الكهف ⁦۱۸:۶۱⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۰۰ · پارہ ۱۵

فَلَمَّا بَلَغَا مَجۡمَعَ بَيۡنِهِمَا نَسِيَا حُوتَهُمَا فَٱتَّخَذَ سَبِيلَهُۥ فِي ٱلۡبَحۡرِ سَرَبٗا

Falamma balagha majmaAAabaynihima nasiya hootahuma fattakhathasabeelahu fee albahri saraba

تراجم

جب وه دونوں دریا کے سنگم پر پہنچے، وہاں اپنی مچھلی بھول گئے جس نے دریا میں سرنگ جیسا اپنا راستہ بنالیا.

Urdu - Muhammad Junagarhi

چنانچہ جب وہ ان کے سنگھم پر پہنچے تو دونوں اپنی مچھلی کو بھول گئے، اور اس نے سمندر میں ایک سرنگ کی طرح کا راستہ بنا لیا۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : حضرت موسیٰ ؑ ایک چٹان پر پہنچ کر کچھ دیر کے لیے سوگئے تھے۔ اسی دوران وہ مچھلی جو ایک زنبیل میں تھی، وہاں سے کھسک کر دریا میں جا گری، اور جس جگہ گری وہاں پانی میں سرنگ سی بن گئی جس میں جا کر مچھلی غائب ہوگئی۔ حضرت یوشع ؑ اس وقت جاگ رہے تھے۔ اور انہوں نے یہ عجیب واقعہ دیکھا، مگر چونکہ حضرت موسیٰ ؑ سوئے ہوئے تھے، اس لیے ان کو جگانا مناسب نہیں سمجھا۔ بعد میں جب حضرت موسیٰ ؑ جاگ کر آگے روانہ ہوئے تو حضرت یوشع ؑ ان کو یہ بات بتانا بھول گئے۔ اور یاد اس وقت آیا جب حضرت موسیٰ ؑ نے آگے چل کر ناشتہ مانگا

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. فَلَمَّاfalammāتو جب
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لَمّا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · ظرفِ زمان
  2. بَلَغَاbalaghāوہ دونوں پہنچے
    مادہ
    بلغ
    اصل لفظ
    بَلَغَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. مَجْمَعَmajmaʿaسنگم پر/جمع ہونے کی جگہ پر
    مادہ
    جمع
    اصل لفظ
    مَجْمَع
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. بَيْنِهِمَاbaynihimāدرمیان ان دو دریاؤں کے
    مادہ
    بين
    اصل لفظ
    بَيْن
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  5. نَسِيَاnasiyāتو دونوں بھول گئے
    مادہ
    نسي
    اصل لفظ
    نَسِيَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  6. حُوتَهُمَاḥūtahumāاپنی مچھلی کو
    مادہ
    حوت
    اصل لفظ
    حُوت
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  7. فَٱتَّخَذَfa-ittakhadhaپس اس نے بنا لیا
    مادہ
    اخذ
    اصل لفظ
    اتَّخَذَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  8. سَبِيلَهُۥsabīlahuاپنا راستہ
    مادہ
    سبل
    اصل لفظ
    سَبِيل
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  9. فِىfīمیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  10. ٱلْبَحْرِl-baḥriسمندر
    مادہ
    بحر
    اصل لفظ
    بَحْر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  11. سَرَبًاsarabanسرنگ کی طرح
    مادہ
    سرب
    اصل لفظ
    سَرَب
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

جب وہ دونوں دریا کے سنگم پر پہنچے، وہاں اپنی مچھلی بھول گئے جس نے دریا میں سرنگ جیسا اپنا راستہ بنا لیا

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan