الكهف ۱۸:۵۷
وَمَنۡ أَظۡلَمُ مِمَّن ذُكِّرَ بِـَٔايَٰتِ رَبِّهِۦ فَأَعۡرَضَ عَنۡهَا وَنَسِيَ مَا قَدَّمَتۡ يَدَاهُۚ إِنَّا جَعَلۡنَا عَلَىٰ قُلُوبِهِمۡ أَكِنَّةً أَن يَفۡقَهُوهُ وَفِيٓ ءَاذَانِهِمۡ وَقۡرٗاۖ وَإِن تَدۡعُهُمۡ إِلَى ٱلۡهُدَىٰ فَلَن يَهۡتَدُوٓاْ إِذًا أَبَدٗا
Waman athlamu mimman thukkirabi-ayati rabbihi faaAArada AAanhawanasiya ma qaddamat yadahu inna jaAAalnaAAala quloobihim akinnatan an yafqahoohu wafee athanihimwaqran wa-in tadAAuhum ila alhuda falan yahtadoo ithanabada
تراجم
اس سے بڑھ کر ﻇالم کون ہے؟ جسے اس کے رب کی آیتوں سے نصیحت کی جائے وه پھر منھ موڑے رہے اور جو کچھ اس کے ہاتھوں نے آگے بھیج رکھا ہے اسے بھول جائے، بےشک ہم نے ان کے دلوں پر پردے ڈال دیئے ہیں کہ وه اسے (نہ) سمجھیں اور ان کے کانوں میں گرانی ہے، گو تو انہیں ہدایت کی طرف بلاتا رہے، لیکن یہ کبھی بھی ہدایت نہیں پانے[1] کے.
- یعنی ان کے اس ظلم عظیم کی وجہ سے کہ انسان نے رب کی آیات سے اعراض کیا اور اپنے کرتوتوں کو بھولے رہے، ان کے دلوں پر ایسے پردے اور ان کے کانوں پر ایسے بوجھ ڈال دیئے گئے ہیں، جس سے قرآن کا سمجھنا، سننا اور اس سے ہدایت قبول کرنا ان کے لئے ناممکن ہوگیا۔ ان کو کتنا بھی ہدایت کی طرف بلا لو، یہ کبھی بھی ہدایت کا راستہ اپنانے کے لئے تیار نہیں ہونگے۔
اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جسے اس کے رب کی آیتوں کے حوالے سے نصیحت کی جائے، تو وہ ان سے منہ موڑ لے، اور اپنے ہاتھوں کے کرتوت کو بھلا بیٹھے ؟ حقیقت یہ ہے کہ ہم نے (ان لوگوں کے کرتوت کی وجہ سے) ان کے دلوں پر غلاف چڑھا دیے ہیں جن کی وجہ سے وہ اس (قرآن) کو نہیں سمجھتے، اور ان کے کانوں میں ڈاٹ لگا دی ہے۔ اور اگر تم انہیں ہدایت کی طرف بلاؤ، تب بھی وہ صحیح راستے پر ہرگز نہیں آئیں گے۔
لفظ بہ لفظ
- وَمَنْwamanاور کون
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مَن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · اسمِ موصول
- أَظْلَمُaẓlamuبڑا ظالم ہے
- مادہ
- ظلم
- اصل لفظ
- أَظْلَم
- قسمِ کلمہ
- اسم
- مِمَّنmimmanاس سے جو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مَن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسمِ موصول
- ذُكِّرَdhukkiraنصیحت کیا گیا
- مادہ
- ذكر
- اصل لفظ
- ذُكِّرَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- بِـَٔايَٰتِbiāyātiآیات کے
- مادہ
- ايي
- اصل لفظ
- آيَة
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم
- رَبِّهِۦrabbihiاپنے رب کی
- مادہ
- ربب
- اصل لفظ
- رَبّ
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- فَأَعْرَضَfa-aʿraḍaذریعے پھر اسنے اعراض برتا
- مادہ
- عرض
- اصل لفظ
- أَعْرَضَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · فعل
- عَنْهَاʿanhāاس سے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- عَن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- وَنَسِىَwanasiyaاور بھول گیا
- مادہ
- نسي
- اصل لفظ
- نَسِيَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل
- مَاmāجو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ما
- قسمِ کلمہ
- اسمِ موصول
- قَدَّمَتْqaddamatآگے بھیجا
- مادہ
- قدم
- اصل لفظ
- قَدَّمَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- يَدَاهُyadāhuاس کے دونوں ہاتھوں نے
- مادہ
- يدي
- اصل لفظ
- يَد
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- إِنَّاinnāبیشک ہم نے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِنّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
- جَعَلْنَاjaʿalnā، بنائے ہم نے
- مادہ
- جعل
- اصل لفظ
- جَعَلَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- عَلَىٰʿalāپر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- عَلَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- قُلُوبِهِمْqulūbihimان کے دلوں (پر)
- مادہ
- قلب
- اصل لفظ
- قَلْب
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- أَكِنَّةًakinnatanغلاف
- مادہ
- كنن
- اصل لفظ
- أَكِنَّة
- قسمِ کلمہ
- اسم
- أَنanکہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- أَن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ مصدری
- يَفْقَهُوهُyafqahūhuسمجھ سکیں وہ اس کو
- مادہ
- فقه
- اصل لفظ
- يَفْقَهُ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
- وَفِىٓwafīاور ان کے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- فِي
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ جار
- ءَاذَانِهِمْādhānihimکانوں میں
- مادہ
- اذن
- اصل لفظ
- أُذُن
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- وَقْرًاwaqranبوجھ کو
- مادہ
- وقر
- اصل لفظ
- وَقْر
- قسمِ کلمہ
- اسم
- وَإِنwa-inاور اگر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ شرط
- تَدْعُهُمْtadʿuhumتم پکارو/ بلاؤ ان کو
- مادہ
- دعو
- اصل لفظ
- دَعا
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- إِلَىilāطرف
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِلَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- ٱلْهُدَىٰl-hudāہدایت کی
- مادہ
- هدي
- اصل لفظ
- هُدًى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- فَلَنfalanتو ہرگزنہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- لَن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · حرفِ نفی
- يَهْتَدُوٓا۟yahtadūہدایت پائیں گے
- مادہ
- هدي
- اصل لفظ
- اهْتَدَى
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- إِذًاidhanتب
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِذًا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جواب
- أَبَدًاabadanکبھی بھی
- مادہ
- ابد
- اصل لفظ
- أَبَدًا
- قسمِ کلمہ
- ظرفِ زمان
تفسیر
بد ترین شخص کون ہے ؟ فی الحقیقت اس سے بڑھ کر پاپی کون ہے ؟ جس کے سامنے اس کے پالنے پوسنے والے کا کلام پڑھا جائے اور وہ اس کی طرف التفات تک نہ کرے اس سے مانوس نہ ہو بلکہ منہ پھیر کر انکار کر جائے اور بدعملیاں اور سیاہ کاریاں اس سے پہلے کی ہیں انہیں بھی فراموش کر جائے۔ اس ڈھٹائی کی سزا یہ ہوتی ہے کہ دلوں پر پردے پڑجاتے ہیں پھر قرآن وبیان کا سمجھنا نصیب نہیں ہوتا کانوں میں گرانی ہوجاتی ہے بھلی بات کی طرف توجہ نہیں رہتی اب لاکھ دعوت ہدایت دو لیکن راہ یابی مشکل و محال ہے۔ اے نبی تیرا رب بڑا ہی مہربان بہت اعلیٰ رحمت والا ہے اگر وہ گنہگار کی سزا جلدی ہی کر ڈالا کرتا، تو زمین پر کوئی جاندار باقی نہ بچتا وہ لوگوں کے ظلم سے درگزر کر رہا ہے لیکن اس سے یہ نہ سمجھا جائے کہ پکڑے گا ہی نہیں۔ یاد رکھو وہ سخت عذابوں والا ہے یہ تو اس کا حلم ہے پردہ پوشی ہے معافی ہے تاکہ گمراہی والے راہ راست پر آجائیں گناہوں والے توبہ کرلیں اور اس کے دامن رحمت کو تھام لیں۔ لیکن جس نے اس حلم سے فائدہ اٹھایا اور اپنی سرکشی پر جما رہا تو اس کی پکڑ کا دن قریب ہے جو اتنا سخت دن ہوگا کہ بچے بوڑھے ہوجائیں گے حمل گرجائیں گے اس دن کوئی جائے پناہ نہ ہوگی کوئی چھٹکارے کی صورت نہ ہوگی۔ یہ ہیں تم سے پہلے کی امتیں کہ وہ بھی تمہاری طرح کفر و انکار میں پڑگئیں اور آخرش مٹا دی گئیں ان کی ہلاکت کا مقررہ وقت آپہنچا اور وہ تباہ برباد ہوگئیں۔ پس اے منکرو تم بھی ڈرتے رہو تم اشرف الرسل اعظم ہی کو ستا رہے اور انہیں جھٹلا رہے ہو حالانکہ اگلے کفار سے تم قوت طاقت میں سامان اسباب میں بہت کم ہو میرے عذابوں سے ڈرو میری باتوں سے نصیحت پکڑو۔
Urdu - Tafsir Ibn Kathir