يوسف ۱۲:۴۱
يَٰصَٰحِبَيِ ٱلسِّجۡنِ أَمَّآ أَحَدُكُمَا فَيَسۡقِي رَبَّهُۥ خَمۡرٗاۖ وَأَمَّا ٱلۡأٓخَرُ فَيُصۡلَبُ فَتَأۡكُلُ ٱلطَّيۡرُ مِن رَّأۡسِهِۦۚ قُضِيَ ٱلۡأَمۡرُ ٱلَّذِي فِيهِ تَسۡتَفۡتِيَانِ
Ya sahibayi assijniamma ahadukuma fayasqee rabbahu khamranwaamma al-akharu fayuslabu fata/kulu attayrumin ra/sihi qudiya al-amru allathee feehi tastaftiyan
تراجم
اے میرے قیدخانے کے رفیقو[1] ! تم دونوں میں سے ایک تو اپنے بادشاه کو شراب پلانے پر مقرر ہو جائے گا[2]، لیکن دوسرا سولی پر چڑھایا جائے گا اور پرندے اس کا سرنوچ نوچ کھائیں گے[3]، تم دونوں جس کے بارے میں تحقیق کر رہے تھے اس کام کا فیصلہ کردیا گیا.[4]
- توحید کا وعظ کرنے کے بعد اب حضرت یوسف (عليه السلام) ان کے بیان کردہ خوابوں کی تعبیر بیان فرما رہے ہیں۔
- یہ وہی شخص ہے جس نے خواب میں اپنے کو انگور کا شیرہ کرتے ہوئے دیکھا تھا تاہم آپ نے دونوں میں سے کسی ایک کی تعبین نہیں کی تاکہ مرنے والا پہلے ہی غم و حزن میں مبتلا نہ ہو جائے۔
- یہ وہ شخص ہے جس نے اپنے سر پر خواب میں روٹیاں اٹھائے دیکھا تھا۔
- یعنی تقدیر الٰہی میں پہلے سے یہ بات ثبت ہے اور جو تعبیر میں بتلائی ہے۔ لا محالہ واقع ہو کر رہے گا۔ جیسا کہ حدیث میں ہے۔ رسول اللہ نے فرمایا کہ ”خواب، جب تک اس کی تعبیر نہ کی جائے، پرندے کے پاؤں پر ہے۔ جب اس کی تعبیر کر دی جائے تو واقع ہو جاتا ہے“ (مسند احم بحوالہ ابن کثیر)
اے میرے قید خانے کے ساتھیو ! (اب اپنے خوابوں کی تعبیر سنو) تم میں سے ایک کا معاملہ تو یہ ہے کہ وہ (قید سے آزاد ہوکر) اپنے آقا کو شراب پلائے گا۔ رہا دوسرا تو اسے سولی دی جائے گی، جس کے نتیجے میں پرندے اس کے سر کو (نوچ کر) کھائیں گے۔ جس معاملے میں تم پوچھ رہے تھے، اس کا فیصلہ (اسی طرح) ہوچکا ہے۔
لفظ بہ لفظ
- يَٰصَىٰحِبَىِyāṣāḥibayiاے زنداں کے دونوں ساتھیو !
- مادہ
- صحب
- اصل لفظ
- صاحِب
- قسمِ کلمہ
- حرفِ ندا · اسم · ضمیرِ شخصی
- ٱلسِّجْنِl-sij'niقیدخانہ کے
- مادہ
- سجن
- اصل لفظ
- سِجْن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- أَمَّآammāرہا
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- أَمّا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تفصیل
- أَحَدُكُمَاaḥadukumāتم دونوں میں سے ایک
- مادہ
- احد
- اصل لفظ
- أَحَد
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- فَيَسْقِىfayasqīپس وہ پلائے گا
- مادہ
- سقي
- اصل لفظ
- سَقَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · فعل
- رَبَّهُۥrabbahuاپنے رب کو
- مادہ
- ربب
- اصل لفظ
- رَبّ
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- خَمْرًاkhamranشراب
- مادہ
- خمر
- اصل لفظ
- خَمْر
- قسمِ کلمہ
- اسم
- وَأَمَّاwa-ammāاور لیکن
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- أَمّا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ تفصیل
- ٱلْءَاخَرُl-ākharuدوسرا
- مادہ
- اخر
- اصل لفظ
- آخَر
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- فَيُصْلَبُfayuṣ'labuپس وہ سولی چڑھایا جائے گا
- مادہ
- صلب
- اصل لفظ
- صَلَبُ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · فعل
- فَتَأْكُلُfatakuluتو کھائیں گے
- مادہ
- اكل
- اصل لفظ
- أَكَلَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل
- ٱلطَّيْرُl-ṭayruپرندے
- مادہ
- طير
- اصل لفظ
- طَيْر
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- مِنminسے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- رَّأْسِهِۦrasihiاس کے سر میں سے
- مادہ
- راس
- اصل لفظ
- رَأْس
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- قُضِىَquḍiyaفیصلہ کردیا گیا
- مادہ
- قضي
- اصل لفظ
- قَضَى
- قسمِ کلمہ
- فعل
- ٱلْأَمْرُl-amruمعاملے کا
- مادہ
- امر
- اصل لفظ
- أَمْر
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- ٱلَّذِىalladhīوہ جو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- الَّذِي
- قسمِ کلمہ
- اسمِ موصول
- فِيهِfīhiجس میں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- فِي
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- تَسْتَفْتِيَانِtastaftiyāniتم دونوں جواب مانگتے ہو
- مادہ
- فتي
- اصل لفظ
- يَسْتَفْتُ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
تفسیر
خواب اور اس کی تعبیر اب اللہ کے برگزیدہ پیغمبر ان کے خواب کی تعبیر بتلا رہے ہیں لیکن یہ نہیں فرماتے کہ تیری خواب کی یہ تعبیر ہے اور تیرے خواب کی یہ تعبیر ہے تاکہ ایک رنجیدہ نہ ہوجائے اور موت سے پہلے اس پر موت کا بوجھ نہ پڑجائے۔ بلکہ مبہم کر کے فرماتے ہیں تم دو میں سے ایک تو اپنے بادشاہ کا ساقی بن جائے گا یہ دراصل یہ اس کے خواب کی تعبیر ہے جس نے شیرہ انگور تیار کرتے اپنے تئیں دیکھا تھا۔ اور دوسرے جس نے اپنے سر پر روٹیاں دیکھی تھیں۔ اس کے خواب کی تعبیر یہ دی کہ اسے سولی دی جائے گی اور پرندے اس کا مغز کھائیں گے۔ پھر ساتھ ہی فرمایا کہ یہ اب ہو کر ہی رہے گا۔ اس لیے کہ جب تک خواب کی تعبیر بیان نہ کی جائے وہ معلق رہتا ہے اور جب تعبیر ہوچکی وہ ظاہر ہوجاتا ہے۔ کہتے ہیں کہ تعبیر سننے کے بعد ان دونوں نے کہا کہ ہم نے تو دراصل کوئی خواب دیکھا ہی نہیں۔ آپ نے فرمایا اب تو تمہارے سوال کے مطابق ظاہر ہو کر ہی رہے گا۔ اس سے ظاہر ہے کہ جو شخص خواہ مخواہ کا خواب گھڑ لے اور پھر اس کی تعبیر بھی دی دے دی جائے تو وہ لازم ہوجاتی ہے۔ واللہ اعلم۔ مسند احمد میں ہے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے ہیں خواب گویا پرندے کے پاؤں پر ہے جب تک اس کی تعبیر نہ دے دی جائے جب تعبیر دے دی گئی پھر وہ واقع ہوجاتا ہے مسند ابو یعلی میں مرفوعا مروی ہے کہ خواب کی تعبیر سب سے پہلے جس نے دی اس کے لیے ہے۔
Urdu - Tafsir Ibn Kathir