الإسراء ⁦۱۷:۶۵⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۸۸ · پارہ ۱۵

إِنَّ عِبَادِي لَيۡسَ لَكَ عَلَيۡهِمۡ سُلۡطَٰنٞۚ وَكَفَىٰ بِرَبِّكَ وَكِيلٗا

Inna AAibadee laysa laka AAalayhimsultanun wakafa birabbika wakeela

تراجم

میرے سچے بندوں پر تیرا کوئی قابو اور بس نہیں[1] ۔ تیرا رب کارسازی کرنے واﻻ کافی ہے.[2]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. بندوں کی نسبت اپنی طرف کی، بطور شرف اور اعزاز کے ہے، جس سے معلوم ہوا کہ اللہ کے خاص بندوں کو شیطان بہکانے میں ناکام رہتا ہے۔
  2. یعنی جو صحیح معنوں میں اللہ کا بندہ بن جاتا ہے، اسی پر اعتماد اور توکل کرتا ہے تو اللہ بھی اس کا دوست اور کار ساز بن جاتا ہے۔

یقین رکھ کہ جو میرے بندے ہیں، ان پر تیرا کوئی بس نہیں چلے گا۔ [1] اور تیرا پروردگار (ان کی) رکھوالی کے لیے کافی ہے۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : میرے بندوں سے مراد مخلص بندے ہیں جو اللہ تعالیٰ کی فرماں برداری کی فکر رکھتے ہیں۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. إِنَّinnaبیشک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب
  2. عِبَادِىʿibādīمیرے بندے
    مادہ
    عبد
    اصل لفظ
    عَبْد
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  3. لَيْسَlaysaنہیں ہے
    مادہ
    ليس
    اصل لفظ
    لَيْسَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  4. لَكَlakaتیرے لئے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  5. عَلَيْهِمْʿalayhimان پر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  6. سُلْطَٰنٌsul'ṭānunکوئی زور
    مادہ
    سلط
    اصل لفظ
    سُلْطان
    قسمِ کلمہ
    اسم
  7. وَكَفَىٰwakafāاور کافی ہے
    مادہ
    كفي
    اصل لفظ
    كَفَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  8. بِرَبِّكَbirabbikaتیرا رب
    مادہ
    ربب
    اصل لفظ
    رَبّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
  9. وَكِيلًاwakīlanکارساز
    مادہ
    وكل
    اصل لفظ
    وَكِيل
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

میرے سچے بندوں پر تیرا کوئی قابو اور بس نہیں (١) تیرا رب کار سازی کرنے والا کافی ہے۔(۲) ٦٥۔١ بندوں کی نسبت اپنی طرف کی، بطور شرف اور اعزاز کے ہے، جس سے معلوم ہوا کہ اللہ کے خاص بندوں کو شیطان بہکانے میں ناکام رہتا ہے۔ ٦٥۔٢ یعنی جو صحیح معنوں میں اللہ کا بندہ بن جاتا ہے، اسی پر اعتماد اور توکل کرتا ہے تو اللہ بھی اس کا دوست اور کار ساز بن جاتا ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan