaba walfurqana laAAallakum tahtadoon

تراجم

اور ہم نے (حضرت) موسیٰ﴿علیہ السلام﴾ کو تمہاری ہدایت کے لئے کتاب اور معجزے عطا فرمائے۔[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یہ بھی بحر قلزم پار کرنے کے بعد کا واقعہ ہے (ابن کثیر) ممکن ہے کتاب یعنی تورات ہی کو فرقان سے بھی تعبیر کیا گیا ہو، کیوں کہ ہر آسمانی کتاب حق وباطل کو واضح کرنے والی ہوتی ہے، یا معجزات کو فرقان کہا گیا ہے کہ معجزات بھی حق و باطل کی پہچان میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اور (یاد کرو) جب ہم نے موسیٰ کو کتاب دی، اور حق و باطل میں تمیز کا معیار (بخشا) تاکہ تم راہ راست پر آؤ۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِذْwa-idhاور جب
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِذ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · ظرفِ زمان
  2. ءَاتَيْنَاātaynāدی ہم نے
    مادہ
    اتي
    اصل لفظ
    آتَى
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. مُوسَىmūsāموسیٰ کو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مُوسَى
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  4. ٱلْكِتَٰبَl-kitābaکتاب
    مادہ
    كتب
    اصل لفظ
    كِتاب
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  5. وَٱلْفُرْقَانَwal-fur'qānaاور فرقان (فہم کتاب)
    مادہ
    فرق
    اصل لفظ
    فُرْقان
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
  6. لَعَلَّكُمْlaʿallakumتاکہ تم
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لَعَلّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  7. تَهْتَدُونَtahtadūnaتم ہدایت پا جاؤ
    مادہ
    هدي
    اصل لفظ
    اهْتَدَى
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی

تفسیر

اور ہم نے (حضرت) موسیٰ (علیہ السلام) کو تمہاری ہدایت کے لئے کتاب اور معجزے عطا فرمائے (١) ٥٣۔١ یہ بھی بحرہ قلزم پار کرنے کے بعد کا واقعہ ہے (ابن کثیر) ممکن ہے کتاب یعنی تورات کو فرقان سے بھی تعبیر کیا گیا ہو کیونکہ ہر آسمانی کتاب حق و باطل کو واضح کرنے والی ہوتی ہے یا معجزات کو فرقان کہا گیا ہے کہ معجزات بھی حق و باطل کی پہچان میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan