يوسف ۱۲:۹
ٱقۡتُلُواْ يُوسُفَ أَوِ ٱطۡرَحُوهُ أَرۡضٗا يَخۡلُ لَكُمۡ وَجۡهُ أَبِيكُمۡ وَتَكُونُواْ مِنۢ بَعۡدِهِۦ قَوۡمٗا صَٰلِحِينَ
Oqtuloo yoosufa awi itrahoohuardan yakhlu lakum wajhu abeekum watakoonoo min baAAdihiqawman saliheen
تراجم
یوسف کو تو مار ہی ڈالو یا اسے کسی (نامعلوم) جگہ پھینک دو کہ تمہارے والد کا رخ صرف تمہاری طرف ہی ہو جائے۔ اس کے بعد تم نیک ہو جانا.[1]
- اس سے مراد تائب ہو جانا ہے یعنی کنوئیں میں ڈال کر یا قتل کر کے اللہ سے اس گناہ کے لئے توبہ کرلیں گے۔
(اب اس کا حل یہ ہے کہ) یوسف کو قتل ہی کرڈالو، یا اسے کسی اور سرزمین میں پھینک آؤ، تاکہ تمہارے والد کی ساری توجہ خالص تمہاری طرف ہوجائے، اور یہ سب کرنے کے بعد پھر (توبہ کر کے) نیک بن جاؤ۔ [1]
- : یہ ترجمہ اس آیت کی ایک تفسیر کے مطابق ہے گویا ان کا خیال یہ تھا کہ یہ زیادہ سے زیادہ ایک گناہ ہوگا اور ہر گناہ کی معافی توبہ سے ہوسکتی ہے چنانچہ توبہ مانگ کر پھر ساری عملر نیکی کرتے رہنا۔ حالانکہ کسی بندے پر اگر ظلم کیا جائے تو اس کی معافی صرف توبہ سے نہیں ہوتی، جب تک کہ وہ مظلوم معاف نہ کرے۔ اس جملے کی ایک اور تفسیر بھی ممکن ہے اور وہ یہ کہ ان کا مطلب یہ نہیں تھا کہ ہم بعد میں نیک بن جائیں گے۔ بلکہ ان الفاظ کا ترجمہ یہ ہے کہ یہ سب کرنے کے بعد تمہارے سارے کام درست ہوجائیں گے یعنی والد کی طرف سے کسی امتیازی سلوک کا اندیشہ نہیں رہے گا۔ قرآن کریم کے الفاظ میں اس معنی کی بھی گنجائش موجود ہے۔
لفظ بہ لفظ
- ٱقْتُلُوا۟uq'tulūقتل کردو
- مادہ
- قتل
- اصل لفظ
- قَتَلَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- يُوسُفَyūsufaیوسف کو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- يُوسُف
- قسمِ کلمہ
- اسمِ علم
- أَوِawiیا
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- أَو
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف
- ٱطْرَحُوهُiṭ'raḥūhuپھینک دو اس کو
- مادہ
- طرح
- اصل لفظ
- اطْرَحُ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
- أَرْضًاarḍanکسی زمین میں
- مادہ
- ارض
- اصل لفظ
- أَرْض
- قسمِ کلمہ
- اسم
- يَخْلُyakhluخالی ہوجائے گا
- مادہ
- خلو
- اصل لفظ
- خَلا
- قسمِ کلمہ
- فعل
- لَكُمْlakumتمہارے لیے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- وَجْهُwajhuچہرہ
- مادہ
- وجه
- اصل لفظ
- وَجْه
- قسمِ کلمہ
- اسم
- أَبِيكُمْabīkumتمہارے باپ کا
- مادہ
- ابو
- اصل لفظ
- أَب
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- وَتَكُونُوا۟watakūnūاور تم ہوجانا
- مادہ
- كون
- اصل لفظ
- كانَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
- مِنۢminکے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- بَعْدِهِۦbaʿdihiاس کام کے بعد
- مادہ
- بعد
- اصل لفظ
- بَعْد
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- قَوْمًاqawmanلوگ
- مادہ
- قوم
- اصل لفظ
- قَوْم
- قسمِ کلمہ
- اسم
- صَٰلِحِينَṣāliḥīnaنیک
- مادہ
- صلح
- اصل لفظ
- صالِح
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
یوسف کو مار ہی ڈالو اسے کسی (نامعلوم) جگہ پھینک دو کہ تمہارے والد کا رخ صرف تمہاری طرف ہی ہو جائے۔ اس کے بعد تم نیک ہو جانا (١)۔ ٩۔١ اس سے مراد تائب ہو جانا ہے یعنی کنوئیں میں ڈال کر یا قتل کر کے اللہ سے اس گناہ کے لئے توبہ کرلیں گے۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan