هود ⁦۱۱:۷۱⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۲۹ · پارہ ۱۲

وَٱمۡرَأَتُهُۥ قَآئِمَةٞ فَضَحِكَتۡ فَبَشَّرۡنَٰهَا بِإِسۡحَٰقَ وَمِن وَرَآءِ إِسۡحَٰقَ يَعۡقُوبَ

Wamraatuhu qa-imatun fadahikatfabashsharnaha bi-ishaqa wamin wara-iishaqa yaAAqoob

تراجم

اس کی بیوی جو کھڑی ہوئی تھی وه ہنس پڑی[1] ، تو ہم نے اسے اسحاق کی اور اسحاق کے پیچھے یعقوب کی خوشخبری دی.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. حضرت ابراہیم کی اہلیہ کیوں ہنسیں؟ بعض کہتے ہیں کہ قوم لوط (عليه السلام) کی فساد انگیزیوں سے وہ بھی آگاہ تھیں، ان کی ہلاکت کی خبر سے انہوں نے مسرت کی۔ بعض کہتے ہیں اس لئے ہنسی آئی کہ دیکھو آسمانوں سے ان کی ہلاکت کا فیصلہ ہو چکا ہے اور یہ قوم غفلت کا شکار ہے۔ اور بعض کہتے ہیں کہ تقدیم و تاخیر ہے۔ اور اس ہنسنے کا تعلق اس بشارت سے ہے جو فرشتوں نے بوڑھے جوڑے کو دی۔ واللہ اعلم۔

اور ابراہیم کی بیوی کھڑی ہوئی تھیں، وہ ہنس پڑیں، [1] تو ہم نے انہیں (دوبارہ) اسحاق کی، اور اسحاق کے بعد یعقوب کی پیدائش کی خوشخبری دی۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : ہنسنے کی وجہ بعض مفسرین نے تو یہ بیان کی ہے کہ جب انہیں اطمینان ہوگیا کہ یہ فرشتے ہیں، اور خطرے کی کوئی بات نہیں ہے، تو خوشی کی وجہ سے وہ ہنس پڑیں، لیکن زیادہ صحیح بات یہ معلوم ہوتی ہے کہ وہ بیٹے کی خوشخبری سن کر ہنسی تھیں۔ سورة حجر آیت 53 اور سورة ذاریات آیت 29، 30 میں بیان فرمایا گیا ہے کہ فرشتوں نے بیٹے کی خوشخبری پہلے دے دی تھی اور حضرت لوط ؑ کی قوم پر عذاب نازل کرنے کا ذکر بعد میں کیا تھا اس پر انہیں تعجب بھی ہوا اور خوشی بھی اور ان کو ہنستا دیکھ کر فرشتوں نے دوبارہ خوشخبری دی۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱمْرَأَتُهُۥwa-im'ra-atuhuاور اس کی بیوی
    مادہ
    مرا
    اصل لفظ
    امْرَأَت
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم · ضمیرِ شخصی
  2. قَآئِمَةٌqāimatunکھڑی تھی
    مادہ
    قوم
    اصل لفظ
    قائِمَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  3. فَضَحِكَتْfaḍaḥikatتو وہ ہنس دی
    مادہ
    ضحك
    اصل لفظ
    ضَحِكَتْ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  4. فَبَشَّرْنَٰهَاfabasharnāhāپس بشارت دی ہم نے ان کو
    مادہ
    بشر
    اصل لفظ
    بُشِّرَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  5. بِإِسْحَٰقَbi-is'ḥāqaاسحاق کی
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِسْحاق
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ علم
  6. وَمِنwaminاور
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ جار
  7. وَرَآءِwarāiپیچھے۔ بعد
    مادہ
    وري
    اصل لفظ
    وَراء
    قسمِ کلمہ
    اسم
  8. إِسْحَٰقَis'ḥāqaاسحاق کے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِسْحاق
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  9. يَعْقُوبَyaʿqūbaیعقوب کی
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    يَعْقُوب
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم

تفسیر

اس کی بیوی کھڑی ہوئی تھی وہ ہنس پڑی (١) تو ہم نے اسے اسحاق کی اور اسحاق کے پیچھے یعقوب کی خوشخبری دی۔ ٧١۔١ حضرت ابراہیم کی اہلیہ کیوں ہنسیں؟ بعض کہتے ہیں کہ قوم لوط علیہ السلام کی فساد انگیزیوں سے وہ بھی آگاہ تھیں، ان کی ہلاکت کی خبر سے انہوں نے مسرت کی۔ بعض کہتے ہیں اس لئے ہنسی آئی کہ دیکھو آسمانوں سے ان کی ہلاکت کا فیصلہ ہو چکا ہے اور یہ قوم غفلت کا شکار ہے۔ اور بعض کہتے ہیں کہ تقدیم و تاخیر ہے۔ اور اس ہنسنے کا تعلق اس بشارت سے ہے جو فرشتوں نے بوڑھے جوڑے کو دی۔ واللہ اعلم۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan