هود ⁦۱۱:۹۱⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۳۲ · پارہ ۱۲

قَالُواْ يَٰشُعَيۡبُ مَا نَفۡقَهُ كَثِيرٗا مِّمَّا تَقُولُ وَإِنَّا لَنَرَىٰكَ فِينَا ضَعِيفٗاۖ وَلَوۡلَا رَهۡطُكَ لَرَجَمۡنَٰكَۖ وَمَآ أَنتَ عَلَيۡنَا بِعَزِيزٖ

Qaloo ya shuAAaybu manafqahu katheeran mimma taqoolu wa-inna lanarakafeena daAAeefan walawla rahtukalarajamnaka wama anta AAalayna biAAazeez

تراجم

انہوں نے کہا اے شعیب! تیری اکثر باتیں تو ہماری سمجھ میں ہی نہیں آتیں[1] اور ہم تو تجھے اپنے اندر بہت کمزور پاتے ہیں[2]، اگر تیرے قبیلے کا خیال نہ ہوتا تو ہم تو تجھے سنگسار کر دیتے[3]، اور ہم تجھے کوئی حیثیت والی ہستی نہیں گنتے.[4]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یہ یا تو انہوں نے بطور مذاق تحقیر کہا درانحالیکہ ان کی باتیں ان کے لئے ناقابل فہم نہیں تھیں۔ اس صورت میں یہاں فہم کی نفی مجازا ہوگی۔ یا ان کا مقصد ان باتوں کے سمجھنے سے معذوری کا اظہار ہے جن کا تعلق غیب سے ہے۔ مثلا بعث بعدالموت، حشر نشر، جنت و دوزخ وغیرہ اس لحاظ سے، فہم کی فنی حقیقتا ہوگی۔
  2. یہ کمزوری جسمانی لحاظ سے تھی، جیسا کہ بعض کا خیال ہے کہ حضرت شعیب (عليه السلام) کی بینائی کمزور تھی یا وہ نحیف و لاغر جسم کے تھے یا اس اعتبار سے انہیں کمزور کہا کہ وہ خود بھی مخالفین سے تنہا مقابلہ کرنے کی سکت نہیں رکھتے تھے۔
  3. حضرت شعیب (عليه السلام) کا قبیلہ کہا جاتا ہے کہ ان کا مددگار نہیں تھا، لیکن وہ قبیلہ چونکہ کفر و شرک میں اپنی ہی قوم کے ساتھ تھا، اس لئے اپنے ہم مذہب ہونے کی وجہ سے اس قبیلے کا لحاظ، بہرحال حضرت شعیب (عليه السلام) کے ساتھ سخت رویہ اختیار کرنے اور انہیں نقصان پہنچانے میں مانع تھا۔
  4. لیکن چونکہ تیرے قبیلے کی حیثیت بہرحال ہمارےدلوں میں موجود ہے، اس لئے ہم درگزر سے کام لے رہے ہیں۔

وہ بولے : اے شعیب ! تمہاری بہت سی باتیں تو ہماری سمجھ ہی میں نہیں آتیں، اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ تم ہمارے درمیان ایک کمزور آدمی ہو، اور اگر تمہارا خاندان نہ ہوتا تو ہم تمہیں پتھر مار مار کر ہلاک کردیتے۔ ہم پر تمہارا کچھ زور نہیں چلتا۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. قَالُوا۟qālūانہوں نے کہا
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  2. يَٰشُعَيْبُyāshuʿaybuاے شعیب
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    شُعَيْب
    قسمِ کلمہ
    حرفِ ندا · اسمِ علم
  3. مَاmāنہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نفی
  4. نَفْقَهُnafqahuہم سمجھتے
    مادہ
    فقه
    اصل لفظ
    يَفْقَهُ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  5. كَثِيرًاkathīranبہت سا
    مادہ
    كثر
    اصل لفظ
    كَثِير
    قسمِ کلمہ
    اسم
  6. مِّمَّاmimmāاس میں سے جو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ موصول
  7. تَقُولُtaqūluتم کہتے ہو
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  8. وَإِنَّاwa-innāاور بیشک ہم
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  9. لَنَرَىٰكَlanarākaالبتہ ہم دیکھتے ہیں تجھ کو
    مادہ
    راي
    اصل لفظ
    رَأَى
    قسمِ کلمہ
    لامِ تاکید · فعل · ضمیرِ شخصی
  10. فِينَاfīnāاپنے میں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  11. ضَعِيفًاḍaʿīfanکمزور
    مادہ
    ضعف
    اصل لفظ
    ضَعِيف
    قسمِ کلمہ
    اسم
  12. وَلَوْلَاwalawlāاور اگر نہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لَوْلا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ شرط
  13. رَهْطُكَrahṭukaتیرا کنبہ ہوتا
    مادہ
    رهط
    اصل لفظ
    رَهْط
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  14. لَرَجَمْنَٰكَlarajamnākaالبتہ ہم سنگسار کردیتے تجھ کو
    مادہ
    رجم
    اصل لفظ
    رَجَمْ
    قسمِ کلمہ
    لامِ تاکید · فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  15. وَمَآwamāاور نہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نفی
  16. أَنتَantaتو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    ضمیرِ شخصی
  17. عَلَيْنَاʿalaynāہم پر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  18. بِعَزِيزٍbiʿazīzinکچھ بھاری۔ زبردست۔ غالب
    مادہ
    عزز
    اصل لفظ
    عَزِيز
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم

تفسیر

قوم مدین کا جواب اور اللہ کا عتاب قوم مدین کے کہا کہ اے شعیب آپ کی اکثر باتیں ہماری سمجھ میں تو آتی نہیں۔ اور خود آپ بھی ہم میں بےانتہا کمزور ہیں۔ سعید وغیرہ کا قول ہے کہ آپ کی نگاہ کم تھی۔ مگر آپ بہت ہی صاف گو تھے، یہاں تک کہ آپ کو خطیب الانبیاء کا لقب حاصل تھا۔ سدی کہتے ہیں اس وجہ سے کمزور کہا گیا ہے کہ آپ اکیلے تھے۔ مراد اس سے آپ کی حقارت تھی۔ اس لیے کہ آپ کے کنبے والے بھی آپ کے دین پر نہ تھے۔ کہتے ہیں کہ اگر تیری برادری کا لحاظ نہ ہوتا تو ہم تو پتھر مار مار کر تیرا قصہ ہی ختم کردیتے۔ یا یہ کہ تجھے دل کھول کر برا کہتے۔ ہم میں تیری کوئی قدر و منزلت، رفعت وعزت نہیں۔ یہ سن کر آپ نے فرمایا بھائیو تم مجھے میری قرابت داری کی وجہ سے چھوڑ تے ہو۔ اللہ کی وجہ سے نہیں چھوڑتے تو کیا تمہارے نزدیک قبیلے والے اللہ سے بھی بڑھ کر ہیں اللہ کے نبی کو برائی پہنچاتے ہوئے اللہ کا خوف نہیں کرتے افسوس تم نے کتاب اللہ کو پیٹھ پیچھے ڈال دیا۔ اس کی کوئی عظمت و اطاعت تم میں نہ رہی۔ خیر اللہ تعالیٰ تمہارے تمام حال احوال جانتا ہے وہ تمہیں پورا بدلہ دے گا۔

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir