الإسراء ۱۷:۷
إِنۡ أَحۡسَنتُمۡ أَحۡسَنتُمۡ لِأَنفُسِكُمۡۖ وَإِنۡ أَسَأۡتُمۡ فَلَهَاۚ فَإِذَا جَآءَ وَعۡدُ ٱلۡأٓخِرَةِ لِيَسُـُٔواْ وُجُوهَكُمۡ وَلِيَدۡخُلُواْ ٱلۡمَسۡجِدَ كَمَا دَخَلُوهُ أَوَّلَ مَرَّةٖ وَلِيُتَبِّرُواْ مَا عَلَوۡاْ تَتۡبِيرًا
In ahsantum ahsantumli-anfusikum wa-in asa/tum falaha fa-itha jaawaAAdu al-akhirati liyasoo-oo wujoohakum waliyadkhulooalmasjida kama dakhaloohu awwala marratin waliyutabbiroo maAAalaw tatbeera
تراجم
اگر تم نے اچھے کام کئے تو خود اپنے ہی فائده کے لئے، اور اگر تم نے برائیاں کیں تو بھی اپنے ہی لئے، پھر جب دوسرے وعدے کا وقت آیا (تو ہم نے دوسرے بندوں کو بھیج دیا تاکہ) وه تمہارے چہرے بگاڑ دیں اور پہلی دفعہ کی طرح پھر اسی مسجد میں گھس جائیں۔ اور جس جس چیز پر قابو پائیں توڑ پھوڑ کر جڑ سے اکھاڑ دیں.[1]
- یہ دوسری مرتبہ انہوں نے فساد برپا کیا کہ حضرت زکریا (عليه السلام) کو قتل کر دیا اور حضرت عیسیٰ (عليه السلام) کو بھی قتل کرنے کے درپے رہے، جنہیں اللہ تعالٰی نے زندہ آسمان پر اٹھا کر ان سے بچا لیا۔ اس کے نتیجے میں پھر رومی بادشاہ ٹیٹس کو اللہ نے ان پر مسلط کر دیا، اس نے یروشلم پر حملہ کر کے ان کے کشتے کے پشتے لگا دیئے اور بہت سوں کو قیدی بنا لیا، ان کے اموال لوٹ لئے، مذہبی صحیفوں کو پاؤں تلے روندا اور بیت المقدس اور ہیکل سلیمانی کو غارت کیا اور انہیں ہمیشہ کے لئے بیت المقدس سے جلا وطن کر دیا۔ اور یوں ان کی ذلت و رسوائی کا خوب خوب سامان کیا۔ یہ تباہی 70ء میں ان پر آئی۔
اگر تم اچھے کام کرو گے تو اپنے ہی فائدے کے لیے کرو گے، اور برے کام کرو گے تو بھی وہ تمہارے لیے ہی برا ہوگا۔ چنانچہ جب دوسرے واقعے کی میعاد آئی (تو ہم نے دوسرے دشمنوں کو تم پر مسلط کردیا) تاکہ وہ تمہارے چہروں کو بگاڑ ڈالیں، اور تاکہ وہ مسجد میں اسی طرح داخل ہوں جیسے پہلے لوگ داخل ہوئے تھے، اور جس جس چیز پر ان کا زور چلے، اس کو تہس نہس کر کے رکھ دیں۔ [1]
- : بعض حضرات نے تو کہا ہے کہ اس دوسرے دشمن سے مراد انتیو کس ایپی فانیوس ہے جس نے حضرت عیسیٰ ؑ کی تشریف آوری سے کچھ پہلے دوبارہ بیت المقدس پر حملہ کرکے یہودیوں کا قتل عام کیا تھا، اور بعض حضرات نے کہا ہے کہ اس سے مراد حضرت عیسیٰ ؑ کے رفع آسمانی کے بعد روم کے شاہ طیطوس کا حملہ ہے، اگرچہ بنی اسرائیل پر مختلف زمانوں میں بہت سے دشمن مسلط رہے ہیں، لیکن ان دو دشمنوں کا ذکر اللہ تعالیٰ نے خاص طور پر اس لئے فرمایا ہے کہ ان کے حملوں میں انہیں سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا، اور ان میں سے پہلا دشمن یعنی بخت نصر ان پر اس وقت مسلط کیا گیا جب انہوں نے حضرت موسیٰ ؑ کی شریعت کی خلاف ورزی کی، اور دوسرا دشمن اس وقت مسلط کیا گیا جب انہوں نے حضرت عیسیٰ ؑ کی مخالفت کی اور آگے یہ فرمایا گیا ہے کہ اگر تم حضرت محمد ﷺ کی مخالفت کروگے تو تمہارے ساتھ ویسا ہی سلوک دوبارہ کیا جائے گا۔
لفظ بہ لفظ
- إِنْinاگر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ شرط
- أَحْسَنتُمْaḥsantumبھلائی کرو گے تم
- مادہ
- حسن
- اصل لفظ
- أَحْسَنَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- أَحْسَنتُمْaḥsantumبھلائی کرو گے تم
- مادہ
- حسن
- اصل لفظ
- أَحْسَنَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- لِأَنفُسِكُمْli-anfusikumاپنے نفسوں کے لئے
- مادہ
- نفس
- اصل لفظ
- نَفْس
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
- وَإِنْwa-inاور اگر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ شرط
- أَسَأْتُمْasatumبرا کیا تم نے
- مادہ
- سوا
- اصل لفظ
- أَساءَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- فَلَهَاfalahāتو اسی کے لئے ہے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- فَإِذَاfa-idhāپھر جب
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِذا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · ظرفِ زمان
- جَآءَjāaآگیا
- مادہ
- جيا
- اصل لفظ
- جاءَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- وَعْدُwaʿduوعدہ
- مادہ
- وعد
- اصل لفظ
- وَعْد
- قسمِ کلمہ
- اسم
- ٱلْءَاخِرَةِl-ākhiratiدوسرا
- مادہ
- اخر
- اصل لفظ
- آخِر
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- لِيَسُۥٓـُٔوا۟liyasūūتاکہ بگاڑ دیں
- مادہ
- سوا
- اصل لفظ
- ساءَ
- قسمِ کلمہ
- لامِ تعلیل · فعل · ضمیرِ شخصی
- وُجُوهَكُمْwujūhakumتمہارے چہروں کو
- مادہ
- وجه
- اصل لفظ
- وَجْه
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- وَلِيَدْخُلُوا۟waliyadkhulūاور تاکہ وہ داخل ہوں
- مادہ
- دخل
- اصل لفظ
- دَخَلَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · لامِ تعلیل · فعل · ضمیرِ شخصی
- ٱلْمَسْجِدَl-masjidaمسجد میں
- مادہ
- سجد
- اصل لفظ
- مَسْجِد
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- كَمَاkamāجیسا کہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ما
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · حرفِ مصدری
- دَخَلُوهُdakhalūhuوہ داخل ہوئے اس میں
- مادہ
- دخل
- اصل لفظ
- دَخَلَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
- أَوَّلَawwalaپہلی
- مادہ
- اول
- اصل لفظ
- أَوَّل
- قسمِ کلمہ
- اسم
- مَرَّةٍmarratinبار
- مادہ
- مرر
- اصل لفظ
- مَرَّة
- قسمِ کلمہ
- اسم
- وَلِيُتَبِّرُوا۟waliyutabbirūاور تاکہ وہ تباہ کردیں
- مادہ
- تبر
- اصل لفظ
- تَبَّرْ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · لامِ تعلیل · فعل · ضمیرِ شخصی
- مَاmāجس پر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ما
- قسمِ کلمہ
- اسمِ موصول
- عَلَوْا۟ʿalawغالب آئیں
- مادہ
- علو
- اصل لفظ
- عَلا
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- تَتْبِيرًاtatbīranتباہ کرنا
- مادہ
- تبر
- اصل لفظ
- تَتْبِير
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
اگر تم نے اچھے کام کئے تو خود اپنے ہی فائدے کے لئے، اور اگر تم نے برائیاں کیں تو بھی اپنے ہی لئے، پھر جب دوسرے وعدے کا وقت آیا (تو ہم نے دوسرے کو بھیج دیا تاکہ) وہ تمہارے چہرے بگاڑ دیں اور پہلی دفعہ کی طرح پھر اسی مسجد میں گھس جائیں اور جس جس چیز پر قابو پائیں توڑ پھوڑ کر جڑ سے اکھاڑ دیں (١) ٧۔١ یہ دوسری مرتبہ انہوں نے فساد برپا کیا کہ حضرت زکریا علیہ السلام کو قتل کر دیا اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو بھی قتل کرنے کے درپے رہے، جنہیں اللہ تعالٰی نے زندہ آسمان پر اٹھا کر ان سے بچا لیا۔ اس کے نتیجے میں پھر رومی بادشاہ ٹیٹس کو اللہ نے ان پر مسلط کر دیا، اس نے یروشلم پر حملہ کر کے ان کے کشتے کے پشتے لگا دیئے اور بہت سوں کو قیدی بنا لیا، ان کے اموال لوٹ لئے، مذہبی صحیفوں کو پاؤں تلے روندا اور بیت المقدس اور ہیکل سلیمانی کو غارت کیا اور انہیں ہمیشہ کے لئے بیت المقدس سے جلا وطن کر دیا۔ اور یوں ان کی ذلت و رسوائی کا خوب خوب سامان کیا۔ یہ تباہی ٧٠ء میں ان پر آئی۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan