الإسراء ۱۷:۹۵
قُل لَّوۡ كَانَ فِي ٱلۡأَرۡضِ مَلَٰٓئِكَةٞ يَمۡشُونَ مُطۡمَئِنِّينَ لَنَزَّلۡنَا عَلَيۡهِم مِّنَ ٱلسَّمَآءِ مَلَكٗا رَّسُولٗا
Qul law kana fee al-ardi mala-ikatunyamshoona mutma-inneena lanazzalna AAalayhim mina assama-imalakan rasoola
تراجم
آپ کہہ دیں کہ اگر زمین میں فرشتے چلتے پھرتے اور رہتے بستے ہوتے تو ہم بھی ان کے پاس کسی آسمانی فرشتے ہی کو رسول بنا کر بھیجتے.[1]
- اللہ تعالٰی نے فرمایا جب زمین میں انسان بستے ہیں تو ان کی ہدایت کے لئے رسول بھی انسان ہی ہوں گے۔ غیر انسان رسول، انسانوں کی ہدایت کا فریضہ انجام دے ہی نہیں سکتا۔ ہاں اگر زمین میں فرشتے بستے ہوتے تو ان کے لئے رسول بھی یقینا فرشتے ہی ہوتے۔
کہہ دو کہ : اگر زمین میں فرشتے ہی اطمینان سے چل پھر رہے ہوتے تو بیشک ہم آسمان سے کسی فرشتے کو رسول بنا کر ان پر اتار دیتے۔ [1]
- : مطلب یہ ہے کہ پیغمبر کے لئے ضروری ہے کہ وہ اسی جنس سے ہو جس کی طرف وہ بھیجا جارہا ہے ؛ تاکہ وہ ان کی فطری ضروریات کو سمجھ کر اور ان کی نفسیات سے واقف ہو کر ان کی رہنمائی کرے، چونکہ آنحضرت ﷺ کو انسانوں کی طرف بھیجا گیا ہے، اس لئے آپ کا انسان ہونا قابل اعتراض نہیں ؛ بلکہ حکمت کے عین مطابق ہے، ہاں اگر دنیا میں فرشتے آباد ہوتے تو بیشک ان کے پاس فرشتے کو رسول بناکر بھیجا جاتا۔
لفظ بہ لفظ
- قُلqulکہہ دیجئے
- مادہ
- قول
- اصل لفظ
- قالَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- لَّوْlawاگر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- لَو
- قسمِ کلمہ
- حرفِ شرط
- كَانَkānaہوتے
- مادہ
- كون
- اصل لفظ
- كانَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- فِىfīمیں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- فِي
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- ٱلْأَرْضِl-arḍiزمین
- مادہ
- ارض
- اصل لفظ
- أَرْض
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- مَلَٰٓئِكَةٌmalāikatunفرشتے
- مادہ
- ملك
- اصل لفظ
- مَلَك
- قسمِ کلمہ
- اسم
- يَمْشُونَyamshūnaچلتے پھرتے
- مادہ
- مشي
- اصل لفظ
- مَشَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- مُطْمَئِنِّينَmuṭ'ma-innīnaاطمینان کے ساتھ
- مادہ
- طمان
- اصل لفظ
- مُطْمَئِنّ
- قسمِ کلمہ
- اسم
- لَنَزَّلْنَاlanazzalnāالبتہ نازل کرتے ہم
- مادہ
- نزل
- اصل لفظ
- نَزَّلَ
- قسمِ کلمہ
- لامِ تاکید · فعل · ضمیرِ شخصی
- عَلَيْهِمʿalayhimان پر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- عَلَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- مِّنَminaسے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- ٱلسَّمَآءِl-samāiآسمان
- مادہ
- سمو
- اصل لفظ
- سَماء
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- مَلَكًاmalakanایک فرشتے کو
- مادہ
- ملك
- اصل لفظ
- مَلَك
- قسمِ کلمہ
- اسم
- رَّسُولًاrasūlanرسول بنا کر
- مادہ
- رسل
- اصل لفظ
- رَسُول
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
آپ کہہ دیں کہ اگر زمین میں فرشتے چلتے پھرتے اور رہتے بستے ہوتے تو ہم بھی ان کے پاس کسی آسمانی فرشتے ہی کو رسول بنا کر بھیجتے (١) ٩٥۔١ اللہ تعالٰی نے فرمایا جب زمین میں انسان بستے ہیں تو ان کی ہدایت کے لئے رسول بھی انسان ہی ہوں گے۔ غیر انسان رسول، انسانوں کی ہدایت کا فریضہ انجام دے ہی نہیں سکتا۔ ہاں اگر زمین میں فرشتے بستے ہوتے تو ان کے لئے رسول بھی یقینا فرشتے ہی ہوتے۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan