ابراهيم ⁦۱۴:۲۳⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۵۸ · پارہ ۱۳

وَأُدۡخِلَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّٰلِحَٰتِ جَنَّٰتٖ تَجۡرِي مِن تَحۡتِهَا ٱلۡأَنۡهَٰرُ خَٰلِدِينَ فِيهَا بِإِذۡنِ رَبِّهِمۡۖ تَحِيَّتُهُمۡ فِيهَا سَلَٰمٌ

Waodkhila allatheena amanoowaAAamiloo assalihati jannatintajree min tahtiha al-anharu khalideenafeeha bi-ithni rabbihim tahiyyatuhum feehasalam

تراجم

جو لوگ ایمان ﻻئے اور نیک عمل کیے وه ان جنتوں میں داخل کیے جائیں گے جن کے نیچے چشمے جاری ہیں جہاں انہیں ہمیشگی ہوگی اپنے رب کے حکم سے[1] ۔ جہاں ان کا خیر مقدم سلام سے ہوگا.[2]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یہ اہل شقاوت و اہل کفر کے مقابلے میں اہل سعادت اور اہل ایمان کا تذکرہ ہے۔ ان کا ذکر ان کے ساتھ اس لئے کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کے اندر اہل ایمان والا کردار اپنانے کا شوق و رغبت پیدا ہو۔
  2. یعنی آپس میں ان کا تحفہ ایک دوسرے کو سلام کرنا ہوگا۔ علاوہ ازیں فرشتے بھی ہر ہر دروازے سے داخل ہو ہو کر انہیں سلام عرض کریں گے۔

اور جو لوگ ایمان لائے تھے، اور انہوں نے نیک عمل کیے تھے، انہیں ایسے باغات میں داخل کیا جائے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی، اپنے پروردگار کے حکم سے وہ ان (باغوں) میں ہمیشہ رہیں گے۔ وہ آپس میں ایک دوسرے کا استقبال سلام سے کریں گے۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : اوپر دوزخیوں کا مکالمہ مذکور تھا کہ وہ ایک دوسرے کو ملامت بھی کریں گے اور اس بات کا اعلان بھی کہ ان کے لئے تباہی کے سوا کچھ نہیں، اس کے مقابلے میں جنت والوں کا طریقہ یہ بیان کیا گیا ہے کہ وہ ہر ملاقات کے وقت ایک دوسرے کو تباہی کے بجائے سلامتی کا پیغام دیں گے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَأُدْخِلَwa-ud'khilaاور داخل کئے جائیں گے
    مادہ
    دخل
    اصل لفظ
    أُدْخِلَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  2. ٱلَّذِينَalladhīnaوہ لوگ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    الَّذِي
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  3. ءَامَنُوا۟āmanūجو ایمان لائے
    مادہ
    امن
    اصل لفظ
    آمَنَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  4. وَعَمِلُوا۟waʿamilūاور انہوں نے عمل کئے
    مادہ
    عمل
    اصل لفظ
    عَمِلَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  5. ٱلصَّٰلِحَٰتِl-ṣāliḥātiاچھے
    مادہ
    صلح
    اصل لفظ
    صالِحَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  6. جَنَّٰتٍjannātinباغوں میں
    مادہ
    جنن
    اصل لفظ
    جَنَّة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  7. تَجْرِىtajrīبہتی ہیں
    مادہ
    جري
    اصل لفظ
    جَرَيْ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  8. مِنminسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  9. تَحْتِهَاtaḥtihāان کے نیچے
    مادہ
    تحت
    اصل لفظ
    تَحْت
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  10. ٱلْأَنْهَٰرُl-anhāruنہریں
    مادہ
    نهر
    اصل لفظ
    نَهَر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  11. خَٰلِدِينَkhālidīnaہمیشہ رہنے والے ہیں
    مادہ
    خلد
    اصل لفظ
    خالِد
    قسمِ کلمہ
    اسم
  12. فِيهَاfīhāان میں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  13. بِإِذْنِbi-idh'niاذن سے
    مادہ
    اذن
    اصل لفظ
    إِذْن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم
  14. رَبِّهِمْrabbihimاپنے رب کے
    مادہ
    ربب
    اصل لفظ
    رَبّ
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  15. تَحِيَّتُهُمْtaḥiyyatuhumدعائے خیر ان کی
    مادہ
    حيي
    اصل لفظ
    تَحِيَّة
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  16. فِيهَاfīhāاس میں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  17. سَلَٰمٌsalāmunسلام سے ہوگی
    مادہ
    سلم
    اصل لفظ
    سَلام
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے وہ ان جنتوں میں داخل کیے جائیں گے جن کے نیچے چشمے جاری ہیں جہاں انہیں ہمیشگی ہوگی اپنے رب کے حکم سے (١) جہاں ان کا خیر مقدم سلام سے ہوگا (٢) ٢٣۔١ یہ اہل شقاوت و اہل کفر کے مقابلے میں اہل سعادت اور اہل ایمان کا تذکرہ ہے۔ ان کا ذکر ان کے ساتھ اس لئے کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کے اندر اہل ایمان والا کردار اپنانے کا شوق و رغبت پیدا ہو۔ ٢٣۔٢ یعنی آپس میں ان کا تحفہ ایک دوسرے کو سلام کرنا ہوگا۔ علاوہ ازیں فرشتے بھی ہر ہر دروازے سے داخل ہو ہو کر انہیں سلام عرض کریں گے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan