البقرة ⁦۲:۱۹۳⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۰ · پارہ ۲

وَقَٰتِلُوهُمۡ حَتَّىٰ لَا تَكُونَ فِتۡنَةٞ وَيَكُونَ ٱلدِّينُ لِلَّهِۖ فَإِنِ ٱنتَهَوۡاْ فَلَا عُدۡوَٰنَ إِلَّا عَلَى ٱلظَّٰلِمِينَ

Waqatiloohum hatta latakoona fitnatun wayakoona addeenu lillahi fa-iniintahaw fala AAudwana illa AAala aththalimeen

تراجم

ان سے لڑو جب تک کہ فتنہ نہ مٹ جائے اور اللہ تعالیٰ کا دین غالب نہ آجائے، اگر یہ رک جائیں (تو تم بھی رک جاؤ) زیادتی تو صرف ﻇالموں پر ہی ہے۔

Urdu - Muhammad Junagarhi

اور تم ان سے لڑتے رہو یہاں تک کہ فتنہ باقی نہ رہے اور دین اللہ کا ہوجائے [1] پھر اگر وہ باز آجائیں تو (سمجھ لو کہ) تشدد سوائے ظالموں کے کسی پر نہیں ہونا چاہیے۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : یہاں یہ بات سمجھنے کی ہے کہ جہاد کا اصل مقصد کسی کو اسلام پر مجبور کرنا نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ عام حالات میں کوئی شخص کفر پر اصرار کرے تب بھی جزیہ کے ذریعے اسلامی حکومت کے قوانین کی اطاعت کرکے اپنے مذہب پر قائم رہ سکتا ہے، لیکن جزیرۂ عرب کا حکم مختلف ہے، یہ وہ ملک ہے جہاں رسول کریم ﷺ کو براہ راست بھیجا گیا اور جہاں کے لوگوں نے آنحضرت ﷺ کے معجزات اپنی آنکھوں سے دیکھے اور آپ ﷺ کی تعلیمات براہ راست سنیں، ایسے لوگ اگر ایمان نہ لائیں تو پچھلے انبیاء (علیہم السلام) کے زمانوں میں انہیں عذاب عام کے ذریعے ہلاک کیا گیا، آنحضرت ﷺ کے زمانے میں عذاب عام موقوف فرما دیا گیا، لیکن یہ حکم دیا گیا کہ جزیرۂ عرب میں کوئی کافر مستقل شہری کی حیثیت میں نہیں رہ سکتا، یہاں اس کے لئے تین ہی راستے ہیں یا اسلام لائے یا جزیرۂ عرب سے باہر چلا جائے یا جنگ میں قتل ہوجائے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَقَٰتِلُوهُمْwaqātilūhumاور لڑو ان سے
    مادہ
    قتل
    اصل لفظ
    قاتَلَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  2. حَتَّىٰḥattāیہاں تک کہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    حَتَّى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  3. لَاlāنہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نفی
  4. تَكُونَtakūnaرہے۔ ہو
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  5. فِتْنَةٌfit'natunفتنہ
    مادہ
    فتن
    اصل لفظ
    فِتْنَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  6. وَيَكُونَwayakūnaاور ہوجائے
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  7. ٱلدِّينُl-dīnuدین
    مادہ
    دين
    اصل لفظ
    دِين
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  8. لِلَّهِlillahiصرف اللہ کے لیے
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ علم
  9. فَإِنِfa-iniپھر اگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · حرفِ شرط
  10. ٱنتَهَوْا۟intahawوہ رک جائیں۔ باز آجائیں
    مادہ
    نهي
    اصل لفظ
    انتَهَى
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  11. فَلَاfalāتو نہیں ہے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نتیجہ · حرفِ نفی
  12. عُدْوَٰنَʿud'wānaکوئی زیادتی
    مادہ
    عدو
    اصل لفظ
    عُدْوان
    قسمِ کلمہ
    اسم
  13. إِلَّاillāمگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلّا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ حصر
  14. عَلَىʿalāاوپر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  15. ٱلظَّٰلِمِينَl-ẓālimīnaظالموں کے
    مادہ
    ظلم
    اصل لفظ
    ظالِم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

ان سے لڑو جب تک کہ فتنہ نہ مٹ جائے اور اللہ تعالٰی کا دین غالب نہ آجائے اگر یہ رک جائیں (تو تم بھی رک جاؤ) زیادتی تو صرف ظالموں پر ہی ہے

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan