الإسراء ۱۷:۹۶
قُلۡ كَفَىٰ بِٱللَّهِ شَهِيدَۢا بَيۡنِي وَبَيۡنَكُمۡۚ إِنَّهُۥ كَانَ بِعِبَادِهِۦ خَبِيرَۢا بَصِيرٗا
Qul kafa billahishaheedan baynee wabaynakum innahu kana biAAibadihikhabeeran baseera
تراجم
کہہ دیجئیے کہ میرے اور تمہارے درمیان اللہ تعالیٰ کا گواه ہونا کافی ہے[1] ۔ وه اپنے بندوں سے خوب آگاه اور بخوبی دیکھنے واﻻ ہے.
- یعنی میرے ذمے جو تبلیغ و دعوت تھی، وہ میں نے پہنچا دی، اس بارے میرے اور تمہارے درمیان اللہ کا گواہ ہونا کافی ہے، کیونکہ ہرچیز کا فیصلہ اسی کو کرنا ہے۔
کہہ دو کہ : اللہ میرے اور تمہارے درمیان گواہ بننے کے لیے کافی ہے۔ بیشک وہ اپنے بندوں سے پوری طرح باخبر ہے، سب کچھ دیکھ رہا ہے۔
لفظ بہ لفظ
- قُلْqulکہہ دیجئے
- مادہ
- قول
- اصل لفظ
- قالَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- كَفَىٰkafāکافی ہے
- مادہ
- كفي
- اصل لفظ
- كَفَى
- قسمِ کلمہ
- فعل
- بِٱللَّهِbil-lahiاللہ تعالیٰ
- مادہ
- اله
- اصل لفظ
- اللَّه
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسمِ علم
- شَهِيدًۢاshahīdanگواہ
- مادہ
- شهد
- اصل لفظ
- شَهِيد
- قسمِ کلمہ
- اسم
- بَيْنِىbaynīمیرے درمیان
- مادہ
- بين
- اصل لفظ
- بَيْن
- قسمِ کلمہ
- ظرفِ مکان · ضمیرِ شخصی
- وَبَيْنَكُمْwabaynakumاور تمہارے درمیان
- مادہ
- بين
- اصل لفظ
- بَيْن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · ظرفِ مکان · ضمیرِ شخصی
- إِنَّهُۥinnahuبیشک وہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِنّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
- كَانَkānaہے
- مادہ
- كون
- اصل لفظ
- كانَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- بِعِبَادِهِۦbiʿibādihiاپنے بندوں کی
- مادہ
- عبد
- اصل لفظ
- عَبْد
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
- خَبِيرًۢاkhabīranخبر رکھنے والا،
- مادہ
- خبر
- اصل لفظ
- خَبِير
- قسمِ کلمہ
- اسم
- بَصِيرًاbaṣīranدیکھنے والا
- مادہ
- بصر
- اصل لفظ
- بَصِير
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
صداقت رسالت پر اللہ کی گواہی اپنی سچائی پر میں اور گواہ کیوں ڈھونڈوں ؟ اللہ کی گواہی کافی ہے۔ میں اگر اس کی پاک ذات پر تہمت باندھتا ہوں تو وہ خود مجھ سے انتقام لے گا۔ چناچہ قرآن کی سورة الحاقہ میں بیان ہے کہ اگر یہ پیغمبر زبردستی کوئی بات ہمارے سر چپکا دیتا تو ہم اس کا داہنا ہاتھ تھام کر اس کی گردن اڑا دیتے اور ہمیں اس سے کوئی نہ روک سکتا۔ پھر فرمایا کہ کسی بندے کا حال اللہ سے مخفی نہیں وہ انعام و احسان ہدایت و لطف کے قابل لوگوں کو اور گمراہی اور بدبختی کے قابل لوگوں کو بخوبی جانتا ہے۔
Urdu - Tafsir Ibn Kathir