هود ⁦۱۱:۷۲⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۳۰ · پارہ ۱۲

قَالَتۡ يَٰوَيۡلَتَىٰٓ ءَأَلِدُ وَأَنَا۠ عَجُوزٞ وَهَٰذَا بَعۡلِي شَيۡخًاۖ إِنَّ هَٰذَا لَشَيۡءٌ عَجِيبٞ

Qalat ya waylata aaliduwaana AAajoozun wahatha baAAlee shaykhan inna hathalashay-on AAajeeb

تراجم

وه کہنے لگی ہائے میری کم بختی! میرے ہاں اوﻻد کیسے ہو سکتی ہے میں خود بڑھیا اور یہ میرے خاوند بھی بہت بڑی عمر کے ہیں یہ تو یقیناً بڑی عجیب بات ہے![1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یہ اہلیہ حضرت سارہ تھیں، جو خود بھی بوڑھی تھیں اور ان کا شوہر حضرت ابراہیم (عليه السلام) بھی بوڑھے تھے۔ اس لئے تعجب ایک فطری امر تھا، جس کا اظہار ان سے ہوا۔

وہ کہنے لگیں : ہائے ! کیا میں اس حالت میں بچہ جنوں گی کہ میں بوڑھی ہوں، اور یہ میرے شوہر ہیں جو خود بڑھاپے کی حالت میں ہیں ؟ واقعی یہ تو بڑی عجیب بات ہے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. قَالَتْqālatوہ بولی
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  2. يَٰوَيْلَتَىٰٓyāwaylatāہائے افسوس مجھ پر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    وَيْل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ ندا · اسم
  3. ءَأَلِدُa-aliduکیا میں جنم دو گی
    مادہ
    ولد
    اصل لفظ
    وَلَدَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استفہام · فعل
  4. وَأَنَا۠wa-anāاور میں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ حال · ضمیرِ شخصی
  5. عَجُوزٌʿajūzunعاجز بڑھیا ہوں
    مادہ
    عجز
    اصل لفظ
    عَجُوز
    قسمِ کلمہ
    اسم
  6. وَهَٰذَاwahādhāاور یہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · تنبیہ · اسمِ اشارہ
  7. بَعْلِىbaʿlīمیرا شوہر
    مادہ
    بعل
    اصل لفظ
    بَعْل
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  8. شَيْخًاshaykhanبوڑھا ہے
    مادہ
    شيخ
    اصل لفظ
    شَيْخ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  9. إِنَّinnaبیشک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب
  10. هَٰذَاhādhāیہ (خبر)
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذا
    قسمِ کلمہ
    تنبیہ · اسمِ اشارہ
  11. لَشَىْءٌlashayonالبتہ ایک چیز ہے
    مادہ
    شيا
    اصل لفظ
    شَىْء
    قسمِ کلمہ
    لامِ تاکید · اسم
  12. عَجِيبٌʿajībunعجیب
    مادہ
    عجب
    اصل لفظ
    عَجِيب
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

وہ کہنے لگی ہائے میری کم بختی! میرے ہاں اولاد کیسے ہوسکتی ہے میں خود بڑھیا اور یہ میرے خاوند بھی بہت بڑی عمر کے ہیں یہ یقیناً بڑی عجیب بات ہے (١)۔ ٧٢۔١ یہ اہلیہ حضرت سارہ تھیں، جو خود بھی بوڑھی تھیں اور ان کا شوہر حضرت ابراہیم علیہ السلام بھی بوڑھے تھے۔ اس لئے تعجب ایک فطری امر تھا، جس کا اظہار ان سے ہوا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan