الفلق ⁦۱۱۳:۴⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۶۰۴ · پارہ ۳۰

وَمِن شَرِّ ٱلنَّفَّٰثَٰتِ فِي ٱلۡعُقَدِ

Wamin sharri annaffathatifee alAAuqad

تراجم

اور گره (لگا کر ان) میں پھونکنے والیوں کے شر سے (بھی).[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. نَفَّاثَاتٌ، مونث کا صیغہ ہے، جو النُّفُوسُ (موصوف محذوف) کی صفت ہے مِنْ شَرِّ النُّفُوسِ النَّفَّاثَاتِ یعنی گرہوں میں پھونکنے والے نفسوں کی برائی سے پناہ۔ اس سے مراد جادو کا کالا عمل کرنے والے مرد اور عورت دونوں ہیں۔ یعنی اس میں جادوگروں کی شرارت سے پناہ مانگی گئی ہے۔ جادوگر، پڑھ پڑھ کر پھونک مارتے اور گرہ لگاتے جاتے ہیں۔ عام طور پر جس پر جادو کرنا ہوتا ہے اس کے بال یا کوئی چیز حاصل کرکے اس پر یہ عمل کیا جاتا ہے۔

اور ان جانوں کے شر سے جو (گنڈے کی) گرہوں میں پھونک مارتی ہیں۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : جانوں کے شر سے، جانوں کے لفظ میں مرد اور عورت دونوں داخل ہیں، جادو گر مرد ہوں یا عورت، دھاگے کے گنڈے بناکر اس میں گرہیں لگاتے جاتے ہیں اور ان پر کچھ پڑھ پڑھ کر پھو نکتے رہتے ہیں۔ ان کے شر سے پناہ مانگی گئی ہے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَمِنwaminاور سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ جار
  2. شَرِّsharriشر
    مادہ
    شرر
    اصل لفظ
    شَرّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  3. ٱلنَّفَّٰثَٰتِl-nafāthātiپھونکنے والیوں کے
    مادہ
    نفث
    اصل لفظ
    نَفّاثَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  4. فِىfīمیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  5. ٱلْعُقَدِl-ʿuqadiگرہوں (میں)
    مادہ
    عقد
    اصل لفظ
    عُقْدَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

اور گرہ (لگا کر ان) میں پھونکنے والیوں کے شر سے (بھی) (١) ٤۔١نفاثات، مونث کا صیغہ ہے، جو النفوس (موصوف محذوف ) کی صفت ہے من شر النفوس النفاثات یعنی گرہوں میں پھونکنے والے نفسوں کی برائی سے پناہ اس سے مراد جادو کا کالا عمل کرنے والے مرد اور عورت دونوں ہیں یعنی اس میں جادوگروں کی شرارت سے پناہ مانگی گئی ہے، جادوگر پڑھ پڑھ کر پھونک مارتے اور گرہ لگاتے جاتے ہیں۔ عام طور پر جس پر جادو کرنا ہوتا ہے اس کے بال یا کوئی چیز حاصل کر کے اس پر یہ عمل کیا جاتا ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan