يوسف ۱۲:۸
إِذۡ قَالُواْ لَيُوسُفُ وَأَخُوهُ أَحَبُّ إِلَىٰٓ أَبِينَا مِنَّا وَنَحۡنُ عُصۡبَةٌ إِنَّ أَبَانَا لَفِي ضَلَٰلٖ مُّبِينٍ
Ith qaloo layoosufu waakhoohu ahabbuila abeena minna wanahnu AAusbatuninna abana lafee dalalin mubeen
تراجم
جب کہ انہوں نے کہا کہ یوسف اور اس کا بھائی[1] بہ نسبت ہمارے، باپ کو بہت زیاده پیارے ہیں حاﻻنکہ ہم (طاقتور) جماعت [2]ہیں کوئی شک نہیں کہ ہمارے ابا صریح غلطی میں ہیں.[3]
- ”اس کا بھائی“ سے مراد بنیامین ہے۔
- یعنی ہم دس بھائی طاقتور جماعت اور اکثریت میں ہیں، جب کہ یوسف (عليه السلام) اور بنیامین (جن کی ماں الگ تھی) صرف دو ہیں، اس کے باوجود باپ کی آنکھوں کا نور اور دل کا سرور ہیں۔
- یہاں ضلال سے مراد غلطی ہے جو ان کے زعم کے مطابق باپ سے یوسف (عليه السلام) اور بنیامین سے زیادہ محبت کی صورت میں صادر ہوئی۔
(یہ اس وقت کا واقعہ ہے) جب یوسف کے ان (سوتیلے) بھائیوں نے (آپس میں) کہا تھا کہ : یقینی طور پر ہمارے والد کو ہمارے مقابلے میں یوسف اور اس کے (حقیقی) بھائی (بنیامین) سے زیادہ محبت ہے، حالانکہ ہم (ان کے لیے) ایک مضبوط جتھ بنے ہوئے ہیں۔ [1] ہمیں یقین ہے کہ ہمارے والد کسی کھلی غلط فہمی میں مبتلا ہیں۔
- : مطلب یہ ہے کہ ہم لوگ عمر اور طاقت میں بھی زیادہ ہیں اور تعداد میں بھی، چنانچہ ہم اپنے باپ کی قوت بازو ہیں۔ جب کبھی انہیں کسی مدد کی ضرورت پڑے، ہم ہی ان کی مدد کرنے کے لائق ہیں۔ اس لیے ہم سے محبت زیادہ ہونی چاہیے۔
لفظ بہ لفظ
- إِذْidhجب
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِذ
- قسمِ کلمہ
- ظرفِ زمان
- قَالُوا۟qālūانہوں نے کہا تھا
- مادہ
- قول
- اصل لفظ
- قالَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- لَيُوسُفُlayūsufuبلاشبہ یوسف
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- يُوسُف
- قسمِ کلمہ
- لامِ تاکید · اسمِ علم
- وَأَخُوهُwa-akhūhuاور اس کا بھائی
- مادہ
- اخو
- اصل لفظ
- أَخ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · اسم · ضمیرِ شخصی
- أَحَبُّaḥabbuزیادہ پیارے ہیں۔ محبوب ہیں
- مادہ
- حبب
- اصل لفظ
- أَحَبّ
- قسمِ کلمہ
- اسم
- إِلَىٰٓilāطرف
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِلَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- أَبِينَاabīnāہمارے باپ کے
- مادہ
- ابو
- اصل لفظ
- أَب
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- مِنَّاminnāبہ نسبت ہمارے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- وَنَحْنُwanaḥnuحالانکہ ہم
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- حرفِ حال · ضمیرِ شخصی
- عُصْبَةٌʿuṣ'batunایک گروہ ہیں۔ جتھہ ہیں
- مادہ
- عصب
- اصل لفظ
- عُصْبَة
- قسمِ کلمہ
- اسم
- إِنَّinnaبیشک
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِنّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نصب
- أَبَانَاabānāہمارے والد
- مادہ
- ابو
- اصل لفظ
- أَب
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- لَفِىlafīالبتہ میں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- فِي
- قسمِ کلمہ
- لامِ تاکید · حرفِ جار
- ضَلَٰلٍḍalālinبھول میں ہیں
- مادہ
- ضلل
- اصل لفظ
- ضَلال
- قسمِ کلمہ
- اسم
- مُّبِينٍmubīninواضح
- مادہ
- بين
- اصل لفظ
- مُبِين
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
جب کہ انہوں نے کہا کہ یوسف اور اس کا بھائی (١) بہ نسبت ہمارے، باپ کو بہت زیادہ پیارے ہیں حالانکہ ہم (طاقتور) جماعت (٢) ہیں، کوئی شک نہیں کہ ہمارے ابا صریح غلطی میں ہیں۔ ٨۔١ ' اس کا بھائی ' سے مراد بنیامین ہے۔ ٨۔٢ یعنی ہم دس بھائی طاقتور جماعت اور اکثریت میں ہیں، جب کہ یوسف علیہ السلام اور بنیامین (جن کی ماں الگ تھی) صرف دو ہیں، اس کے باوجود باپ کی آنکھوں کا نور اور دل کا سرور ہیں۔ ٨۔٣ یہاں ضلال سے مراد غلطی ہے جو ان کے زعم کے مطابق باپ سے یوسف علیہ السلام اور بنیامین سے زیادہ محبت کی صورت میں صادر ہوئی۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan