البقرة ⁦۲:۱۹۴⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۰ · پارہ ۲

ٱلشَّهۡرُ ٱلۡحَرَامُ بِٱلشَّهۡرِ ٱلۡحَرَامِ وَٱلۡحُرُمَٰتُ قِصَاصٞۚ فَمَنِ ٱعۡتَدَىٰ عَلَيۡكُمۡ فَٱعۡتَدُواْ عَلَيۡهِ بِمِثۡلِ مَا ٱعۡتَدَىٰ عَلَيۡكُمۡۚ وَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَٱعۡلَمُوٓاْ أَنَّ ٱللَّهَ مَعَ ٱلۡمُتَّقِينَ

Ashshahru alharamu bishshahrialharami walhurumatu qisasunfamani iAAtada AAalaykum faAAtadoo AAalayhibimithli ma iAAtada AAalaykum wattaqoo AllahawaAAlamoo anna Allaha maAAa almuttaqeen

تراجم

حرمت والے مہینے حرمت والے مہینوں کے بدلے ہیں اور حرمتیں ادلے بدلے کی ہیں[1] جو تم پر زیادتی کرے تم بھی اس پر اسی کے مثل زیادتی کرو جو تم پر کی ہے اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہا کرو اور جان رکھو کہ اللہ تعالیٰ پرہیزگاروں کے ساتھ ہے۔

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. 6 ہجری میں رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) چودہ سو صحابہ (رضي الله عنهم) کو ساتھ لے کر عمرہ کے لئے گئے تھے، لیکن کفار مکہ نے انہیں مکہ نہیں جانے دیا اور یہ طے پایا کہ آئندہ سال مسلمان تین دن کے لئے عمرہ کرنے کی غرض سے مکہ آسکیں گے۔ یہ مہینہ تھا جو حرمت والے مہینوں میں سے ایک ہے۔ جب دوسرے سال مسلمان حسب معاہدہ اسی مہینے میں عمرہ کرنے کے لئے جانے لگے تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیات نازل فرمائیں۔ مطلب یہ ہے کہ اس دفعہ بھی اگر کفار مکہ اس مہینے کی حرمت پامال کرکے (گزشتہ سال کی طرح) تمہیں مکہ میں جانے سے روکیں تو تم بھی اس کی حرمت کو نظرانداز کرکے ان سے بھرپور مقابلہ کرو۔ حرمتوں کو ملحوظ رکھنے میں بدلہ ہے، یعنی وہ حرمت کا خیال رکھیں تو تم بھی رکھو، بصورت دیگر تم بھی حرمت کو نظرانداز کرکے کفار کو عبرت ناک سبق سکھاؤ۔ (ابن کثیر)

حرمت والے مہینے کا بدلہ حرمت والا مہینہ ہے، اور حرمتوں پر بھی بدلے کے احکام جاری ہوتے ہیں [1] چنانچہ اگر کوئی شخص تم پر کوئی زیادتی کرے تو تم بھی ویسی ہی زیادتی اس پر کرو جیسی زیادتی اس نے تم پر کی ہو، اور اللہ سے ڈرتے رہو، اور اچھی طرح سمجھ لو کہ اللہ انہی کا ساتھی ہے جو اس کا خوف دل میں رکھتے ہیں

Mufti Taqi Usmani
  1. : یعنی اگر کوئی شخص مہینے کی حرمت پامال کرکے تم سے لڑائی کرے تو تم بھی اس سے بدلہ لے سکتے ہو۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. ٱلشَّهْرُal-shahruماہ
    مادہ
    شهر
    اصل لفظ
    شَهْر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  2. ٱلْحَرَامُl-ḥarāmuحرام
    مادہ
    حرم
    اصل لفظ
    حَرام
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  3. بِٱلشَّهْرِbil-shahriبدلے ماہ
    مادہ
    شهر
    اصل لفظ
    شَهْر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
  4. ٱلْحَرَامِl-ḥarāmiحرام کے
    مادہ
    حرم
    اصل لفظ
    حَرام
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  5. وَٱلْحُرُمَٰتُwal-ḥurumātuاور حرمتوں کا
    مادہ
    حرم
    اصل لفظ
    حُرُمَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
  6. قِصَاصٌqiṣāṣunبدلہ ہے
    مادہ
    قصص
    اصل لفظ
    قِصاص
    قسمِ کلمہ
    اسم
  7. فَمَنِfamaniتو جو کوئی
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · حرفِ شرط
  8. ٱعْتَدَىٰiʿ'tadāزیادتی کرے
    مادہ
    عدو
    اصل لفظ
    اعْتَدَى
    قسمِ کلمہ
    فعل
  9. عَلَيْكُمْʿalaykumتم پر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  10. فَٱعْتَدُوا۟fa-iʿ'tadūتو زیادتی کرو
    مادہ
    عدو
    اصل لفظ
    اعْتَدَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نتیجہ · فعل · ضمیرِ شخصی
  11. عَلَيْهِʿalayhiاس پر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  12. بِمِثْلِbimith'liمانند اس کے
    مادہ
    مثل
    اصل لفظ
    مِثْل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم
  13. مَاmāجو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  14. ٱعْتَدَىٰiʿ'tadāزیادتی کی اس نے
    مادہ
    عدو
    اصل لفظ
    اعْتَدَى
    قسمِ کلمہ
    فعل
  15. عَلَيْكُمْʿalaykumتم پر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  16. وَٱتَّقُوا۟wa-ittaqūاور ڈرو
    مادہ
    وقي
    اصل لفظ
    اتَّقَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
  17. ٱللَّهَl-lahaاللہ سے
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  18. وَٱعْلَمُوٓا۟wa-iʿ'lamūاور جان لو
    مادہ
    علم
    اصل لفظ
    عَلِمَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  19. أَنَّannaبیشک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب
  20. ٱللَّهَl-lahaاللہ
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  21. مَعَmaʿaساتھ ہے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مَع
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ مکان
  22. ٱلْمُتَّقِينَl-mutaqīnaتقویٰ کرنے والوں کے
    مادہ
    وقي
    اصل لفظ
    مُتَّقي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

بیعت رضوان ذوالقعدہ سن\0\06ہجری میں رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عمرے کے لئے صحابہ کرام سمیت مکہ کو تشریف لے چلے لیکن مشرکین نے آپ کو حدیبیہ والے میدان میں روک لیا بالآخر اس بات پر صلح ہوئی کہ آئندہ سال آپ عمرہ کریں اور اس سال واپس تشریف لے جائیں چونکہ ذی القعدہ کا مہینہ بھی حرمت والا مہینہ ہے اس لئے یہ آیت نازل ہوئی مسند احمد میں حدیث ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حرمت والے مہینوں میں جنگ نہیں کرتے تھے ہاں اگر کوئی آپ پر چڑھائی کرے تو اور بات ہے بلکہ جنگ کرتے ہوئے اگر حرمت والے مہینے آجاتے تو آپ لڑائی موقوف کردیتے، حدیبیہ کے میدان میں بھی جب حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ خبر پہنچی کہ حضرت عثمان کو مشرکین نے قتل کردیا جو کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا پیغام لے کر مکہ شریف میں گئے تھے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے چودہ سو صحابہ سے ایک درخت تلے مشرکوں سے جہاد کرنے کی بیعت لی پھر جب معلوم ہوا کہ یہ خبر غلط ہے تو آپ نے اپنا ارادہ ملتوی کردیا اور صلح کی طرف مائل ہوگئے۔ پھر جو واقعہ ہوا وہ ہوا۔ اسی طرح جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہوازن کی لڑائی سے حنین والے دن فارغ ہوئے اور مشرکین طائف میں جا کر قلعہ بند ہوگئے تو آپ نے اس کا محاصرہ کرلیا چالیس دن تک یہ محاصرہ رہا بالآخر کچھ صحابہ کی شہادت کے بعد محاصرہ اٹھا کر آپ مکہ کی طرف لوٹ گئے اور جعرانہ سے آپ نے عمرے کا احرام باندھا یہیں حنین کی غنیمتیں تقسیم کیں اور یہ عمرہ آپ کا ذوالقعدہ میں ہوا یہ سن\0\08ہجری کا واقعہ ہے، اللہ تعالیٰ آپ پر درود وسلام بھیجے۔ پھر فرماتا ہے جو تم پر زیادتی کرے تم بھی اس پر اتنی ہی زیادتی کرلو، یعنی مشرکین سے بھی عدل کا خیال رکھو، یہاں بھی زیادتی کے بدلے کو زیادتی سے تعبیر کرنا ویسا ہی ہے جیسے اور جگہ عذاب وسزا کے بدلے میں برائی کے لفظ سے بیان کیا گیا، حضرت ابن عباس فرماتے ہیں یہ آیت مکہ شریف میں اتری جہاں مسلمانوں میں کوئی شوکت وشان نہ تھی نہ جہاد کا حکم تھا پھر یہ آیت مدینہ شریف میں جہاد کے حکم سے منسوخ ہوگئی، لیکن امام ابن جریر (رح) نے اس بات کی تردید کی ہے اور فرماتے ہیں کہ یہ آیت مدنی ہے عمرہ قضا کے بعد نازل ہوئی ہے حضرت مجاہد کا قول بھی یہی ہے۔ ارشاد ہے اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور پرہیزگاری اختیار کرو اور اسے جان لو کہ ایسے ہی لوگوں کے ساتھ دین و دنیا میں اللہ تعالیٰ کی تائید ونصرت رہتی ہے۔

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir