يوسف ⁦۱۲:۷۰⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۴۴ · پارہ ۱۳

فَلَمَّا جَهَّزَهُم بِجَهَازِهِمۡ جَعَلَ ٱلسِّقَايَةَ فِي رَحۡلِ أَخِيهِ ثُمَّ أَذَّنَ مُؤَذِّنٌ أَيَّتُهَا ٱلۡعِيرُ إِنَّكُمۡ لَسَٰرِقُونَ 

Falamma jahhazahum bijahazihimjaAAala assiqayata fee rahli akheehi thummaaththana mu-aththinun ayyatuha alAAeeruinnakum lasariqoon

تراجم

پھر جب انہیں ان کا سامان اسباب ٹھیک ٹھاک کرکے دیا تو اپنے بھائی کے اسباب میں پانی پینے کا پیالہ[1] رکھ دیا۔ پھر ایک آواز دینے والے نے پکار کر کہا کہ اے قافلے[2] والو! تم لوگ تو چور ہو.[3]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. مفسرین نے بیان کیا ہے کہ یہ سقایہ (پانی پینے کا برتن) سونے یا چاندی کا تھا، پانی پینے کے علاوہ غلہ ناپنے کا کام بھی اس سے لیا جاتا تھا، اسے چپکے سے بنیامین کے سامان میں رکھ دیا گیا۔
  2. الْعِير اصلاً ان اونٹوں، گدھوں یا خچر کو کہا جاتا ہے جن پر غلہ لاد کر لے جایا جاتا ہے۔ یہاں مراد اصحاب العیر یعنی قافلے والے۔
  3. چوری کی یہ نسبت اپنی جگہ صحیح تھی کیونکہ منادی حضرت یوسف (عليه السلام) کے سوچے سمجھے منصوبے سے آگاہ نہیں تھا یا اس کے معنی ہیں کہ تمہارا حال چوروں کا سا ہے کہ بادشاہ کا پیالہ، بادشاہ کی رضامندی کے بغیر تمہارے سامان کے اندر ہے۔

پھر جب یوسف نے ان کا سامان تیار کردیا تو پانی پینے کا پیالہ اپنے (سگے) بھائی کے کجاوے میں رکھوا دیا، پھر ایک منادی نے پکار کر کہا کہ : اے قافلے والو ! تم چور ہو، [1]۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : یہاں قدرتی طور پر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ خود اپنی طرف سے پیالہ ان کے سامان میں رکھنے کے بعد اتنے و ثوق کے ساتھ ان کو چور قرار دینا کیسے جائز ہوسکتا ہے اس کے جواب میں بعض حضرات نے تو یہ موقف اختیار کیا ہے کہ حضرت یوسف ؑ نے پیالہ خفیہ طور پر رکھوایا تھا اور عملے کے لوگوں کو پیالہ نہ ملا تو انہوں نے اپنی طرف سے ان لوگوں کو چور قرار دیا۔ حضرت یوسف ؑ کے حکم سے نہٰں۔ لیکن جس سیاق میں قرآن کریم نے یہ واقعہ بیان فرمایا ہے۔ اس میں یہ احتمال بہت بعید معلوم ہوتا ہے۔ بعض مفسرین نے یہ خیال ظاہر کیا ہے کہ ان کو چور قرار دینا ایک توریہ تھا اور ان کو چور اس معنی میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے حضرت یوسف ؑ کو بچپن میں اپنے والد سے چرا لیا تھا۔ تیسرے بعض مفسرین نے یہ فرمایا ہے کہ یہ تدبیر چونکہ خود اللہ تعالیٰ نے حضرت یوسف علی ہالسلام کو سکھائی تھی جس یا کہ آگے آیت 76 میں اللہ تعالیٰ نے خود فرمایا کہ اس طرح ہم نے یوسف کی خاطر یہ تدبیر کی اس لیے جو کچھ ہوا وہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے ہوا۔ اور جس طرح سورة کہف میں حضرت خضر ؑ نے کئی کام بظاہر شریعت کے خلاف کیے لیکن وہ اللہ تعالیٰ کے تکوینی حکم سے تھے۔ اس لیے ان کے لیے جائز تھے۔ اسی طرح یہاں حضرت یوسف ؑ نے جو عمل کیا وہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے یا، اس لیے ان پر کوئی اشکال نہیں ہونا چاہیے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. فَلَمَّاfalammāپھر جب
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لَمّا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · ظرفِ زمان
  2. جَهَّزَهُمjahhazahumاس نے تیار کرکے دیا ان کو
    مادہ
    جهز
    اصل لفظ
    جَهَّزَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. بِجَهَازِهِمْbijahāzihimان کا سامان
    مادہ
    جهز
    اصل لفظ
    جَهاز
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
  4. جَعَلَjaʿalaاس نے رکھ دیا
    مادہ
    جعل
    اصل لفظ
    جَعَلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  5. ٱلسِّقَايَةَl-siqāyataپانی کا ایک پیالہ/ آب خوردہ
    مادہ
    سقي
    اصل لفظ
    سِقايَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  6. فِىfīمیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  7. رَحْلِraḥliسامان م (میں)
    مادہ
    رحل
    اصل لفظ
    رَحْل
    قسمِ کلمہ
    اسم
  8. أَخِيهِakhīhiاپنے بھائی کے
    مادہ
    اخو
    اصل لفظ
    أَخ
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  9. ثُمَّthummaپھر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ثُمّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف
  10. أَذَّنَadhanaپکارا
    مادہ
    اذن
    اصل لفظ
    أَذَّنَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  11. مُؤَذِّنٌmu-adhinunایک پکارنے والے نے
    مادہ
    اذن
    اصل لفظ
    مُؤَذِّن
    قسمِ کلمہ
    اسم
  12. أَيَّتُهَاayyatuhāاے
    مادہ
    ايي
    اصل لفظ
    أَيّ
    قسمِ کلمہ
    اسم · تنبیہ
  13. ٱلْعِيرُl-ʿīruقافلے والو
    مادہ
    عير
    اصل لفظ
    عِير
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  14. إِنَّكُمْinnakumبیشک تم
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  15. لَسَٰرِقُونَlasāriqūnaالبتہ چور ہو
    مادہ
    سرق
    اصل لفظ
    سارِق
    قسمِ کلمہ
    لامِ تاکید · اسم

تفسیر

جب آپ اپنے بھائیوں کو حسب عادت ایک ایک اونٹ غلے کا دینے لگے اور ان کا اسباب لدنے لگا تو اپنے چالاک ملازموں سے چپکے سے اشارہ کردیا کہ چاندی کا شاہی کٹورا بنیامین کے اسباب میں چپکے سے رکھ دیں۔ بعض نے کہا ہے یہ کٹورا سونے کا تھا۔ اسی میں پانی پیا جاتا تھا اور اسی سے غلہ بھر کے دیا جاتا تھا بلکہ ویسا ہی پیالہ حضرت ابن عباس (رض) کے پاس بھی تھا۔ پس آپ کے ملازمین نے ہوشیاری سے وہ پیالہ آپ کے بھائی حضرت بنیامین کی خورجی میں رکھ دیا۔ جب یہ چلنے لگے تو سنا کہ پیچھے سے منادی ندا کرتا آ رہا ہے کہ اے قافلے والو تم چور ہو۔ ان کے کان کھڑے، رک گئے، ادھر متوجہ ہوئے اور پوچھا کہ آپ کی کیا چیز کھوئی گئی ہے ؟ جواب ملا کہ شاہی پیمانہ جس سے اناج ناپا جاتا تھا، سنو شاہی اعلان ہے کہ اس کے ڈھونڈ لانے والے کو ایک بوجھ غلہ ملے گا اور میں خود ضامن ہوں۔

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir