يونس ⁦۱۰:۸۷⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۱۸ · پارہ ۱۱

وَأَوۡحَيۡنَآ إِلَىٰ مُوسَىٰ وَأَخِيهِ أَن تَبَوَّءَا لِقَوۡمِكُمَا بِمِصۡرَ بُيُوتٗا وَٱجۡعَلُواْ بُيُوتَكُمۡ قِبۡلَةٗ وَأَقِيمُواْ ٱلصَّلَوٰةَۗ وَبَشِّرِ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ

Waawhayna ila moosawaakheehi an tabawwaa liqawmikuma bimisrabuyootan wajAAaloo buyootakum qiblatan waaqeemoo assalatawabashshiri almu/mineen

تراجم

اور ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) اور ان کے بھائی کے پاس وحی بھیجی کہ تم دونوں اپنے ان لوگوں کے لیے مصر میں گھر برقرار رکھو اور تم سب اپنے انہی گھروں کو نماز پڑھنے کی جگہ قرار دے لو[1] اور نماز کے پابند رہو اور آپ مسلمانوں کو بشارت دے دیں.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. اس کا مطلب یہ ہے کہ اپنے گھروں کو ہی مسجدیں بنا لو اور ان کا رخ اپنے قبلے (بیت المقدس) کی طرف کر لو تاکہ تمہیں عبادت کرنے کے لئے باہر عبادت خانوں غیرہ میں جانے کی ضرورت ہی نہ رہے، جہاں تمہیں فرعون کے کارندوں کے ظلم و ستم کا ڈر رہتا ہے۔

اور ہم نے موسیٰ اور ان کے بھائی پر وحی بھیجی کہ : تم دونوں اپنی قوم کو مصر ہی کے گھروں میں بساؤ، اور اپنے گھروں کو نماز کی جگہ بنا لو۔ [1] اور (اس طرح) نماز قائم کرو اور ایمان لانے والوں کو خوشخبری دے دو۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : اس آیت میں ایک تو بنو اسرائیل کو یہ حکم دیا گیا ہے کہ ابھی وہ مصر سے ہجرت نہ کریں، بلکہ اپنے گھروں میں ہی رہیں۔ دوسری طرف بنو اسرائیل کو اصل حکم یہ تھا کہ وہ نمازیں مسجد میں ادا کیا کریں۔ گھروں میں نماز پڑھنا ان کے لیے عام حالات میں جائز نہیں تھا، لیکن چونکہ اس وقت فرعون کی طرف سے پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری تھا، اس لیے اس خاص مجبوری کی حالت میں اس حکم کے ذریعے انہیں گھروں میں نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَأَوْحَيْنَآwa-awḥaynāاور وحی کی ہم نے
    مادہ
    وحي
    اصل لفظ
    أَوْحَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
  2. إِلَىٰilāطرف
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  3. مُوسَىٰmūsāموسیٰ کے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مُوسَى
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  4. وَأَخِيهِwa-akhīhiاور اس کے بھائی کے
    مادہ
    اخو
    اصل لفظ
    أَخ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم · ضمیرِ شخصی
  5. أَنanکہ تم
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ مصدری
  6. تَبَوَّءَاtabawwaāٹھکانہ بناؤ۔ جگہ تیار کرو
    مادہ
    بوا
    اصل لفظ
    يَتَبَوَّأُ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  7. لِقَوْمِكُمَاliqawmikumāاپنی قوم کے لیے
    مادہ
    قوم
    اصل لفظ
    قَوْم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
  8. بِمِصْرَbimiṣ'raمصر میں
    مادہ
    مصر
    اصل لفظ
    مِصْر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ علم
  9. بُيُوتًاbuyūtanکچھ گھروں کو
    مادہ
    بيت
    اصل لفظ
    بَيْت
    قسمِ کلمہ
    اسم
  10. وَٱجْعَلُوا۟wa-ij'ʿalūاور بنا لو
    مادہ
    جعل
    اصل لفظ
    جَعَلَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  11. بُيُوتَكُمْbuyūtakumاپنے گھروں کو
    مادہ
    بيت
    اصل لفظ
    بَيْت
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  12. قِبْلَةًqib'latanمرکز۔ قبلہ
    مادہ
    قبل
    اصل لفظ
    قِبْلَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  13. وَأَقِيمُوا۟wa-aqīmūاور قائم کرو
    مادہ
    قوم
    اصل لفظ
    أَقامَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  14. ٱلصَّلَوٰةَl-ṣalataنماز
    مادہ
    صلو
    اصل لفظ
    صَلاة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  15. وَبَشِّرِwabashiriاور خوشخبری دو
    مادہ
    بشر
    اصل لفظ
    بُشِّرَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  16. ٱلْمُؤْمِنِينَl-mu'minīnaمومنوں کو
    مادہ
    امن
    اصل لفظ
    مُؤْمِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

قوم فرعون سے بنی اسرائی کی نجات بنی اسرائیل کی فرعون اور فرعون کی قوم سے نجات پانا، اس کی کیفیت بیان ہو رہی ہے دونوں نبیوں کو اللہ کی وحی ہوئی کہ " اپنی قوم کے لیے مصر میں گھر بنالو۔ اور اپنے گھروں کو مسجدیں مقرر کرلو۔ اور خوف کے وقت گھروں میں نماز ادا کرلیا کرو "۔ چناچہ فرعون کی سختی بہت بڑھ گئی تھی۔ اس لیے انہیں کثرت سے نماز ادا کرنے کا حکم ہوا۔ یہی حکم اس امت کو ہے کہ ایمان دار و صبر اور نماز سے مدد چاہو۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادت مبارک بھی یہی تھی کہ جب کوئی گھبراہٹ ہوتی فوراً نماز کے لیے کھڑے ہوجاتے۔ یہاں بھی حکم ہوتا ہے کہ اپنے گھروں کو قبلہ بنا لو، اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان مومنوں کو تم بشارت دو انہیں دار آخرت میں ثواب ملے گا اور دنیا میں ان کی تائید و نصرت ہوگی۔ اسرائیلیوں نے اپنے نبی سے کہا تھا کہ فرعونیوں کے سامنے ہم اپنی نماز اعلان سے نہیں پڑھ سکتے تو اللہ نے انہیں حکم دیا کہ اپنے گھر قبلہ رو ہو کر وہیں نماز ادا کرسکتے ہو اپنے گھر آمنے سامنے بنانے کا حکم ہوگیا۔

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir