الكهف ⁦۱۸:۵۶⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۰۰ · پارہ ۱۵

وَمَا نُرۡسِلُ ٱلۡمُرۡسَلِينَ إِلَّا مُبَشِّرِينَ وَمُنذِرِينَۚ وَيُجَٰدِلُ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ بِٱلۡبَٰطِلِ لِيُدۡحِضُواْ بِهِ ٱلۡحَقَّۖ وَٱتَّخَذُوٓاْ ءَايَٰتِي وَمَآ أُنذِرُواْ هُزُوٗا

Wama nursilu almursaleena illamubashshireena wamunthireena wayujadilu allatheenakafaroo bilbatili liyudhidoo bihi alhaqqawattakhathoo ayatee wama onthiroohuzuwa

تراجم

ہم تو اپنے رسولوں کو صرف اس لئے بھیجتے ہیں کہ وه خوشخبریاں سنا دیں اور ڈرا دیں۔ کافر لوگ باطل کے سہارے جھگڑتے ہیں اور (چاہتے ہیں کہ) اس سے حق کو لڑکھڑادیں، انہوں نے میری آیتوں کو اور جس چیز سے ڈرایا جائے اسے مذاق بنا ڈاﻻ ہے.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. اور اللہ کی آیتوں کا مذاق اڑانا، یہ جھٹلانے کی بدترین قسم ہے۔ اس طرح جدال بالباطل کے ذریعہ سے (یعنی باطل طریقے اختیار کر کے) حق کو باطل ثابت کرنے کی سعی کرنا بھی نہایت مذموم حرکت ہے۔ اس جدال بالباطل کی ایک صورت یہ ہے جو کافر رسولوں کو یہ کہہ کر ان کی رسالت انکار کر دیتے رہے ہیں کہ تم ہمارے جیسے ہی انسان ہو۔«مَا أَنْتُمْ إِلا بَشَرٌ مِثْلُنَا» (يٰس:15)۔ ہم تمہیں رسول کس طرح تسلیم کرلیں؟ دَحَضَ ۔ کے اصل معنی پھسلنے کے ہیں کہا جاتا ہے دَحَضَتْ رِجْلُهُ اس کا پیر پھسل گیا یہاں سے یہ کسی چیز کے زوال اور بطلان کے معنی میں استعمال ہونے لگا کہتے ہیں دَحَضَتْ حُجَّتُهُ دُحُوضًا أي بَطَلَتْ اس کی حجت باطل ہوگئی اس لحاظ سے ادحض یدحض کے معنی ہوں گے باطل کرنا (فتح القدیر)

اور ہم پیغمبروں کو صرف اس لیے بھیجتے ہیں کہ وہ (مومنوں کو) خوشخبری دیں، اور (کافروں کو عذاب سے) متنبہ کریں۔ اور جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے وہ باطل کا سہارا لے کر جھگڑا کرتے ہیں، تاکہ اس کے ذریعے حق کو ڈگمگا دیں، اور انہوں نے میری آیتوں کو اور انہیں جو تنبیہ کی گئی تھی اس کو مذاق بنا رکھا ہے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَمَاwamāاور نہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نفی
  2. نُرْسِلُnur'siluہم بھیجتے
    مادہ
    رسل
    اصل لفظ
    أَرْسَلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  3. ٱلْمُرْسَلِينَl-mur'salīnaرسولوں کو
    مادہ
    رسل
    اصل لفظ
    مُرْسَل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  4. إِلَّاillāمگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلّا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ حصر
  5. مُبَشِّرِينَmubashirīnaخوش خبری دینے والے
    مادہ
    بشر
    اصل لفظ
    مُبَشِّر
    قسمِ کلمہ
    اسم
  6. وَمُنذِرِينَwamundhirīnaاور ڈرانے والے
    مادہ
    نذر
    اصل لفظ
    مُنذِر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم
  7. وَيُجَٰدِلُwayujādiluاور جھگڑتے ہیں
    مادہ
    جدل
    اصل لفظ
    جادَلُ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  8. ٱلَّذِينَalladhīnaوہ لوگ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    الَّذِي
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  9. كَفَرُوا۟kafarūجنہوں نے کفر کیا
    مادہ
    كفر
    اصل لفظ
    كَفَرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  10. بِٱلْبَٰطِلِbil-bāṭiliساتھ باطل کے
    مادہ
    بطل
    اصل لفظ
    باطِل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
  11. لِيُدْحِضُوا۟liyud'ḥiḍūتاکہ زائل کردیں/ پھسلا دیں
    مادہ
    دحض
    اصل لفظ
    يُدْحِضُ
    قسمِ کلمہ
    لامِ تعلیل · فعل · ضمیرِ شخصی
  12. بِهِbihiساتھ اس کے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  13. ٱلْحَقَّl-ḥaqaحق کو
    مادہ
    حقق
    اصل لفظ
    حَقّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  14. وَٱتَّخَذُوٓا۟wa-ittakhadhūاور انہوں نے بنالیا
    مادہ
    اخذ
    اصل لفظ
    اتَّخَذَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  15. ءَايَٰتِىāyātīمیری آیات کو
    مادہ
    ايي
    اصل لفظ
    آيَة
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  16. وَمَآwamāاور جس سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسمِ موصول
  17. أُنذِرُوا۟undhirūوہ ڈرائے گئے
    مادہ
    نذر
    اصل لفظ
    أَنذَرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  18. هُزُوًاhuzuwanمذاق
    مادہ
    هزا
    اصل لفظ
    هُزُو
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

ہم تو اپنے رسولوں کو صرف اس لئے بھیجتے ہیں کہ وہ خوشخبریاں سنا دیں اور ڈرادیں۔ کافر لوگ باطل کے سہارے جھگڑتے ہیں اور (چاہتے ہیں) کہ اس سے حق کو لڑا کھڑا دیں، انہوں نے میری آیتوں کو اور جس چیز سے ڈرایا جاتا اسے مذاق بنا ڈالا ہے (١)۔ ٥٦۔١ اور اللہ کی آیتوں کا مذاق اڑانا، یہ جھٹلانے کی بدترین قسم ہے۔ اس طرح جدال بالباطل کے ذریعہ سے (یعنی باطل طریقے اختیار کر کے) حق کو باطل ثابت کرنے کی سعی کرنا بھی نہایت مذموم حرکت ہے۔ اس جدال بالباطل کی ایک صورت یہ ہے جو کافر رسولوں کو یہ کہہ کر ان کی رسالت انکار کر دیتے رہے ہیں کہ تم ہمارے جیسے ہی انسان ہو۔ ما انتم الا بشر مثلنا۔ یسین۔ ہم تمہیں رسول کس طرح تسلیم کرلیں؟ دحض۔ کے اصل معنی پھسلنے کے ہیں کہا جاتا ہے دحضت رجلہ اس کا پیر پھسل گیا یہاں سے یہ کسی چیز کے زوال اور بطلان کے معنی میں استعمال ہونے لگا کہتے ہیں دحضت حجتۃ دحوضا ای بطلت اس کی حجت باطل ہوگئی اس لحاظ سے ادحض یدحض کے معنی ہوں گے باطل کرنا (فتح القدیر)

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan