الإسراء ⁦۱۷:۸⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۸۳ · پارہ ۱۵

عَسَىٰ رَبُّكُمۡ أَن يَرۡحَمَكُمۡۚ وَإِنۡ عُدتُّمۡ عُدۡنَاۚ وَجَعَلۡنَا جَهَنَّمَ لِلۡكَٰفِرِينَ حَصِيرًا

AAasa rabbukum an yarhamakumwa-in AAudtum AAudna wajaAAalna jahannama lilkafireenahaseera

تراجم

امید ہے کہ تمہارا رب تم پر رحم کرے۔ ہاں اگر تم پھر بھی وہی کرنے لگے تو ہم بھی دوباره ایسا ہی کریں[1] گے اور ہم نے منکروں کا قید خانہ جہنم کو بنا رکھا ہے.[2]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یہ انہیں تنبیہ کی کہ اگر تم نے اصلاح کر لی تو اللہ کی رحمت کے مستحق ہو گے۔ جس کا مطلب دنیا وآخرت کی سرخ روئی اور کامیابی ہے اور اگر دوبارہ اللہ کی نافرمانی کا راستہ اختیار کر کے تم نے فساد فی الارض کا ارتکاب کیا تو ہم پھر تمہیں اسی طرح ذلت و رسوائی سے دو چار کر دیں گے۔ جیسے اس سے قبل دو مرتبہ ہم تمہارے ساتھ یہ معاملہ کر چکے ہیں چنانچہ ایسا ہی ہوا یہ یہود اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے اور وہی کردار رسالت محمدیہ کے بارے میں دہرایا جو رسالت موسوی اور رسالت عیسوی میں ادا کر چکے تھے جس کے نتیجے میں یہ یہودی تیسری مرتبہ مسلمانوں کے ہاتھوں ذلیل وخوار ہوئے اور بصد رسوائی انہیں مدینے اور خیبر سے نکلنا پڑا۔
  2. یعنی اس دنیا کی رسوائی کے بعد آخرت میں جہنم کی سزا اور اس کا عذاب الگ ہے جو وہاں انہیں بھگتنا ہو گا۔

عین ممکن ہے کہ (اب) تمہارا رب تم پر رحم کرے۔ لیکن اگر تم پھر وہی کام کرو گے، تو ہم بھی دوبارہ وہی کریں گے، اور ہم نے جہنم کو کافروں کے لیے قید خانہ بنا ہی رکھا ہے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. عَسَىٰʿasāامید ہے
    مادہ
    عسي
    اصل لفظ
    عَسَى
    قسمِ کلمہ
    فعل
  2. رَبُّكُمْrabbukumرب تمہارا
    مادہ
    ربب
    اصل لفظ
    رَبّ
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  3. أَنanکہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ مصدری
  4. يَرْحَمَكُمْyarḥamakumرحم کرے تم پر
    مادہ
    رحم
    اصل لفظ
    رَحِمَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  5. وَإِنْwa-inاور اگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ شرط
  6. عُدتُّمْʿudttumلوٹو گے تم
    مادہ
    عود
    اصل لفظ
    عادَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  7. عُدْنَاʿud'nāلوٹیں گے ہم
    مادہ
    عود
    اصل لفظ
    عادَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  8. وَجَعَلْنَاwajaʿalnāاور بنایا ہم نے
    مادہ
    جعل
    اصل لفظ
    جَعَلَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  9. جَهَنَّمَjahannamaجہنم کو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    جَهَنَّم
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  10. لِلْكَٰفِرِينَlil'kāfirīnaکافروں کے لئے
    مادہ
    كفر
    اصل لفظ
    كافِر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
  11. حَصِيرًاḥaṣīranقید خانہ
    مادہ
    حصر
    اصل لفظ
    حَصِير
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

امید ہے کہ تمہارا رب تم پر رحم کرے۔ ہاں اگر تم پھر بھی وہی کرنے لگے تو ہم دوبارہ ایسا ہی کریں گے (١) اور ہم نے منکروں کا قید خانہ جہنم بنا رکھا ہے (٢)۔ ٨۔١ یہ انہیں تنبیہ کی کہ اگر تم نے اصلاح کر لی تو اللہ کی رحمت کے مستحق ہو گے۔ جس کا مطلب دنیا وآخرت کی سرخ روئی اور کامیابی ہے اور اگر دوبارہ اللہ کی نافرمانی کا راستہ اختیار کر کے تم نے فساد فی الارض کا ارتکاب کیا تو ہم پھر تمہیں اسی طرح ذلت و رسوائی سے دو چار کر دیں گے۔ جیسے اس سے قبل دو مرتبہ ہم تمہارے ساتھ یہ معاملہ کر چکے ہیں چنانچہ ایسا ہی ہوا یہ یہود اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے اور وہی کردار رسالت محمدیہ کے بارے میں دہرایا جو رسالت موسوی اور رسالت عیسوی میں ادا کر چکے تھے جس کے نتیجے میں یہ یہودی تیسری مرتبہ مسلمانوں کے ہاتھوں ذلیل وخوار ہوئے اور بصد رسوائی انہیں مدینے اور خیبر سے نکلنا پڑا۔ ٨۔۲ یعنی اس دنیا کی رسوائی کے بعد آخرت میں جہنم کی سزا اور اس کا عذاب الگ ہے جو وہاں انہیں بھگتنا ہو گا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan