مريم ⁦۱۹:۵⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۰۵ · پارہ ۱۶

وَإِنِّي خِفۡتُ ٱلۡمَوَٰلِيَ مِن وَرَآءِي وَكَانَتِ ٱمۡرَأَتِي عَاقِرٗا فَهَبۡ لِي مِن لَّدُنكَ وَلِيّٗا

Wa-innee khiftu almawaliya min wara-eewakanati imraatee AAaqiran fahab lee min ladunkawaliyya

تراجم

مجھے اپنے مرنے کے بعد اپنے قرابت والوں کا ڈر ہے[1] ، میری بیوی بھی بانجھ ہے پس تو مجھے اپنے پاس سے[2] وارث عطا فرم.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. اس ڈر سے مراد یہ ہے کہ اگر میرا کوئی وارث میری مسند وعظ وارشاد نہیں سنبھالے گا تو میرے قرابت داروں میں اور تو کوئی اس مسند کا اہل نہیں ہے۔ میرے قرابت دار بھی تیرے راستے سے گریز وانحراف نہ اختیار کرلیں۔
  2. ”اپنے پاس سے“ کا مطلب یہی ہے کہ گو ظاہری اسباب اس کے ختم ہو چکے ہیں، لیکن تو اپنے فضل خاص سے مجھے اولاد سے نواز دے۔

اور مجھے اپنے بعد اپنے چچازاد بھائیوں کا اندیشہ لگا ہوا ہے۔ [1] اور میری بیوی بانجھ ہے، لہذا آپ خاص اپنے پاس سے مجھے ایک ایسا وارث عطا کردیجیے۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : یعنی میری کوئی اولاد تو ہے نہیں، اور میرے پیچھے میرے چچازاد بھائی اپنے علم اور تقوی کے اعتبار سے اس مقام پر نہیں ہیں کہ وہ میرے مشن کو آگے جاری رکھ سکیں، اس لئے مجھے ان سے اندیشہ ہے کہ وہ دین کی خدمت نہیں کرسکیں گے، لہذا مجھے ایسا بیٹا عطا فرما دیجئے جو میرے علوم نبوت کا وراث ہو، حضرت زکریا ؑ کی اس دعا اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کے جواب میں بیٹا عطا فرمانے کا تذکرہ پیچھے سورة آل عمران (3: 38 تا 40) میں بھی گزرچکا ہے ان آیتوں کے حواشی بھی ملاحظہ فرمالئے جائیں۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِنِّىwa-innīاور بیشک میں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  2. خِفْتُkhif'tuمیں ڈرتا ہوں
    مادہ
    خوف
    اصل لفظ
    خافَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. ٱلْمَوَٰلِىَl-mawāliyaاپنے بھائی بندوں سے۔ قرابت داروں سے
    مادہ
    ولي
    اصل لفظ
    مَوالِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  4. مِنminسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  5. وَرَآءِىwarāīاپنے پیچھے
    مادہ
    وري
    اصل لفظ
    وَراء
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  6. وَكَانَتِwakānatiاور ہے
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  7. ٱمْرَأَتِىim'ra-atīمیری بیوی
    مادہ
    مرا
    اصل لفظ
    امْرَأَت
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  8. عَاقِرًاʿāqiranبانجھ
    مادہ
    عقر
    اصل لفظ
    عاقِر
    قسمِ کلمہ
    اسم
  9. فَهَبْfahabپس عطا کر
    مادہ
    وهب
    اصل لفظ
    وَهَبَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل
  10. لِىlīمجھ کو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  11. مِنminسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  12. لَّدُنكَladunkaاپنے پا س سے
    مادہ
    لدن
    اصل لفظ
    لَدُن
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  13. وَلِيًّاwaliyyanایک وارث
    مادہ
    ولي
    اصل لفظ
    وَلِيّ
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

مجھے اپنے مرنے کے بعد اپنے قرابت والوں کا ڈر ہے (١) میری بیوی بھی بانجھ ہے پس تو مجھے اپنے پاس سے (٢) وارث عطا فرما۔ ٥۔١ اس ڈر سے مراد یہ ہے کہ اگر میرا کوئی وارث میری مسند وعظ وارشاد نہیں سنبھالے گا تو میرے قرابت داروں میں اور تو کوئی اس مسند کا اہل نہیں ہے۔ میرے قرابت دار بھی تیرے راستے سے گریز وانحراف نہ اختیار کرلیں۔ ٥۔٢ ' اپنے پاس سے ' کا مطلب یہی ہے کہ گو ظاہری اسباب اس کے ختم ہو چکے ہیں، لیکن تو اپنے فضل خاص سے مجھے اولاد سے نواز دے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan