الرعد ⁦۱۳:۲۲⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۵۲ · پارہ ۱۳

وَٱلَّذِينَ صَبَرُواْ ٱبۡتِغَآءَ وَجۡهِ رَبِّهِمۡ وَأَقَامُواْ ٱلصَّلَوٰةَ وَأَنفَقُواْ مِمَّا رَزَقۡنَٰهُمۡ سِرّٗا وَعَلَانِيَةٗ وَيَدۡرَءُونَ بِٱلۡحَسَنَةِ ٱلسَّيِّئَةَ أُوْلَٰٓئِكَ لَهُمۡ عُقۡبَى ٱلدَّارِ

Wallatheena sabarooibtighaa wajhi rabbihim waaqamoo assalatawaanfaqoo mimma razaqnahum sirran waAAalaniyatanwayadraoona bilhasanati assayyi-ata ola-ikalahum AAuqba addar

تراجم

اور وه اپنے رب کی رضا مندی کی طلب کے لئے صبر کرتے ہیں[1] ، اور نمازوں کو برابر قائم رکھتے ہیں [2]اور جو کچھ ہم نے انہیں دے رکھا ہے اسے چھپے کھلے خرچ کرتے ہیں[3] اور برائی کو بھی بھلائی سے ٹالتے ہیں، ان ہی کے لئے عاقبت کا گھر ہے.[4]

Urdu - Muhammad Junagarhi

اور یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے رب کی خوشنودی کی خاطر صبر سے کام لیا ہے، [1] اور نماز قائم کی ہے اور ہم نے انہیں جو رزق عطا فرمایا ہے، اس میں سے خفیہ بھی اور علانیہ بھی خرچ کیا ہے، اور وہ بدسلوکی کا دفاع حسن سلوک سے کرتے ہیں، [2] وطن اصلی میں بہترین انجام ان کا حصہ، [3]۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : قرآن کریم کی اصطلاح میں صبر کا مفہوم بہت عام ہے۔ انسان اپنی نفسانی خواہشات کے تقاضوں کو جب بھی اللہ تعالیٰ کے حکم کی وجہ سے دبا لے تو یہ صبر ہے۔ مثلا نفس کی خواہش یہ ہورہی ہے کہ اس وقت کی نماز چھوڑ دی جائے۔ ایسے موقع پر اس خواہش کی خلاف ورزی کر کے نماز پڑھنا صبر ہے۔ یا اگر کسی گناہ کی خواہش دل میں پیدا ہورہی ہے تو اس کو دبا کر گناہ سے بچ جانا صبر ہے۔ اسی طرح اگر کسی تکلیف کے موقع پر اگر نفس کا تقاضا یہ ہو کہ اللہ تعالیٰ کے فیصلے پر شکوہ اور غیر ضروری واویلا کیا جائے تو ایسے موقع پر اللہ تعالیٰ کے فیصلے پر راضی رہ کر اختیاری واویلا نہ کرنا بھی صبر ہے۔ اس طرح صبر کا لفظ دین کے تمام احکام پر عمل کو حاوی ہے۔ یہی معنی آیت نمبر 24 میں بھی مراد ہیں۔ 23: یعنی برائی کا بدلہ اچھائی سے دیتے ہیں اور دفاع کا لفظ استعمال فرما کر قرآن کریم نے یہ بھی واضح فرما دیا کہ اچھائی کرنے کا انجام بالاآخر یہ ہوتا ہے کہ دوسرے کی بد سلوکی کے برے اثرات مٹ جاتے ہیں۔ 24: اس آیت میں اصل الفاظ یہ ہے۔ لھم عقبی الدار۔ اس میں الدار کے لفظی معنی گھر کے ہیں۔ بہت سے مفسرین نے کہا ہے کہ اس سے مراد آخرت کا عالم ہے یہ لفظ بکثرت وطن کے معنی میں بھی استعمال ہوتا ہے اور یہاں آخرت کے بجائے اس لفظ کو استعمال کرنے سے بظاہر اشارہ اس طرف ہے کہ انسان کا اصلی گھر اور وطن آخرت ہے اس لیے کہ دنیا کی زندگی تو فنا ہوجانے والی ہے انسان کو ہمیشہ ہمیشہ جہاں رہنا ہے وہ آخرت کا عالم ہے اس لیے یہاں الدار کا ترجمہ اصلی وطن سے کیا گیا ہے یہی بات آگے آیت 24 اور 25 میں بھی ملحوظ رہنی چاہیے

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱلَّذِينَwa-alladhīnaاور وہ لوگ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    الَّذِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسمِ موصول
  2. صَبَرُوا۟ṣabarūجنہوں نے صبر کیا
    مادہ
    صبر
    اصل لفظ
    صَبَرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. ٱبْتِغَآءَib'tighāaتلاش کرنے کے لئے
    مادہ
    بغي
    اصل لفظ
    ابْتِغاء
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. وَجْهِwajhiرضا
    مادہ
    وجه
    اصل لفظ
    وَجْه
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. رَبِّهِمْrabbihimاپنے رب کی
    مادہ
    ربب
    اصل لفظ
    رَبّ
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  6. وَأَقَامُوا۟wa-aqāmūاور قائم کی جنہوں نے
    مادہ
    قوم
    اصل لفظ
    أَقامَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  7. ٱلصَّلَوٰةَl-ṣalataنماز
    مادہ
    صلو
    اصل لفظ
    صَلاة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  8. وَأَنفَقُوا۟wa-anfaqūاور خرچ کیا
    مادہ
    نفق
    اصل لفظ
    أَنفَقَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  9. مِمَّاmimmāاس میں سے جو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ موصول
  10. رَزَقْنَٰهُمْrazaqnāhumرزق دیا ہم نے ان کو
    مادہ
    رزق
    اصل لفظ
    رَزَقَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  11. سِرًّاsirranپوشیدہ
    مادہ
    سرر
    اصل لفظ
    سِرّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  12. وَعَلَانِيَةًwaʿalāniyatanاور ظاہر
    مادہ
    علن
    اصل لفظ
    عَلانِيَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم
  13. وَيَدْرَءُونَwayadraūnaاور وہ دور کرتے ہیں
    مادہ
    درا
    اصل لفظ
    يَدْرَؤُا۟
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  14. بِٱلْحَسَنَةِbil-ḥasanatiساتھ بھلائی کے
    مادہ
    حسن
    اصل لفظ
    حَسَنَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
  15. ٱلسَّيِّئَةَl-sayi-ataبرائی
    مادہ
    سوا
    اصل لفظ
    سَيِّئَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  16. أُو۟لَٰٓئِكَulāikaیہی لوگ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذا
    قسمِ کلمہ
    اسمِ اشارہ · خطاب
  17. لَهُمْlahumان کے لئے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  18. عُقْبَىʿuq'bāانجام ہے
    مادہ
    عقب
    اصل لفظ
    عُقْبَى
    قسمِ کلمہ
    اسم
  19. ٱلدَّارِl-dāriگھر کا/ آخرت کے گھر کا
    مادہ
    دور
    اصل لفظ
    دار
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

اور وہ اپنے رب کی رضامندی کی طلب کے لئے صبر کرتے ہیں (١) اور نمازوں کو برابر قائم رکھتے ہیں (٢) اور جو کچھ ہم نے انہیں دے رکھا ہے اسے چھپے کھلے خرچ کرتے ہیں (٣) اور برائی کو بھی بھلائی سے ٹالتے ہیں (٤) ان ہی کے لئے عاقبت کا گھر ہے (٥)۔ ٢٢۔١ اللہ کی نافرمانی اور گناہوں سے بچتے ہیں۔ یہ صبر کی ایک قسم ہے۔ تکلیفوں اور آزمائشوں پر صبر کرتے ہیں، یہ دوسری قسم ہے۔ اہل دانش دونوں قسم کا صبر کرتے ہیں۔ ٢٢۔٢ ان کی حدود و مواقیت، خشوع و خضوع اور اعتدال ارکان کے ساتھ۔ نہ کہ اپنے من مانے طریقے سے۔ ٢٢۔٣ یعنی جہاں جہاں اور جب بھی، خرچ کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے، اپنوں اور بیگانوں میں اور خفیہ اور اعلانیہ خرچ کرتے ہیں۔ ٢٢۔٤ یعنی ان کے ساتھ کوئی برائی سے پیش آتا ہے تو وہ اس کا جواب اچھائی سے دیتے ہیں، یا عفو و درگزر اور صبر جمیل سے کام لیتے ہیں۔ جس طرح دوسرے مقام پر اللہ تعالٰی نے فرمایا ' (اِدْفَعْ بِالَّتِيْ هِىَ اَحْسَنُ فَاِذَا الَّذِيْ بَيْنَكَ وَبَيْنَهٗ عَدَاوَةٌ كَاَنَّهٗ وَلِيٌّ حَمِيْمٌ) 41۔حم السجدۃ:34۔ برائی کا جواب ایسے طریقے سے دو جو اچھا ہو (اگر تم ایسا کرو گے) تو وہ شخص جو تمہارا دشمن ہے، ایسا ہو جائے گا گویا وہ تمہارا گہرا دوست ہے '۔ ٢٢۔٥ یعنی جو اعلٰی اخلاق کے حامل اور مزکورہ خوبیوں سے متصف ہوں گے، ان کے لئے عاقبت کا گھر ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan