الرعد ⁦۱۳:۲۱⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۵۲ · پارہ ۱۳

وَٱلَّذِينَ يَصِلُونَ مَآ أَمَرَ ٱللَّهُ بِهِۦٓ أَن يُوصَلَ وَيَخۡشَوۡنَ رَبَّهُمۡ وَيَخَافُونَ سُوٓءَ ٱلۡحِسَابِ

Wallatheena yasiloonama amara Allahu bihi an yoosala wayakhshawnarabbahum wayakhafoona soo-a alhisab

تراجم

اور اللہ نے جن چیزوں کے جوڑنے کا حکم دیا ہے وه اسے جوڑتے ہیں[1] اور وه اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں اور حساب کی سختی کا اندیشہ رکھتے ہیں.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی رشتوں اور قرابتوں کو توڑتے نہیں ہیں، بلکہ ان کو جوڑتے اور صلہ رحمی کرتے ہیں۔

اور جن رشتوں کو اللہ نے جوڑے رکھنے کا حکم دیا ہے، یہ لوگ انہیں جوڑے رکھتے ہیں، [1] اور اپنے پر ورگار سے ڈرتے ہیں، اور حساب کے برے انجام سے خوف کھاتے ہیں۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : یعنی اللہ تعالیٰ نے جن تعلقات کو قائم رکھنے اور ان کے حقوق ادا کرنے کا حکم دیا ہے، انہیں پوری طرح ادا کرتے ہیں اس میں رشتہ داروں کے تمام حقوق بھی داخل ہیں اور دینی رشتے سے جو حقوق پیدا ہوتے ہیں وہ بھی چنانچہ اللہ تعالیٰ نے جتنے انبیائے کرام پر ایمان لانے کا حکم دیا ہے ان سب پر ایمان بھی لاتے ہیں اور جن کی اطاعت کا حکم دیا ہے، ان کی اطاعت بھی کرتے ہیں

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱلَّذِينَwa-alladhīnaاور وہ لوگ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    الَّذِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسمِ موصول
  2. يَصِلُونَyaṣilūnaجو جوڑتے ہیں
    مادہ
    وصل
    اصل لفظ
    يَصِلُ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. مَآmāجو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  4. أَمَرَamaraحکم دیا
    مادہ
    امر
    اصل لفظ
    أَمَرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  5. ٱللَّهُl-lahuاللہ نے
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  6. بِهِۦٓbihiساتھ اس کے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  7. أَنanکو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ مصدری
  8. يُوصَلَyūṣalaجوڑا جائے
    مادہ
    وصل
    اصل لفظ
    يَصِلُ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  9. وَيَخْشَوْنَwayakhshawnaاور وہ ڈرتے ہیں
    مادہ
    خشي
    اصل لفظ
    خَشِيَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  10. رَبَّهُمْrabbahumاپنے رب سے
    مادہ
    ربب
    اصل لفظ
    رَبّ
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  11. وَيَخَافُونَwayakhāfūnaاور وہ ڈرتے ہیں
    مادہ
    خوف
    اصل لفظ
    خافَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  12. سُوٓءَsūaبرے
    مادہ
    سوا
    اصل لفظ
    سُوء
    قسمِ کلمہ
    اسم
  13. ٱلْحِسَابِl-ḥisābiحساب سے
    مادہ
    حسب
    اصل لفظ
    حِساب
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

اور اللہ نے جن چیزوں کو جوڑنے کا حکم دیا ہے وہ اسے جوڑتے ہیں (١) اور وہ اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں اور حساب کی سختی کا اندیشہ رکھتے ہیں۔ ٢١۔١ یعنی رشتوں اور قرابتوں کو توڑتے نہیں ہیں، بلکہ ان کو جوڑتے اور صلہ رحمی کرتے ہیں۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan