الإسراء ⁦۱۷:۶۴⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۸۸ · پارہ ۱۵

وَٱسۡتَفۡزِزۡ مَنِ ٱسۡتَطَعۡتَ مِنۡهُم بِصَوۡتِكَ وَأَجۡلِبۡ عَلَيۡهِم بِخَيۡلِكَ وَرَجِلِكَ وَشَارِكۡهُمۡ فِي ٱلۡأَمۡوَٰلِ وَٱلۡأَوۡلَٰدِ وَعِدۡهُمۡۚ وَمَا يَعِدُهُمُ ٱلشَّيۡطَٰنُ إِلَّا غُرُورًا

Wastafziz mani istataAAtaminhum bisawtika waajlib AAalayhim bikhaylika warajlikawasharik-hum fee al-amwali wal-awladiwaAAidhum wama yaAAiduhumu ashshaytanu illaghuroora

تراجم

ان میں سے تو جسے بھی اپنی آواز سے بہکا سکے بہکا[1] لے اور ان پر اپنے سوار اور پیادے چڑھا ﻻ[2] اور ان کے مال اور اوﻻد میں سے اپنا بھی ساجھا لگا[3] اور انہیں (جھوٹے) وعدے دے لے[4]۔ ان سے جتنے بھی وعدے شیطان کے ہوتے ہیں سب کے سب سراسر فریب ہیں.[5]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. آواز سے مراد پر فریب دعوت یا گانے، موسیقی اور لہو و لعب کے دیگر آلات ہیں، جن کے ذریعے سے شیطان بکثرت لوگوں کو گمراہ کر رہا ہے۔
  2. ان لشکروں سے مراد، انسانوں اور جنوں کے وہ سوار اور پیادے لشکر ہیں جو شیطان کے چیلے اور اس کے پیروکار ہیں اور شیطان ہی کی طرح انسانوں کو گمراہ کرتے ہیں، یا مراد ہے ہر ممکن ذرائع جو شیطان گمراہ کرنے کے لئے استعمال کرتا ہے۔
  3. مال میں شیطان کی مشارکت کا مطلب حرام ذریعے سے مال کمانا اور حرام طریقے سے خرچ کرنا ہے اور اسی طرح مویشیوں کو بتوں کے ناموں پر وقف کر دینا مثلًا بحیرہ، سائبہ وغیرہ اور اولاد میں شرکت کا مطلب، زنا کاری، عبدالات، عبدالعزیٰ وغیرہ نام رکھنا، غیر اسلامی طریقے سے ان کی تربیت کرنا کہ برے اخلاق و کردار کے حامل ہوں، ان کو تنگ دستی کے خوف سے ہلاک یا زندہ درگور کر دینا، اولاد کو مجوسی، یہودی و نصرانی وغیرہ بنانا اور بغیر مسنون دعا پڑھے بیوی سے ہم بستری کرنا وغیرہ وغیرہ ہے۔ ان تمام صورتوں میں شیطان کی شرکت ہو جاتی ہے۔
  4. کہ کوئی جنت و دوزخ نہیں ہے، یا مرنے کے بعد دوبارہ زندگی نہیں ہے وغیرہ۔
  5. غُرُورٌ (فریب) کا مطلب ہوتا ہے غلط کام کو اس طرح مزین کرکے دکھانا کہ وہ اچھا اور درست لگے۔

اور ان میں سے جس جس پر تیرا بس چلے۔ انہیں اپنی آواز سے بہکا لے۔ [1] اور ان پر اپنے سواروں اور پیادوں کی فوج چڑھا لا [2] اور ان کے مال اور اولاد میں اپنا حصہ لگالے، [3] اور ان سے خوب وعدے کرلے۔ اور (حقیقت یہ ہے کہ) شیطان ان سے جو وعدہ بھی کرتا ہے وہ دھوکے کے سوا کچھ نہیں ہوتا۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : آواز سے بہکانے کا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ان کے دلوں میں گناہ کے وسوسے پیدا کرے، اور بعض مفسرین نے کہا ہے کہ اس سے مراد گانے بجانے کی آواز ہے جو انسان کو گناہ میں مبتلا کرتی ہے۔ 36: شیطان کو دشمن کی فوج سے تشبیہ دی گئی ہے کہ جس طرح ایک فوج میں سواروں کے بھی دستے ہوتے ہیں اور پیدل چلنے والے دستے بھی، اسی طرح شیطان اپنی ایک فوج رکھتا ہے جس میں شریر جنات اور انسان شامل ہیں، یہ سب مل کر انسانوں کو بہکانے میں شیطان کی مدد کرتے ہیں۔ 37: اس میں اشارہ ہے کہ جب کوئی شخص اپنے مال اور اولاد کو اللہ تعالیٰ کے احکام کے خلاف حاصل کرتا یا انہیں ناجائز کاموں میں استعمال کرتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اس نے اپنے مال اور اولاد میں شیطان کا حصہ لگالیا ہے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱسْتَفْزِزْwa-is'tafzizاور بہکالے/ اکسالے
    مادہ
    فزز
    اصل لفظ
    يَسْتَفِزَّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  2. مَنِmaniجس کو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مَن
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  3. ٱسْتَطَعْتَis'taṭaʿtaتو استطاعت رکھتا ہے
    مادہ
    طوع
    اصل لفظ
    اسْتَطاعَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  4. مِنْهُمmin'humان میں سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  5. بِصَوْتِكَbiṣawtikaاپنی آواز کے ساتھ
    مادہ
    صوت
    اصل لفظ
    صَوْت
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
  6. وَأَجْلِبْwa-ajlibاور چڑھا لا
    مادہ
    جلب
    اصل لفظ
    أَجْلِبْ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  7. عَلَيْهِمʿalayhimان پر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  8. بِخَيْلِكَbikhaylikaسوار اپنے
    مادہ
    خيل
    اصل لفظ
    خَيْل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
  9. وَرَجِلِكَwarajilikaاور پیادے اپنے
    مادہ
    رجل
    اصل لفظ
    رَجِل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم · ضمیرِ شخصی
  10. وَشَارِكْهُمْwashārik'humاور شریک ہو ان کا
    مادہ
    شرك
    اصل لفظ
    شارِكْ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  11. فِىfīمیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  12. ٱلْأَمْوَٰلِl-amwāliمالوں
    مادہ
    مول
    اصل لفظ
    مال
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  13. وَٱلْأَوْلَٰدِwal-awlādiاور بچوں میں
    مادہ
    ولد
    اصل لفظ
    وَلَد
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
  14. وَعِدْهُمْwaʿid'humاور وعدہ کر ان سے
    مادہ
    وعد
    اصل لفظ
    وَعَدَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  15. وَمَاwamāاور نہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نفی
  16. يَعِدُهُمُyaʿiduhumuوعدہ کرتا ان سے
    مادہ
    وعد
    اصل لفظ
    وَعَدَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  17. ٱلشَّيْطَٰنُl-shayṭānuشیطان
    مادہ
    شطن
    اصل لفظ
    شَيْطان
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسمِ علم
  18. إِلَّاillāمگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلّا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ حصر
  19. غُرُورًاghurūranدھوکے کا
    مادہ
    غرر
    اصل لفظ
    غُرُور
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

ان میں سے تو جسے بھی اپنی آواز سے بہکا سکے گا بہکا (١) لے اور ان پر اپنے سوار اور پیادے چڑھالا (٢) اور ان کے مال اور اولاد میں سے اپنا بھی حصہ لگا (٣) اور انہیں (جھوٹے) وعدے دے لے (٤) ان سے جتنے بھی وعدے شیطان کے ہوتے ہیں سب کے سب سراسر فریب ہیں (٥)۔ ٦٤۔١ آواز سے مراد پر فریب دعوت یا گانے، موسیقی اور لہو و لعب کے دیگر آلات ہیں، جن کے ذریعے سے شیطان بکثرت لوگوں کو گمراہ کر رہا ہے۔ ٦٤۔٢ ان لشکروں سے مراد، انسانوں اور جنوں کے وہ سوار اور پیادے لشکر ہیں جو شیطان کے چیلے اور اس کے پیروکار ہیں اور شیطان ہی کی طرح انسانوں کو گمراہ کرتے ہیں، یا مراد ہے ہر ممکن ذرائع جو شیطان گمراہ کرنے کے لئے استعمال کرتا ہے۔ ٦٤۔٣ مال میں شیطان کے شامل ہونے کا مطلب حرام ذریعے سے مال کمانا اور حرام طریقے سے خرچ کرنا ہے اور اسی طرح مویشیوں کو بتوں کے ناموں پر وقف کر دینا مثلًا بحیرہ، سائبہ وغیرہ اور اولاد میں شرکت کا مطلب، زنا کاری، عبدالات، عبدالعزیٰ وغیرہ نام رکھنا، غیر اسلامی طریقے سے ان کی تربیت کرنا کہ برے اخلاق و کردار کے حامل ہوں، ان کو تنگ دستی کے خوف سے ہلاک یا زندہ درگور کر دینا، اولاد کو مجوسی، یہودی و نصرانی وغیرہ بنانا اور بغیر مسنون دعا پڑھے بیوی سے ہم بستری کرنا وغیرہ وغیرہ ہے۔ ان تمام صورتوں میں شیطان کی شرکت ہو جاتی ہے۔ ٦٤۔٤ کہ کوئی جنت و دوزخ نہیں ہے، یا مرنے کے بعد دوبارہ زندگی نہیں ہے وغیرہ۔ ٦٤۔٥ غُروُر (فریب) کا مطلب ہوتا ہے غلط کام کو اس طرح مزین کرکے دکھانا کہ وہ اچھا اور درست لگے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan