هود ⁦۱۱:۹۷⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۳۲ · پارہ ۱۲

إِلَىٰ فِرۡعَوۡنَ وَمَلَإِيْهِۦ فَٱتَّبَعُوٓاْ أَمۡرَ فِرۡعَوۡنَۖ وَمَآ أَمۡرُ فِرۡعَوۡنَ بِرَشِيدٖ

Ila firAAawna wamala-ihi fattabaAAooamra firAAawna wama amru firAAawna birasheed

تراجم

فرعون اور اس کے سرداروں[1] کی طرف، پھر بھی ان لوگوں نے فرعون کے احکام کی پیروی کی اور فرعون کا کوئی حکم درست تھا ہی نہیں.[2]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. مَلَاء قوم کے اشراف اور ممتاز قسم کے لوگوں کو کہا جاتا ہے۔ (اس کی تشریح پہلے گزر چکی ہے) فرعون کے ساتھ، اس کے دربار کے ممتاز لوگوں کا نام اس لئے لیا گیا ہے کہ اشراف قوم ہی ہر معاملے کے ذمہ دار ہوتے تھے اور قوم ان ہی کے پیچھے چلتی تھی۔ اگرچہ موسیٰ (عليه السلام) پر ایمان لے آتے تو یقیناً فرعون کی ساری قوم ایمان لے آتی۔
  2. رَشِيدٍذی رشد کے معنی میں ہے۔ یعنی بات تو حضرت موسیٰ (عليه السلام) کی رشد وہدایت والی تھی، لیکن اسے ان لوگوں نے رد کر دیا اور فرعون کی بات، رشدو ہدایت سے دور تھی، اس کی انہوں نے پیروی کی۔

فرعون اور اس کے سرداروں کے پاس بھیجا، تو انہوں نے فرعون ہی کی بات مانی۔ حالانکہ فرعون کی بات کوئی ٹھکانے کی بات نہیں تھی۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. إِلَىٰilāطرف
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  2. فِرْعَوْنَfir'ʿawnaفرعون کی
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِرْعَوْن
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  3. وَمَلَإِي۟هِۦwamala-ihiاور اس کے سرداروں کی طرف
    مادہ
    ملا
    اصل لفظ
    مَلَأ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم · ضمیرِ شخصی
  4. فَٱتَّبَعُوٓا۟fa-ittabaʿūتو انہوں نے پیروی کی
    مادہ
    تبع
    اصل لفظ
    اتَّبَعَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
  5. أَمْرَamraحکم کی
    مادہ
    امر
    اصل لفظ
    أَمْر
    قسمِ کلمہ
    اسم
  6. فِرْعَوْنَfir'ʿawnaفرعون
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِرْعَوْن
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  7. وَمَآwamāاور نہیں تھا
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نفی
  8. أَمْرُamruحکم
    مادہ
    امر
    اصل لفظ
    أَمْر
    قسمِ کلمہ
    اسم
  9. فِرْعَوْنَfir'ʿawnaفرعون کا
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِرْعَوْن
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  10. بِرَشِيدٍbirashīdinراستی پر
    مادہ
    رشد
    اصل لفظ
    رَشِيد
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم

تفسیر

فرعون اور اس کے سرداروں (١) کی طرف، پھر بھی ان لوگوں نے فرعون کے احکام کی پیروی کی اور فرعون کا کوئی حکم درست تھا ہی نہیں (٢)۔ ٩٧۔١ مَلَاء قوم کے اشراف اور ممتاز قسم کے لوگوں کو کہا جاتا ہے۔ (اس کی تشریح پہلے گزر چکی ہے) فرعون کے ساتھ، اس کے دربار کے ممتاز لوگوں کا نام اس لئے لیا گیا ہے کہ اشراف قوم ہی ہر معاملے کے ذمہ دار ہوتے تھے اور قوم ان ہی کے پیچھے چلتی تھی۔ اگرچہ موسیٰ علیہ السلام پر ایمان لے آتے تو یقیناً فرعون کی ساری قوم ایمان لے آتی۔ ٩٧۔٢ رَ شِیْدٍ ذی رشد کے معنی میں ہے۔ یعنی بات تو حضرت موسیٰ علیہ السلام کی رشد وہدایت والی تھی، لیکن اسے ان لوگوں نے رد کر دیا اور فرعون کی بات، رشدو ہدایت سے دور تھی، اس کی انہوں نے پیروی کی۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan