مريم ۱۹:۷
يَٰزَكَرِيَّآ إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَٰمٍ ٱسۡمُهُۥ يَحۡيَىٰ لَمۡ نَجۡعَل لَّهُۥ مِن قَبۡلُ سَمِيّٗا
Ya zakariyya innanubashshiruka bighulamin ismuhu yahya lamnajAAal lahu min qablu samiyya
تراجم
اے زکریا! ہم تجھے ایک بچے کی خوشخبری دیتے ہیں جس کا نام یحيٰ ہے، ہم نے اس سے پہلے اس کا ہم نام بھی کسی کو نہیں کیا.[1]
- اللہ تعالٰی نے نہ صرف دعا قبول فرمائی بلکہ اس کا نام بھی تجویز فرما دیا۔
(آواز آئی کہ) اے زکریا ! ہم تمہیں ایک ایسے لڑکے کی خوشخبری دیتے ہیں جس کا نام یحی ہوگا۔ اس سے پہلے ہم نے اس کے نام کا کوئی اور شخص پیدا نہیں کیا۔
لفظ بہ لفظ
- يَٰزَكَرِيَّآyāzakariyyāاے زکریا
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- زَكَرِيّا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ ندا · اسمِ علم
- إِنَّاinnāبیشک
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِنّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
- نُبَشِّرُكَnubashirukaہم خوش خبری دیتے ہیں تجھ کو
- مادہ
- بشر
- اصل لفظ
- بُشِّرَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- بِغُلَٰمٍbighulāminایک بیٹے کی
- مادہ
- غلم
- اصل لفظ
- غُلام
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم
- ٱسْمُهُۥus'muhuاس کا نام
- مادہ
- سمو
- اصل لفظ
- اسْم
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- يَحْيَىٰyaḥyāیحییٰ ہے
- مادہ
- حيي
- اصل لفظ
- يَحْيَى
- قسمِ کلمہ
- اسمِ علم
- لَمْlamنہیں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- لَم
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نفی
- نَجْعَلnajʿalہم نے بنایا
- مادہ
- جعل
- اصل لفظ
- جَعَلَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- لَّهُۥlahuاس کے لیے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- مِنminسے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- قَبْلُqabluاس سے پہلے
- مادہ
- قبل
- اصل لفظ
- قَبْل
- قسمِ کلمہ
- اسم
- سَمِيًّاsamiyyanہم نام
- مادہ
- سمو
- اصل لفظ
- سَمِيّ
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
دعا قبول ہوئی۔ حضرت زکریا (علیہ السلام) کی دعا مقبول ہوتی ہے اور فرمایا جاتا ہے کہ آپ ایک بچے کی خوشخبری سن لیں جس کا نام یحییٰ ہے جیسے اور آیت میں ہے ( ھُنَالِكَ دَعَا زَكَرِيَّا رَبَّهٗ 38) 3 ۔ آل عمران :38) ، میں حضرت زکریا (علیہ السلام) نے اپنے رب سے دعا کی کہ اے اللہ مجھے اپنے پاس سے بہتری اولاد عطا فرما تو دعاؤں کا سننے والا ہے۔ فرشتوں نے انہیں آواز دی اور وہ اس وقت کی نماز کی جگہ میں کھڑے تھے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے ایک کلمے کی بشارت دیتا ہے جو سردار ہوگا اور پاکباز ہوگا اور نبی ہوگا اور پورے نیک کار اعلیٰ درجے کے بھلے لوگوں میں سے ہوگا۔ یہاں فرمایا کہ ان سے پہلے اس نام کا کوئی اور انسان نہیں ہوا۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس سے مشابہ کوئی اور نہ ہوگا یہی معنی سمیا کے آیت (هَلْ تَعْلَمُ لَهٗ سَمِيًّا 65 ) 19 ۔ مریم :65) میں ہے۔ یہ معنی بھی بیان کئے گئے ہیں کہ اس سے پہلے کسی بانجھ عورت سے ایسی اولاد نہیں ہوئی۔ حضرت زکریا کے ہاں کوئی اولاد نہیں ہوتی تھی۔ آپ کی بیوی صاحبہ بھی شروع عمر سے بےاولاد تھیں۔ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) اور حضرت سارہ (علیہما السلام) نے بھی بچے کے ہونے کی بشارت سن کر بیحد تعجب کیا تھا لیکن ان کے تعجب کی وجہ ان کا بےاولاد ہونا اور بانجھ ہونا نہ تھی۔ بلکہ بہت زیادہ بڑھاپے میں اولاد کا ہونا یہ تعجب کی وجہ تھی اور حضرت زکریا (علیہ السلام) کے ہاں تو اس پورے بڑھاپے تک کوئی اولاد ہوئی نہ تھی اس لئے حضرت خلیل اللہ (علیہ السلام) نے فرمایا تھا کہ مجھے اس انتہائی بڑھاپے میں تم اولاد کی خبر کیسے دے رہے ہو ؟ ورنہ اس سے تیرہ سال پہلے آپ کے ہاں حضرت اسماعیل (علیہ السلام) ہوئے تھے آپ کی بیوی صاحبہ نے بھی خوشخبری کو سن کر تعجب سے کہا تھا کہ کیا اس بڑھے ہوئے بڑھاپے میں میرے ہاں اولاد ہوگی ؟ ساتھ ہی میرے میاں بھی غایت درجے کے بوڑھے ہیں۔ یہ تو سخت تر تعجب خیز چیز ہے۔ یہ سن کر فرشتوں نے کہا کہ کیا تمہیں امر الہٰی سے تعجب ہے ؟ اے ابراہیم کے گھرانے والو تم پر اللہ کی رحمتیں اور اس کی برکتیں ہیں اللہ تعریفوں اور بزرگیوں والا ہے۔
Urdu - Tafsir Ibn Kathir