مريم ⁦۱۹:۲۶⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۰۷ · پارہ ۱۶

فَكُلِي وَٱشۡرَبِي وَقَرِّي عَيۡنٗاۖ فَإِمَّا تَرَيِنَّ مِنَ ٱلۡبَشَرِ أَحَدٗا فَقُولِيٓ إِنِّي نَذَرۡتُ لِلرَّحۡمَٰنِ صَوۡمٗا فَلَنۡ أُكَلِّمَ ٱلۡيَوۡمَ إِنسِيّٗا

Fakulee washrabee waqarree AAaynanfa-imma tarayinna mina albashari ahadan faqooleeinnee nathartu lirrahmani sawmanfalan okallima alyawma insiyya

تراجم

اب چین سے کھا پی اور آنکھیں ٹھنڈی رکھ[1] ، اگر تجھے کوئی انسان نظر پڑ جائے تو کہہ[2] دینا کہ میں نے اللہ رحمنٰ کے نام کا روزه مان رکھا ہے۔ میں آج کسی شخص سے بات نہ کروں گی.

Urdu - Muhammad Junagarhi

اب کھاؤ، اور پیو، اور آنکھیں ٹھنڈی رکھو۔ [1] اور اگر لوگوں میں سے کسی کو آتا دیکھو تو (اشارے سے) کہہ دینا کہ : آج میں نے خدائے رحمن کے لیے ایک روزے کی منت مانی ہے، اس لیے میں کسی بھی انسان سے بات نہیں کروں گی۔ [2]

Mufti Taqi Usmani
  1. : حضرت مریم (علیہا السلام) جس جگہ تشریف لے گئی تھیں، وہ کچھ بلندی پر واقع تھی، (اور شاید یہی جگہ بیت اللحم کہلاتی ہے جو بیت المقدس سے چند میل کے فاصلے پر ہے) اس کے نیچے نشیب میں سے فرشتہ ان سے دوبارہ ہم کلام ہوا، اور انہیں تسلی دی کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کے کھانے پینے کا یہ انتظام فرما دیا ہے کہ نیچے ایک چشمہ بہہ رہا ہے اور معمولی کوشش سے تازہ کھجوریں آپ پر خود بخود جھڑ جائیں گی جن میں پوری غذائیت بھی ہے، اور تقویت کا سامان بھی۔ 14: بعض پچھلی شریعتوں میں بات چیت نہ کرنے کا روزہ رکھنا بھی عبادت کی ایک شکل تھی جو آنحضرت ﷺ کی شریعت میں منسوخ ہوگئی۔ اب ایسا روزہ رکھنا جائز نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان کو یہ ہدایت دی گئی کہ وہ ایسے روزے کی منت مان کر روزہ رکھ لیں۔ اور کوئی بات کرنا چاہے تو اسے اشاروں سے بتادیں کہ میں نے روزہ رکھا ہوا ہے تاکہ خواہ مخواہ لوگوں کے سوال و جواب سے مزید تکلیف نہ ہو۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. فَكُلِىfakulīپھر کھا
    مادہ
    اكل
    اصل لفظ
    أَكَلَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  2. وَٱشْرَبِىwa-ish'rabīاور پی
    مادہ
    شرب
    اصل لفظ
    شَرِبَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  3. وَقَرِّىwaqarrīاور ٹھنڈی کر
    مادہ
    قرر
    اصل لفظ
    تَقَرَّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  4. عَيْنًاʿaynanآنکھیں
    مادہ
    عين
    اصل لفظ
    عَيْن
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. فَإِمَّاfa-immāپھر اگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِمّا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ شرط
  6. تَرَيِنَّtarayinnaتم دیکھو
    مادہ
    راي
    اصل لفظ
    رَأَى
    قسمِ کلمہ
    فعل · لامِ تاکید
  7. مِنَminaسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  8. ٱلْبَشَرِl-bashariانسان میں
    مادہ
    بشر
    اصل لفظ
    بَشَر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  9. أَحَدًاaḥadanکسی ایک کو
    مادہ
    احد
    اصل لفظ
    أَحَد
    قسمِ کلمہ
    اسم
  10. فَقُولِىٓfaqūlīتو کہہ دے
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
  11. إِنِّىinnīبیشک میں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  12. نَذَرْتُnadhartuمیں نے نذر مانی ہے
    مادہ
    نذر
    اصل لفظ
    نَذَرْ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  13. لِلرَّحْمَٰنِlilrraḥmāniرحمن کے لیے
    مادہ
    رحم
    اصل لفظ
    رَحْمٰن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
  14. صَوْمًاṣawmanروزے کی
    مادہ
    صوم
    اصل لفظ
    صَوْم
    قسمِ کلمہ
    اسم
  15. فَلَنْfalanتو ہرگز نہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · حرفِ نفی
  16. أُكَلِّمَukallimaمیں کلام کروں گی
    مادہ
    كلم
    اصل لفظ
    كَلَّمَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  17. ٱلْيَوْمَl-yawmaآج
    مادہ
    يوم
    اصل لفظ
    يَوْم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · ظرفِ زمان
  18. إِنسِيًّاinsiyyanکسی انسان سے
    مادہ
    انس
    اصل لفظ
    إِنسِيّ
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

اب چین سے کھا پی اور آنکھیں ٹھنڈی رکھ (١) اگر تجھے کوئی انسان نظر پڑ جائے تو کہہ (٢) دینا کہ میں نے اللہ رحمان کے نام کا روزہ رکھا ہے۔ میں آج کسی شخص سے بات نہ کروں گی۔ ٢٦۔١ یعنی کھجوریں کھا، چشمے کا پانی پی اور بچے کو دیکھ کر آنکھیں ٹھنڈی کر۔ ٢٦۔٢ یہ کہنا بھی اشارے سے تھا، زبان سے نہیں، علاوہ ازیں ان کے ہاں روزے کا مطلب ہی کھانے اور بولنے سے پرہیز ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan