الحجر ۱۵:۶۵
فَأَسۡرِ بِأَهۡلِكَ بِقِطۡعٖ مِّنَ ٱلَّيۡلِ وَٱتَّبِعۡ أَدۡبَٰرَهُمۡ وَلَا يَلۡتَفِتۡ مِنكُمۡ أَحَدٞ وَٱمۡضُواْ حَيۡثُ تُؤۡمَرُونَ
Faasri bi-ahlika biqitAAin minaallayli wattabiAA adbarahum wala yaltafitminkum ahadun wamdoo haythutu/maroon
تراجم
اب تو اپنے خاندان سمیت اس رات کے کسی حصہ میں چل دے اور آپ ان کے پیچھے رہنا[1] ، اور (خبردار) تم میں سے کوئی (پیچھے) مڑکر بھی نہ دیکھے اور جہاں کا تمہیں حکم کیا جارہا ہے وہاں چلے جان.
- تاکہ کوئی مومن پیچھے نہ رہے، تو ان کو آگے کرتا رہے۔
لہذا آپ رات کے کسی حصے میں اپنے گھر والوں کو لے کر نکل جایے، اور آپ خود ان کے پیچھے پیچھے چلیے [1] اور آپ میں سے کوئی پیچھے مڑ کر نہ دیکھے، اور وہیں جانے کے لیے چلتے رہیں جہاں کا آپ کو حکم دیا جارہا ہے۔
- : حضرت لوط ؑ کو پیچھے چلنے کا حکم اس لیے دیا گیا تاکہ آپ اپنے تمام ساتھیوں کی نگرانی کرسکیں، خاص طور پر ان سب کو یہ حکم دیا گیا تھا کہ وہ پیچھے مڑ کر نہ دیکھیں۔ حضرت لوط ؑ کے پیچھے ہونے کی وجہ سے کسی کو یہ جرأت نہیں ہوسکتی تھی کہ وہ اس حکم کی خلاف ورزی کرے۔
لفظ بہ لفظ
- فَأَسْرِfa-asriپس لے چل
- مادہ
- سري
- اصل لفظ
- أَسْرَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · فعل
- بِأَهْلِكَbi-ahlikaاپنے گھر والوں کو
- مادہ
- اهل
- اصل لفظ
- أَهْل
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
- بِقِطْعٍbiqiṭ'ʿinساتھ ایک ٹکڑے میں۔ ایک حصے
- مادہ
- قطع
- اصل لفظ
- قِطْع
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم
- مِّنَminaکے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- ٱلَّيْلِal-layliرات کے
- مادہ
- ليل
- اصل لفظ
- لَيْل
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- وَٱتَّبِعْwa-ittabiʿاور پیروی کرو۔ چلتے جاؤ
- مادہ
- تبع
- اصل لفظ
- اتَّبَعَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل
- أَدْبَٰرَهُمْadbārahumان کے پیچھے
- مادہ
- دبر
- اصل لفظ
- دُبُر
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- وَلَاwalāاور نہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- لا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ نفی
- يَلْتَفِتْyaltafitالتفات کرے۔ پلٹ کر دیکھے
- مادہ
- لفت
- اصل لفظ
- يَلْتَفِتْ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- مِنكُمْminkumتم میں سے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- أَحَدٌaḥadunکوئی ایک
- مادہ
- احد
- اصل لفظ
- أَحَد
- قسمِ کلمہ
- اسم
- وَٱمْضُوا۟wa-im'ḍūاور چلے جاؤ
- مادہ
- مضي
- اصل لفظ
- مَضَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
- حَيْثُḥaythuجہاں
- مادہ
- حيث
- اصل لفظ
- حَيْث
- قسمِ کلمہ
- ظرفِ مکان
- تُؤْمَرُونَtu'marūnaتم حکم دیے جاتے ہو
- مادہ
- امر
- اصل لفظ
- أَمَرَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
تفسیر
لوط (علیہ السلام) کو ہدایا ت حضرت لوط (علیہ السلام) سے فرشتے کہہ رہے ہیں کہ رات کا کچھ حصہ گزر تے ہی آپ اپنے والوں کو کر یہاں سے چلے جائیں۔ خود آپ ان سب کے پیچھے رہیں تاکہ ان کی اچھی طرح نگرانی کر چکیں۔ یہی سنت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تھی کہ آپ لشکر کے آخر میں چلا کرتے تھے تاکہ کمزور اور گرے پڑے لوگوں کا خیال رہے۔ پھر فرما دیا کہ جب قوم پر عذاب آئے اور ان کا شور و غل سنائی دے تو ہرگز ان کی طرف نظریں نہ اٹھانا، انہیں اسی عذاب و سزا میں چھوڑ کر تمہیں جانے کا حکم ہے، چلے جاؤ گویا ان کے ساتھ کوئی تھا جو انہیں راستہ دکھاتا جائے۔ ہم نے پہلے ہی سے لوط (علیہ السلام) سے فرما دیا تھا کہ صبح کے وقت یہ لوگ مٹا دئیے جائیں گے۔ جیسے دوسری آیت میں ہے کہ ان کے عذاب کا وقت صبح ہے جو بہت ہی قریب ہے۔
Urdu - Tafsir Ibn Kathir