هود ⁦۱۱:۹۸⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۳۳ · پارہ ۱۲

يَقۡدُمُ قَوۡمَهُۥ يَوۡمَ ٱلۡقِيَٰمَةِ فَأَوۡرَدَهُمُ ٱلنَّارَۖ وَبِئۡسَ ٱلۡوِرۡدُ ٱلۡمَوۡرُودُ

Yaqdumu qawmahu yawma alqiyamatifaawradahumu annara wabi/sa alwirdu almawrood

تراجم

وه تو قیامت کے دن اپنی قوم کا پیش رو ہو کر ان سب کو دوزخ میں جا کھڑا کرے گا[1] ، وه بہت ہی برا گھاٹ [2]ہے جس پر ﻻ کھڑے کئے جائیں گے.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی فرعون، جس طرح دنیا میں ان کا رہبر اور پیش رو تھا، قیامت والے دن بھی یہ آگے آگے ہی ہوگا اور اپنی قوم کو اپنی قیادت میں جہنم میں لے کر جائے گا۔
  2. وِرْدٌ پانی کے گھاٹ کو کہتے ہیں، جہاں پیاسے جا کر اپنی پیاس بجھاتے ہیں۔ لیکن یہاں جہنم کو ورد کہا گیا ہے۔مَوْرُودٌ وہ مقام یا گھاٹ یعنی جہنم جس میں لوگ لے جائے جائیں گے یعنی جگہ بھی بری اور جانے والے بھی برے۔ أَعَاذَنَا اللهُ مِنْهَا

وہ قیامت کے دن اپنی قوم کے آگے آگے ہوگا، اور ان سب کو دوزخ میں لا اتارے گا۔ اور وہ بدترین گھاٹ ہے جس پر کوئی اترے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. يَقْدُمُyaqdumuقیادت کرے گا
    مادہ
    قدم
    اصل لفظ
    قَدِمْ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  2. قَوْمَهُۥqawmahuاپنی قوم کی
    مادہ
    قوم
    اصل لفظ
    قَوْم
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  3. يَوْمَyawmaدن
    مادہ
    يوم
    اصل لفظ
    يَوْم
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. ٱلْقِيَٰمَةِl-qiyāmatiقیامت کے
    مادہ
    قوم
    اصل لفظ
    قِيامَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  5. فَأَوْرَدَهُمُfa-awradahumuپھر لے آئے گا ان کو
    مادہ
    ورد
    اصل لفظ
    أَوْرَدَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  6. ٱلنَّارَl-nāraآگ پر
    مادہ
    نور
    اصل لفظ
    نار
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  7. وَبِئْسَwabi'saاور کتنی بری ہے
    مادہ
    باس
    اصل لفظ
    بِئْسَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  8. ٱلْوِرْدُl-wir'duگھاٹ
    مادہ
    ورد
    اصل لفظ
    وِرْد
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  9. ٱلْمَوْرُودُl-mawrūduکھڑا کرنے کی جگہ۔ اترنے کی جگہ
    مادہ
    ورد
    اصل لفظ
    مَوْرُود
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

وہ قیامت کے دن اپنی قوم کا پیش رو ہو کر ان سب کو دوزخ میں جا کھڑا کرے گا (١) وہ بہت ہی برا گھاٹ (٢) ہے جس پر لا کھڑے کیے جائیں گے۔ ٩٨۔١ یعنی فرعون، جس طرح دنیا میں ان کا رہبر اور پیش رو تھا، قیامت والے دن بھی یہ آگے آگے ہی ہوگا اور اپنی قوم کو اپنی قیادت میں جہنم میں لے کر جائے گا۔ ٩٨۔٢ وِرْد پانی کے گھاٹ کو کہتے ہیں، جہاں پیاسے جا کر اپنی پیاس بجھاتے ہیں۔ لیکن یہاں جہنم کو ورد کہا گیا ہے گھاٹ یعنی جہنم جس میں لوگ لے جائے جائیں گے یعنی جگہ بھی بری اور جانے والے بھی برے۔ اعاذنا اللہ منہ

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan