مريم ۱۹:۱۳
وَحَنَانٗا مِّن لَّدُنَّا وَزَكَوٰةٗۖ وَكَانَ تَقِيّٗا
Wahananan min ladunnawazakatan wakana taqiyya
تراجم
اور اپنے پاس سے شفقت اور پاکیزگی بھی[1] ، وه پرہیزگار شخص تھا.
- حَنَانًا، شفقت، مہربانی، یعنی ہم نے اس کو والدین اور اقربا پر شفقت ومہربانی کرنے کا جذبہ اور اسے نفس کی آلائشوں اور گناہوں سے پاکیزگی وطہارت بھی عطا کی۔
اور خاص اپنے پاس سے نرم دلی اور پاکیزگی بھی۔ اور وہ بڑے پرہیزگار تھے۔
لفظ بہ لفظ
- وَحَنَانًاwaḥanānanاور نرم دلی
- مادہ
- حنن
- اصل لفظ
- حَنان
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · اسم
- مِّنminسے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- لَّدُنَّاladunnāاپنے پاس سے
- مادہ
- لدن
- اصل لفظ
- لَدُن
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- وَزَكَوٰةًwazakatanاور پاکیزگی
- مادہ
- زكو
- اصل لفظ
- زَكاة
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · اسم
- وَكَانَwakānaاور تھا وہ
- مادہ
- كون
- اصل لفظ
- كانَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل
- تَقِيًّاtaqiyyanپرہیزگار
- مادہ
- وقي
- اصل لفظ
- تَقِيّ
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
اور اپنے پاس سے شفقت اور پاکیزگی بھی (١) وہ پرہیزگار شخص تھا۔ ١٣۔١ حَنَانًا، شفقت، مہربانی، یعنی ہم نے اس کو والدین اور اقربا پر شفقت ومہربانی کرنے کا جذبہ اور اسے نفس کی آلائشوں اور گناہوں سے پاکیزگی وطہارت بھی عطا کی۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan