الفلق ۱۱۳:۳
وَمِن شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ
Wamin sharri ghasiqin ithawaqab
تراجم
اور اندھیری رات کی تاریکی کے شر سے جب اس کا اندھیرا پھیل جائے.[1]
- رات کے اندھیرے میں ہی خطرناک درندے اپنی کچھاروں سے اور موذی جانور اپنے بلوں سے اور اسی طرح جرائم پیشہ افراد اپنے مذموم ارادوںکو عملی جامہ پہنانے کے لئے نکلتے ہیں۔ ان الفاظ کے ذریعے سے ان تمام سے پناہ طلب کی گئی ہے۔ غَاسِقٍ، رات، وَقَبَ داخل ہو جائے، چھا جائے۔
اور اندھیری رات کے شر سے جب وہ پھیل جائے۔ [1]
- : اندھیری رات کے شر سے خاص طور پر اس لئے پناہ مانگی گئی ہے کہ عام طور پر جادوگروں کی کاروائیاں رات کے اندھیروں میں ہوا کرتی ہیں۔
لفظ بہ لفظ
- وَمِنwaminاور سے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ جار
- شَرِّsharriشر
- مادہ
- شرر
- اصل لفظ
- شَرّ
- قسمِ کلمہ
- اسم
- غَاسِقٍghāsiqinاندھیرا کرنے والی کے
- مادہ
- غسق
- اصل لفظ
- غاسِق
- قسمِ کلمہ
- اسم
- إِذَاidhāجب
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِذا
- قسمِ کلمہ
- ظرفِ زمان
- وَقَبَwaqabaوہ داخل ہوجائے
- مادہ
- وقب
- اصل لفظ
- وَقَبَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
تفسیر
اور اندھیری رات کی تاریکی کے شر سے جب اس کا اندھیرا پھیل جائے۔ ۳۔۱رات کے اندھیرے میں خطرناک درندے اپنی کچھاروں سے اور موذی جانور اپنے بلوں سے اور اسی طرح جرائم پیشہ افراد اپنے مذموم ارادوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے نکلتے ہیں ان الفاظ کے ذریعے سے ان تمام سے پناہ طلب کی گئی۔ غاسق، رات وقت داخل ہو جائے،چھا جائے۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan